جو شخص سوتے وقت اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ لے اللہ تعالیٰ اس کو رات بھر شیطان کے شرسے محفوظ رکھے گا
حل مشکلات
حضرت خطیب رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ بسم اللہ کی بدولت اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول فرمائی بسم اللہ کی برکت سے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی نے کوہ جودی پر قرار پکڑا بسم اللہ کے اثر سے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آتش نمرود گلزار بن گئی‘ بسم اللہ کے سبب ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون پر فتح پائی‘ بسم اللہ کے طفیل حضرت سلیمان علیہ السلام کیلئے تمام جن و پری مطیع ہوگئے۔بسم اللہ ہی کے پڑھنے سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دم مادرزاد اندھوں اور جذامیوں کیلئے باعث شفاءتھا۔ پھر یہی بسم اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے دین کی مدد کا سبب اور سخت دشمنوں پر بڑی بڑی فتوحات کا سبب بنی۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو مومن بسم اللہ پڑھ کر کام کریگا اس میں برکت دی جائیگی اور جو شخص طلب حاجب کے وقت اس کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی ہر مراد پوری فرمائیں گے۔
دفع بلیات
جو شخص سوتے وقت اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ لے اللہ تعالیٰ اس کو رات بھر شیطان کے شرسے محفوظ اور اس کے مال کو چوروں سے مامون رکھے گا اور اس کو مرگ سفاجات اور ہر بلا سے بچائیگا۔
تذلیل ظالم
کسی ظالم کے سامنے 50مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل کردیتا ہے۔
ہر قسم کا درد
اگر جسم کے کسی مقام پر ریحی‘عصبی یا الہتابی درد کسی قسم کا ہو‘ ایک سو مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھ کر دم کردیں اور اسی طرح تین دن تک دم کرتے رہو۔ اللہ کے فضل سے شفا ہوجائےگی۔
میاں بیوی کی محبت کیلئے
جو شخص پانی کے پیالے پر 786 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر دم کرے اور یہ پیالہ زوجین کو پلادے تو وہ آپس میں محبت و الفت کرنے لگیںگے۔ (صفحہ نمبر 203،204)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 552
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں