Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - جون 2010ء

اللہ کی رحمت متوجہ ہوگی مسلسل پریشانی کے عالم میں میں نے اِیَّاکَ نَعبُدُوَاِیَّاکَ نَستَعِینُ کو ہر فرض نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھا۔ اللہ تعالیٰ نے میرے حال پر رحم فرما کر میرے عافیت کے دروازے کھول دئیے۔ (عبدالروف ‘سکھر) ٭٭٭٭ بخشش کیلئے نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تحفہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یارسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم مجھے چند کلمات بتادیجئے (مگر) زیادہ نہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس مرتبہ اَللّٰہُ اَکبَر کہو‘ اللہ فرمائے گا یہ میرے لیے ہے۔ اور کہو اَللّٰھُمَّ اغفِرلِی (اے اللہ مجھے بخش دے) اللہ فرمائے گا میں نے بخش دیا۔ پس تم اس کو دس مرتبہ کہو تو اللہ تعالیٰ ہر مرتبہ فرمائے گا میں نے تجھے بخش دیا۔ (طبرانی) (امجد جاوید جنجوعہ‘ اسلام آباد) ٭٭٭٭٭ ڈپریشن اور ٹینشن سے نجات یہ عمل میرا آزمودہ ہے اپنی صحافتی زندگی میں ہم کئی صحافی ہر شام باغ جناح میں روزانہ دو سے تین کلومیٹر تیز پیدل چلتے تھے اس سے دن بھر کی پریشانی اور ڈپریشن سے نجات ملتی تھی۔ جسم میں ایک نئی طاقت پیدا ہوتی تھی۔ وزن میں کنٹرول رہتا تھا۔ (محمد نعیم جاوید معرفتی) ٭٭٭٭٭ پیاز کے فائدے پیاز کو چربی کے ساتھ پکا کر کھانے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے لیس دار مواد خارج ہو کر سینہ صاف ہو جاتا ہے۔٭مریض ضیق النفس (دمہ) میں پیاز کا رس، شہد ہر ایک ایک پاﺅ سوڈا بائیکا رب پانچ تولہ، تینوں کو ملا کر رکھ لیں۔ صبح وشام ایک ایک چمچ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ (وحید ریاض‘لاہور) ٭٭٭٭٭ جریان، احتلام‘ امساک‘ لیکوریا کیلئے کیکر کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہو لے کر سائے میں خشک کرلیں سفوف بنا کر ان کے ہم وزن مصری ملا لیں صبح و شام نصف چمچہ دودھ سے لیں ایک ماہ کافی ہے‘ عجیب چیز ہے۔ انشاءاللہ پہلی ہی خوراک سے حیرت انگیز فائدہ ہوگا۔ (طاہر نقاش‘ منڈی بہاوالدین ) ٭٭٭٭٭ قبلہ حکیم صاحب کی مری آمد قارئین کے اصرار پر21 جون 2010ءبروز سوموارحکیم صاحب ایبٹ آباد کی بجائے ملیئنیم مال مین مال روڈ نزد KFC مری میں صبح9بجے سے دوپہر 1بجے تک روحانی و جسمانی مسائل کیلئے فری ملاقات کرینگے۔ زیادہ تعداد میں ملاقات نہ ہوسکے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 0323-7007438پر رابطہ فرمائیں۔ ٭٭٭٭٭ دھماکہ خیز خاص نمبر کا اعلان قارئین کے خصوصی مشاہدات اور تجربات نمبر کے عنوان سے صرف قارئین کے طبی اور روحانی تجربات ہی قارئین تک پہنچائیں گے۔ یہ صدیوں تک کارخیر کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا ہر قاری کو چاہئے وہ حکیم، ڈاکٹر، عامل یا کاروباری ہے یا گھریلو عورتیں ہی کیوں نہ ہوں اپنے نہایت آزمودہ اور حلفیہ صرف تین تجربات ارسال کریں۔ اب آپ چاہیں تو خاص ایڈیشن جلدی شائع ہو تو فوراً قلم اٹھائیے اور اپنے تین حلفیہ تجربات جتنی جلدی بھیجیں گے اتنی جلدی شائع ہونگے۔ صرف تین طبی یا روحانی وہ تجربات ہوں جو صرف اور صرف نہایت آزمودہ ہوں۔ ہر تحریر تفصیل اور واقعات کے ساتھ لکھیں۔ چاہے بے ربط لکھیں، کاغذ کے ایک طرف لکھیں۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭ رزق کے اضافے کیلئے اگر کوئی مسلمان بھائی یا بہن رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو ان کیلئے یہ ورد اکسیر ہے۔فرض کے بعد ہاتھ نہ اٹھائیں10 باربِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ 10 بار یَابَاسِطُ پھر ہاتھ چہرے پر پھیریں اور پھونک ماریں ہاتھ کبھی خالی نہیں رہے گا۔ (علی‘ شیخوپورہ) ٭٭٭٭ روحانی پھکی سے شوگر کا خاتمہ میں عرصہ دراز سے شوگر‘ جسمانی کمزوری‘ معدے کی خرابی اور اس جیسی امراض میں مبتلا تھا۔ گھر پورے کا پورا میڈیکل سٹور بن چکا تھا۔ اسم اعظم کے خصوصی دم اور برکت سے مزین سینکڑوں جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ روحانی پھکی چند دن یقین‘ اعتماد اور قدر کے ساتھ استعمال کی اللہ نے جملہ امراض سے نجات دلادی۔ (امین صفدر‘ساہیوال) ٭٭٭٭٭ مسافران آخرت 1۔ایڈیٹر ماہنامہ عبقری حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کا جواں سالہ بھانجا حافظ صماد محمود صاحب بقضائے الٰہی انتقال فرماگئے ہیں۔ قارئین سے ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔ 2۔تسبیح خانے کے مخلص خدمت کرنے والے بلال احمد کے والد محترم انتقال فرماگئے ہیں۔ قارئین سے ان کی مغفرت اور ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔ 3۔ عبقری کے مخلص ساتھی انعام اللہ مغل صاحب کے سسر حاجی سبحان صاحب رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ قارئین سے ان کے ایصال ثواب کی خصوصی درخواست ہے۔ ٭٭٭٭٭ قارئین کے نام اہم اعلان 1تحریریں بھیجنے والے معزز قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی تحریر کے ساتھ مکمل نام اور ڈاک ٹکٹ لگا ہوا لفافہ بمعہ مکمل پتہ اور ٹیلی فون یا موبائل نمبر ضرور بضرور تحریرکیا کریں۔ .2الحمدللہ ہزاروں قارئین تحریریں بھیجتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔ .3ایڈیٹر کی کتابیں رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے۔ ( ادارہ) ٭٭٭٭٭ بغیر دوائی جوڑوں کے درد کا علاج نماز کیلئے صاف شفاف لوٹے سے وضو کریں اور پھر وضو سے فارغ ہونے کے بعد خیال رہے کہ وضو کے پانی کا ایک قطرہ تک واپس لوٹے میں نہ جائے ورنہ عمل ختم ہوجائیگا۔ وضو کے بعد پانی تین سانسوں میں پی لیں۔ایک ہفتہ میں درد بالکل ختم ہوجائیگا۔ (محمد ادریس‘ ایبٹ آباد) ٭٭٭٭٭ ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری ”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔ 061-4514929, 0300-7301239 ٭٭٭٭٭ Yدل سے پڑھیںY Yکسی کو پالینا محبت نہیں کسی کے دل میںجگہ بنالینا محبت ہے۔ Yنیک‘ شریف‘ باکردار‘ خدمت گزار بیوی اللہ کا انعام ہے۔ Yدوستی خوبصورت چہروں سے نہیں خوبصورت دل سے کریں۔ Yآخرت کا کام آج کرو اور دنیا کا کام کل پر چھوڑ دو۔ Yسلام میں پہل کرو اس سے آپس میں محبت بڑھتی ہے۔ Yقبر کے کنارے اگر انسان گزرے تو اس کیلئے بڑی نصیحت ہے۔ Yانسان کو اپنا احتساب اس وقت سے پہلے کرلینا چاہیے جب اس کا احتساب ہوگا۔ Yجو نیکی انسان میں تکبر پیدا کردے اس سے وہ گناہ بہتر ہے جو اس میں عاجزی پیدا کردے۔ Yآنسو روکنا آنسو بہانے سے زیادہ مشکل ہے۔ Yاپنی نیکیوں کیلئے پوشیدہ جگہ بناو جس طرح گناہ کیلئے بناتے ہو۔ Yاگر مستحاب الدعوت بننا چاہتے ہو تو لقمہ حلال کے سوا کچھ بھی پیٹ میں نہ ڈالو۔ Yجھکنا چاہتے ہو تو سجدے میں جھکو۔ Yپڑھنا چاہتے ہو تو قرآن پڑھواور اس پر عمل کرو۔ Yوالدین اپنی بیٹیوں کو سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن بہترین قسمت نہیں۔ (عظمیٰ عبدالستار میمن) ٭٭٭٭٭ دانتوں کے ٹھنڈے گرم کیلئے سرخ پھٹکڑی، نیم کے پتے، نیم کا سک سب 1-1 پاﺅ، لونگ آدھا پاﺅ، میٹھا سوڈا 125 گرام، سب کو باریک پیس کر صبح ناشتہ سے قبل اور رات کھانے کے بعد تین روز متواتر دانتوں پر لگاکر تین منٹ منہ بندکرکے گندہ پانی پھینک دیں۔ انشاءاللہ دانت میں خون آنا، ٹھنڈا گرم لگنا بند ہوجائیگا۔ رحمتہ اللہ علیہ (رحمت علی، کراچی) ٭٭٭٭٭ امتحان میں یقینی کامیابی کیلئے اگر کوئی طالب علم یا کوئی بھی امتحان میں حسب منشاءکامیابی کا خواہاں ہو تو اسے چاہیے کہ وہ جب امتحان گاہ میں جائے تو باوضو حالت میں جائے اور اپنی جگہ پر بیٹھ کر پہلے تین مرتبہ آیة الکرسی پڑھے اور اپنے اوپر دم کرکے اپنے دل میں امتحان میں کامیابی کی دعا مانگ کر پرچہ لکھنا شروع کردے۔امتحان کے دوران ہر روز اسی طرح کرے انشاءاللہ تعالیٰ تمام امتحانی سوالات کے جواب اس کیلئے آسان ہوجائیں گے۔ آیة الکرسی کی برکت سے اللہ تعالیٰ ضرور امتحان میں کامیابی سے سرفراز فرمائے گا۔ (رابعہ نورین، سعدیہ شاہین، دائرہ دین پناہ) ٭٭٭٭٭ حکیم صاحب کی احمدپور شرقیہ آمد قبلہ حکیم صاحب4 جولائی بروز اتوار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فارابی دواخانہ چوک منیر شہید احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں روحانی جسمانی مریضوں کا معائنہ کرینگے۔ تفصیلات کیلئے 0323-7007438 پر رابطہ کریں۔ ٭٭٭٭٭ علوم سیکھنے والوں کیلئے اہم اعلان بندہ نے حسب سابق بخل شکنی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عملیات اور طب یہ وہ علوم ہیں جو بندہ کو سالہا سال کی کہنہ شکن مشق‘ چلہ کشی‘ اور بڑوں کی جوتیوں سے ملے ہیں۔ وہ آپ تک پہنچانے کا عزم رکھتا ہے جب سے کلاسوں کا اعلان ہوا ہے اس وقت سے اب تک لاتعداد شائقین مرد و عورتیں بار بار کلاسوں کے آغاز کا تقاضا کررہے ہیں۔ اتنی بڑی تعداد کا انتظام میرے بس کی بات نہیں۔ علوم کی امانت شائقین تک منتقل کرنا بھی چاہتا ہوں۔ قارئین مشورہ دیں کہ کیا کروں؟۔ (بندہ حکیم طارق محمود) ٭٭٭٭٭٭ عبقری کی گزشتہ فائلیں دستیاب ہیں گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔ قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ منی آڈر پر پتہ مکمل لکھیں اور رقم کس مقصد کے لئے بھیجی گئی ہے ، وضاحت کریں۔ جوابی لفافے یا منی آڈر پر پتہ خوشخط اور اردو میں لکھیں فون نمبر ضرور لکھیں مکمل پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ اگر نہ بھیجا تو جواب نا ملے گا۔ نیز افسوسناک پہلو یہ ہے کہ VP منگوانے کے بعد اکثر وصول نہیں کرتے اور واپس کر دیتے ہیں۔ ٭٭٭٭٭ گرتے بالوں کا مجرب نسخہ کلونجی‘ لونگ‘ دو عدد انڈے اورمہندی میں دہی ملا کر سر پر لگائیں تین چار گھنٹے کے بعد کسی اچھے شیمپو سے دھولیں گرتے بالوں کیلئے میرا آزمودہ نسخہ ہے۔اس سے بال نرم اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔ ( ایم صادق‘ لورالائی) ٭٭٭٭٭٭ ہیپاٹائٹس A کاآزمودہ علاج ایک تولہ پھٹکڑی کو معمولی دانے دار پیس کر آٹھ کیپسول بھرلیں روزانہ ایک کیپسول لسی کے ساتھ استعمال کریں۔ آنکھوں اور جسم کی زردی ختم ہوجائے گی۔ (ماسٹر حکیم اللہ ‘ضلع دیر سرحد) ٭٭٭٭٭ فالتو کتا بیں، رسالے صدقہ جا ریہ بنیں اگر آپ کے پاس کتابیں نئی یا پرانی کسی بھی موضوع یا کسی بھی عنوان کی ہوں یا رسائل ڈائجسٹ میگزین وغیرہ کسی بھی موضوع کے ہوں اور آپ چاہتے ہوں کہ وہ صدقہ جاریہ کیلئے استعمال ہوں،مخلوقِ خدا اس سے نفع حاصل کرے اور آپ کی آخرت کی سرخروئی ہو، مزید وہ رسائل وکتابیں محفوظ ہوں یا پھر یہ رسائل وکتب آپ کے پاس زائد ہوں تو دونوں صورتوں میں یہ رسائل و کتب ایڈیٹر ماہنامہ عبقری کو ہدیے کی نیت سے ارسال کریں وہ محفوظ ہو جائیں گی اور افادہ عام کیلئے استعمال ہونگی۔آپ صرف اطلاع کریں منگوانے کا انتظام ہم خود کریں گے یا پھر آپ ارسال فرما دیں۔ نوٹ: درسی اور نصابی کتب ار سا ل نہ کریں۔ (ایڈیٹر ) ٭٭٭٭٭ منہ کے چھالوں کیلئے ادرک ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ سبز الائچی ایک چھٹانک‘ سنگر مصری آدھا پاو ان سب کو کوٹ کر ملائیں اور سفوف تیار کرکے دو دو چمچ صبح‘ دوپہر ‘ شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔(مہردین صدیقی‘ میانوالی) ٭٭٭٭٭ غیبی مدد اگر کسی سے بقایا لینا ہویا کسی بھی قسم کی کوئی چیز لینی ہویاتنخواہ وغیرہ لینی ہوتو لیتے وقت پوری بسم اللہ شریف پڑھیں اگر کسی کو بقایا دینا یا کسی بھی قسم کی چیز آپ کی طرف واجب الادا ہو تو دیتے وقت آہستہ آواز میں انا للہ وانا الیہ راجعون 101 مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ کبھی ہاتھ خالی نہیں رہیں گے۔ میرا آزمودہ وظیفہ ہے۔ (بیگم منظور‘حویلی لکھا) ٭٭٭٭٭ رسالہ وی پی نہیں کیا جائے گا ہر ماہ ممبر شپ ختم ہونے پر ممبر شپ کی تجدید کی غرض سے ادارہ رسالہ وی پی بھیجتا ہے اکثر لوگ وی پی وصول نہیں کرتے جس کی وجہ سے ادارہ کو نقصان ہوتا ہے۔ لہٰذا مئی 2010ءسے رسالہ وی پی نہیں کیا جائے گا۔ ممبر شپ جاری رکھنے والے مردوخواتین سے التماس ہے کہ ممبر شپ ختم ہونے سے ایک ماہ قبل منی آرڈر ارسال کریں۔ منی آرڈر کے فارم پر اپنا خریداری نمبر ضرور لکھیں۔ (ادارہ) ٭٭٭٭٭ گنجے پن کا یقینی علاج شہد قدرت کی بیش بہا نعمت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے صبح کے وقت شہد استعمال کیا اس کو کبھی کوئی بیماری نہیں آئے گی۔سر پر بال اگانے کیلئے زیتون کے تیل کے دو چمچ ایک چمچ شہد اور ایک چمچ سفوف دار چینی لیکر پیسٹ بنالیں اور نہانے سے پندرہ منٹ پہلے سر پر لگائیں اور ا س کے بعد سر دھولیں۔ باغات کا خالص شہد قارئین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے 330 گرام کی لاجواب پیکنگ میں دستیاب ہے قیمت صرف 200/- روپے۔ شہد کے مزیدحیرت انگیز فوائد سے واقفیت کےلئے ادارہ ”عبقری“ کی کتاب ”شہد کی کرامات“ کا مطالعہ ضرور فرمائیں۔ ٭٭٭٭٭ بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری ایسے مایوس لاعلاج بے اولاد ازدواجی جوڑے جن کے مردوں میں نقص ہو ان کیلئے قبلہ حکیم صاحب کی طرف سے شہد پر مفت دم کیا ہوا کلام الٰہی کا ایسا بیش بہا شفائی نسخہ کہ جس کی برکت سے بیشمار بے اولاد اولاد نرینہ کی دولت سے مالا مال ہوچکے ہیں۔ اس روحانی عمل کی تاثیر تیربہدف ہے جو آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ بیرون ملک پھر کرآنے والوں نے بھی جب یقین سے اس عمل کو کیا تو اللہ نے ان کو بھی اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔ آپ شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خالص شہد دستیاب ہے۔ طریقہ استعمال: دوائی کی چٹکی اور شہد کے استعمال کا تفصیلی پرچہ شہد کے ہمراہ دیا جائے گا۔ نوٹ: اس دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد اپنا دم کیا ہوا شہد واپس لے جائیں۔ (ازبندہ حکیم طارق محمود) ٭٭٭٭٭ آپریشن سے نجات اللہ کے کلام کی برکت سے ڈلیوری آپریشن سے نجات پائیں ایک ہی نشست میں بیٹھ کر بغیر کسی سے بات کیے سورہ واقعہ پڑھ کر خمیرہ گاو زبان پر 11 مرتبہ دم کریں۔ کامل یقین کیساتھ صبح نہار منہ آدھا چمچ چھوٹا استعمال کریں۔ (ڈاکٹر محمدرشید ‘ کوٹ عبدالمالک) ٭٭٭٭٭ ہائی بلڈ پریشرکا سو فیصد خاتمہ اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے جو ناصرف ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرتی ہے بلکہ اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔ قیمت:100/-روپے علاوہ ڈاک خرچ ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی لاجواب اور گراں قدر کتاب ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج پڑھنا نہ بھولیں! ٭٭٭٭٭ افلاس و تنگدستی سے نجات کیلئے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہت غریب ہوگیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبح طلوع فجر کے وقت اس دعا کو پڑھو ” سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحمَدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَبِحَمدِہ اَستَغفِرُاللّٰہَ“ دنیا ذلیل و پست ہوکر تیرے پاس آئے گی کچھ عرصہ بعد دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس دولت دنیا اتنی زیادہ آگئی ہے کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ کہاںرکھوں۔ (رفعت خانم‘ فیصل ٓباد) ٭٭٭٭٭ 6 چیزیں ایک مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس درخشاں اصول کو ہمیشہ یاد رکھے کہ ”سچائی کو زوال نہیں ہوتا‘ جھوٹ کبھی قائم نہیں رہ سکتا اور فتح و کامیابی صرف سچائی کی ہوتی ہے۔“ ٭ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دےدو میں تمہارے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ ٭ جب بات کرو تو سچی کرو۔ ٭ وعدہ کرو تو پورا کرو۔ ٭ کوئی امانت رکھے تو اسے ادا کرو۔ ٭اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرو۔ ٭اپنی نگاہ کو پست رکھو۔٭اپنے ہاتھوں کو تجاوز سے روکو ٭٭٭٭٭ وزن کم کرنے کیلئے دوپہر کو کھیرے کی قاشوں پر قدرے نمک بمع سیاہ مرچ پسی ہوئی چھڑک کر پیٹ بھر کر کھالیں اور اسی قدر روٹی کم کھائیں اس سے آہستہ آہستہ وزن کم ہوجاتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ یہ عمل چند ماہ مسلسل کریں۔ (ظفرحسین آفریدی‘ امریکہ) ٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 566 reviews.