Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمردرد سے فوری نجات (محمد جنید)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! عبقری نومبر2009ءصفحہ نمبر23پر سکھ حکیم کا نایاب نسخہ شائع ہوا میں نے بنایا اور بانٹاجس کے درج ذیل فوائد سامنے آئے پہلے تو میں نے اپنی بھابی کو دیا ان کے گھٹنوں میں درد تھا۔ سجدے سے اٹھتے وقت درد ہوتا تھا۔ وہ درد ختم ہوگیا پھر ہماری دکان کے ساتھ ٹریکٹر پارٹس کی دکان پر ایک آدمی کام کرتا ہے جو ٹریکٹر کے پھالے اٹھا کر صبح کو دکان کے آگے لگاتا ہے اور شام کو اندر رکھتا ہے وہ ایک دن کہنے لگاکہ بھائی کمر میں بڑا درد ہوتا ہے۔ جھکتا ہوں تو جھکا نہیں جاتا ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تمہارے مہرے ہل گئے ہیں ۔میں نے یہ نسخہ اس کو پینے کیلئے دیااور مالش کا بھی کہا۔ خیر بات آئی گئی ہوگئی میری عادت نہیں کہ کچھ مدد کرکے اس سے دوبارہ اس کا تذکرہ کروں خیر کوئی پندرہ دن بعد جب وہ دکان کے اندر ہاتھ ملا کر گیا اور میں نے اسے کام کرتے دیکھا میں سمجھ گیا اسے فائدہ ہوا ہے۔ اس کے کام کرنے سے پتہ چل رہا تھا۔ میری والدہ کے سر میں دو تین دانے تھے جو عرصہ چار سال سے تھے وہ اکثر ان کا علاج کرواتی رہتی تھیں لیکن وہ دانے نہیں جاتے تھے۔ دوبارہ آجاتے تھے۔ ایک دن اچانک امی نے وہ تیل بالوں میں لگالیا انہیں کچھ آرام آیا انہوں نے یہ تیل دو تین دفعہ مزید لگایا اب وہ دانے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔کندھوں اور جسم کی مالش کرنے کے بعد نہانے سے جسم تروتازہ ہوجاتا ہے جلد کی مالش سے وہ بھی ٹھیک ہوگئی ۔ یہ ساری میرے سامنے کی باتیں ہیں۔ قارئین کی سہولت کے پیش نظر نسخہ درج ذیل ہے: ھو الشافی: کھٹہ تلخ‘پھٹکڑی سرخ‘آنبہ ہلدی‘السی ہر ایک 100گرام سب کو کوٹ چھان کراس میں ایک کلو خالص تل کاتیل ڈال کر بالکل ہلکی بلکہ نہایت ہلکی آنچ میں جلائیں دو دن تک جلاتے رہیںجب پانی جل جائے تو اتارکر اس میں50گرام رتن جوت ڈال کر3دن رکھ چھوڑیں۔رتن جوت گرم گرم تیل میںڈالیں۔ 3دن کے بعد چھان کر محفوظ کرلیں‘اب کراماتی تیل تیار ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 608 reviews.