برص کی بیماری
جب میری عمر دس سال تھی تو مجھے برص کی بیمار ہوئی تھی۔ ایک حکیم صاحب نے اس وقت دوائی بناکر دی تھی جس سے سارے داغ ختم ہوگئے تھے۔ کچھ عرصہ بعد ایک داغ پیداہوا انہی حکیم صاحب نے وہی دوا دوبارہ دی لیکن کچھ نہ ہوا۔ اب میری عمر 25 برس ہے وہ داغ اب بھی ویسے ہے۔ حکیم صاحب اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ مجھے ہر وقت خدشہ رہتا ہے کہ یہ داغ بڑھ نہ جائے۔ آپ کوئی مشورہ دیں۔(غلام صغریٰ‘ سانگھڑ)
مشورہ
چاول اور دودھ کا استعمال نہ کریں۔ البتہ دودھ والی چائے پی سکتی ہیں۔ گوشت، انڈا، پالک، میتھی، پھلیاں وغیرہ اور دالیں پکاکر کھالیا کریں۔ بلاوجہ پریشان نہ ہوں۔ پرہیز کیا تو داغ کم ہوتے جائیں گے بڑھیں گے نہیں۔
غذا نمبر 4,3 استعمال کریں۔
ایام کی بے قاعدگی
عمر 20 سال ہے شروع میں ایام ٹھیک آئے پھر آہستہ آہستہ کم ہوئے پھر نہیں آئے۔ ڈاکٹر نے گولیاں دیں یہ ہارمونز کی گولیاں میں کھاتی تو ایام آجاتے نہ کھاتی تو نہ آتے پھر میں نے ایک ڈاکٹر کے مشورے سے یہ گولیاں بالکل چھوڑ دیں تو ایام بالکل بند ہوگئے ایک لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ یہ ہارمونز کی گولیوں کا ری ایکشن ہوا ہے۔
(علیشہ ‘ لاہور)
مشورہ
ایام کیلئے آپ عبقری کا پوشیدہ کورس استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کے تمام پوشیدہ امراض ختم ہوجائیںگے۔ غذائی ہدایات پر بھی عمل ضروری ہے۔ دودھ اور چاول کا استعمال نہ کریں۔
غذا نمبر 4,2 استعمال کریں۔
چھائیاں
میرے چہرے پر چھائیاں ہورہی ہیں۔ پہلے ناک پر تھیں اب گالوں پر بھی چھائیاں نمودار ہورہی ہیں۔ پہلے میرا چہرہ بالکل صاف تھا۔ کوئی آسان سستا سا نسخہ بتائیں جس سے چھائیاں میرے چہرے سے چلی جائیں۔ (لبنیٰ‘ لاہور)
مشورہ
شربت بزوری معتدل ایک کپ پانی میں دو چمچے ملاکر پی لیا کریں۔ صبح و شام خالی پیٹ غذا کے بعد دو گولی حب کبد نوشادری کھالیا کریں۔ خربوزہ بھی کھائیں۔
غذا نمبر 6,5 استعمال کریں۔
معدے میں درد
آٹھ نو مہینے سے میرے معدے میں درد ہے۔ کھانا کھانے سے پہلے شدید جلن ہوتی ہے، جوں ہی کھانا کھالیتا ہوں جلن شروع ہوجاتی ہے مگر کھانا کھالینے کے بعد پیٹ پھول جاتا ہے اور اکثر قبض کی شکایت رہتی ہے۔ (ظفر الحق‘ عمر کوٹ)
مشورہ
سفوف املاح ایک رتی جوارش کمونی دس گرام غذا کے بعد کھائیں۔ حب حلتیت ایک ایک گولی غذا سے ایک منٹ پہلے پانی کے ایک گھونٹ سے کھائیں۔ غذا میں مرچ، گرم مصالحہ، کھٹائی، آلو ابلے ہوئے چاول نہ کھائیں۔
غذا نمبر 5 استعمال کریں۔
آپ کا مشورہ کیمیا اثر تھا
مجھے سانس میں تکلیف تھی، عجیب قسم کی آوازیں آتی تھیں، بالکل خشک کھانسی آتی رہتی تھی کبھی تو اس قدر شدید کھانسی آتی تھی کہ چہرہ اور آنکھیں سرخ اور ان سے پانی بہنے لگتا تھا۔ بچپن سے ہی مسلسل علاج کروارہا تھا۔ ان دواﺅں کے استعمال سے میرا بدن پھول گیا۔ آپ کے اس چلغوزے والے مشورے سے مجھے فائدہ ہوا۔ بس یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا مشورہ میرے لئے تو کیمیا اثر ثابت ہوا۔ اب بلغم سخت ہوگئی ہے، بلکہ کبھی کبھی بلغم میں سرخی سی بھی آتی ہے۔
( بی جہانگیری)
مشورہ
ایک چمچ خالص شہد چاٹ کر سو جائیں، صبح تک پانی نہ پئیں۔ پانچ سات روز کے بعد دوبارہ لکھیں۔ ٹھنڈی کھٹی چیزیں نہ کھائیں۔ دودھ چاول سے پرہیز کریں۔
غذا نمبر 3,2 استعمال کریں۔
مثانے میں پتھری
میری بیٹی کو دو سال کی عمر میں ایسی بیماری ہوئی کہ وہ سوکھ گئی۔ جب علاج کروایا تو پتہ چلا کہ مثانے میں پتھری ہے۔ مختلف علاج کروانے کے بعد بھی آرام نہ آیا تو نو سال کی عمر میں اس کا آپریشن کروادیا۔ پتھری تو نکل گئی مگر آپریشن کروانے کے بعد پیشاب بالکل نہیں رکتا۔ (خورشید‘ ملتان)
مشورہ
شربت بزوری معتدل دو چمچے ایک کپ پانی میں ملاکر صبح و شام پلائیں۔ گنڈیریاں چوسیں یا خربوزہ کھائیں۔ پانی زیادہ پئیں، سبزیاں اور سبزیوں کا شوربہ پئیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 7,6 استعمال کریں۔
جسم میں خارش ہی خارش
مجھے دسمبر کے مہینے سے خارش ہے، کھجانے سے سرخ سرخ نشانات نمودار ہوجاتے ہیں جو پندرہ بیس منٹ کے بعد خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔ اینٹی الرجک دوا سے ٹھیک ہوجاتی ہوں مگر دوا روکتے ہی پھر خارش شروع ہوجاتی ہے۔
( سارہ سلیمان، فیصل آباد)
مشورہ
یہ صرف الرجی ہے جسے حدت بھی کہتے ہیں۔ یہ لاعلاج مرض نہیں ہے۔ ایک چمچی سونف پانچ چھوٹی الائچی کچل کر پانچ عناب توڑ کر ایک کپ تیز گرم پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح چھان کر ذراسی چینی ملاکر پی لیں۔ گرم کھٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ پندرہ بیس دن کے بعد دوبارہ حال لکھیں، انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 1,5 استعمال کریں۔
مرگی
میری عمر 23 سال ہے۔ مجھے مرگی ہے۔ بارہ سال کی عمر سے یہ مرض شروع ہوا۔ دورہ بیٹھتے ہوئے چلتے ہوئے سوتے ہوئے کسی بھی وقت پڑجاتا ہے۔ (کامران‘ لاہور)
مشورہ
سبب مرض مریض اور نبض کا حال جانے بغیر معلوم نہیں ہوسکتا۔ احتیاطی تدابیر میں ہر قسم کے شور، خوشی غمی کے ہنگاموں سے دور رہنا، بہت غور سے دیر تک مطالعہ نہ کرنا نہکسی طرف یک ٹک دیکھتے رہنا نہ چلتی ہوئی حرکت کرتی ہوئی چیزوں کو غور سے دیکھنا۔ مسلسل کسی آوازکے گانا وغیرہ کا نہ سننا شامل ہیں۔ ہاضمہ کا بہت خیال رکھیں، قبض نہ رہنے دیں۔ نیند بے خلل ہو اور کوئی سوتے سے نہ اٹھائے۔
گھٹنوں کی تکلیف
میری بہتر سالہ نانی کو گھٹنوں کی شدید تکلیف ہے۔ انہیں لاٹھی کے سہارے چلنا پڑتا ہے۔ سیڑھیاں اترنا چڑھنا مشکل ہے، دوائیں کھاکھاکر تنگ آچکی ہیں۔(زوبیہ عمر‘ ڈہرکی)
مشورہ
انہیں خالص شہد کھلائیں۔غذا نمبر 4,3 استعمال کریں۔
میں ریتلے علاقے میں رہتا ہوں وہاں بچھو کثرت سے رہتے ہیں میں خوفزدہ رہتا ہوں۔ کوئی آسان حل بتائیں
(مولا بخش‘ چولستان)
بچھو کاٹے کے دو علاج
مشورہ:جب آم کے درختوں پر پھول آجائیں جسے آم کا بور بھی کہتے ہیں تو ان پھولوں کو دونوں ہاتھوں میں لے کر خوب رگڑیں یہاں تک کہ ہتھیلیاں اور انگلیاں ان کے عرق سے خوب اچھی طرح گیلی ہوجائیں، پھر ہاتھوں کو خشک کرلیں، یہ عمل روزانہ چار دن کریں۔ اگر کسی کو بچھو نے کاٹ لیا ہو تو آپ اپنی ہتھیلی کو بچھو کاٹے کی جگہ پر رگڑیں۔ انشاءاللہ روتا ہوا مریض ہنس پڑے گا۔ درد فوراً غائب ہوجائے گا۔ آپ کے ہاتھوں میں یہ تریاقی اثرپورا ایک سال رہے گا یعنی اگلے سال بور آنے تک آپ کے ہاتھوں میں یہ اثر رہے گا۔ شہد کی مکھی یا بھڑ وغیرہ کاٹے تو مقام ماﺅف پر اپنا ہاتھ پھیر دیں فی الفور زہر ختم ہوکر آرام آجائے گا۔
دوسرا علاج
لاہوری نمک کو باریک پیس کر ایک شیشی میں ڈال لیں، جب کسی کو بچھو کاٹے اسی وقت دو رتی نمک کا سفوف ایک چمچ پانی میں حل کرلیں اور جس طرف بچھو نے کاٹا ہو اس سے مخالف طرف کی آنکھ میں یہ پانی دو چار بوندیں ٹپکادیں، انشاءاللہ کچھ دیر میں مریض کو آرام آجائیگا۔ ضرورت ہو تو دوبارہ یہ عمل دہرادیں۔
کالی کھانسی
حکیم صاحب میرا بچہ شدید قسم کی کھانسی میں مبتلا ہے۔ کھانستے کھانستے اس کی آواز بدل جاتی ہے۔ بلغم بہت کم نکلتی ہے جبکہ پھیپھڑوں میں خشکی خرخراہٹ پائی جاتی ہے۔ کھانستے کھانستے بچہ سرخ اور نیلا ہوجاتا ہے۔ ھو کی آواز بھی آتی ہے۔ یہ صورتحال دیکھ کرکلیجہ منہ کوآتا ہے۔ اللہ کیلئے میرے معصوم بچے کیلئے اچھا سا نسخہ تجویر کردیں۔ (شاہدہ پروین‘ گوجرانوالہ)
جواب: بہن بچے کو ماہنامہ عبقری کی شفاءحیرت منگوا کر چند ماہ استعمال کروائیں۔غذا نمبر 2 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 583
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں