Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنسو آگئے ( ایک بہن‘ فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

محترم مرشد حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ اللہ کر کیگرمیوں کے ماہ گزررہے ہیں‘ مچھروں کی بہتات نے کمرے میں سونے پر مجبور کردیا۔ مئی کے درمیان میں مچھروں کی یلغار ختم ہوئی تو اوپر سونے کے لیے گئے۔ پہلی رات ابھی گیارہ ہی بجے تھے کہ میں نے آسمان پر ایک بادل کا ٹکڑا آتے دیکھا اور کہیں کسی بادل کا نام و نشان نہ تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس بادل نے اسم ”اللہ“ کی شکل اختیار کرلی یہ اسم اتنی خوبصورتی سے لکھا تھا کہ میں نظریں ہی نہ ہٹا پارہی تھی۔ کچھ دیر کے بعد وہ بادل بن کر تحلیل ہوگیا۔ پھر چند دن بعد میری آنکھ کھلی تو یوں لگا جیسے مجھ پر پانی کے چھوٹے چھوٹے قطرے گر رہے ہیں۔ ٹائم دیکھا تو تین بج رہے تھے۔ آسمان کی طرف دیکھا تو وہ ستاروں سے بھرا ہوا تھا۔ کہیں بھی کسی بادل کے ٹکڑے کا نام تک نہ تھا۔ بڑی حیرانی ہوئی۔اللہ کی اس رحمتِ خاص پر آنکھوں میں آنسو آگئے کہ میں اس قابل نہیں ہوں۔ میرے مرشد کے فیض اور دعاﺅں سے ہوتا ہے۔ نماز تہجد پڑھ کر پھر یہی سوچتی رہی کہ بادل کے بغیر پانی کے قطرے کہاں سے آرہے تھے۔ بے اختیار میری زبان پر یہ آیت ”ان اللہ علی کل شئی قدیر“ (بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے) آگئی۔ گرمیوں کا موسم مجھے شروع سے بہت اچھا لگتا ہے مگر اب تو اور بھی زیادہ اچھا لگنے لگا ہے کیونکہ رات پچھلے پہر اللہ تعالیٰ کے انوار اور تجلیات کو دیکھ کر ایمان اور مضبوط ہوجاتا ہے اللہ تعالی آپ کے درجات اور زیادہ بلند کرے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔(آمین)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 605 reviews.