Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

افسر بالا سے حسب منشاءکام کرانے کیلئے (ع۔م ۔چوہدری)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2010ء

درود چھ لکھی اس درود شریف کو ایک بار پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ اسے درود سعادت بھی کہتے ہیں۔ درود چھ لکھی کا ثواب چھ لاکھ اس لیے مشہور ہے کہ ایک بہت بڑے عاشق رسول جن کا نام حضرت جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ ہے انہوں نے فرمایا ہے اس درود شریف کو پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف کا ثواب ملتا ہے۔ حضرت جلال الدین سیوطی رحمتہ اللہ علیہ وہ ہستی ہیں جن کو جاگتے ہوئے بیداری کی حالت میں 75 بار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت حاصل ہوئی۔جو شخص جمعہ کو دو ہزار بار اس درود شریف کو پڑھے اس کا شمار دونوں جہانوں کے سہادت مند لوگوں میں لونے لگے گا۔درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَافِی عِلمِ اللّٰہِ صَلٰوةً دَآ ئِمَةً م بِدَوَامِ مُلکِ اللّٰہ ط افسر بالا سے حسبِ منشاءکام کرانے کیلئے جس شخص کا کسی بڑے افسر کے پاس کوئی کام ہو تو وہ اس افسر بالا کے پاس جاتے وقت اس درود شریف کو ایک مرتبہ پڑھ لے تو انشاءاللہ افسر اسکا کام اسکی منشاءکیمطابق کردیگا۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَآ اَحَاطَ بِہ عِلمُکَ وَاَحصَاہُ کِتَابُکَ صَلٰوةً تَکُونُ لَکَ رِضًی وَلِحَقِّہ اَدَآئ وَ اَعطِہ الوَسِیلَةَ وَالفَضِیلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیعَةَ وَابعَثہُ مَقَامًا مَحمُودَ الَّذِی وَعَدتَّہُ وَاجزِی عَنَّا مَاہُوَ اَہلُہ وَعَلٰی جَمِیعِ اِخوَانِہ مِن النَّبِیِّینَ وَالصِّدِیقِینَ وَالشُّہَدَآئِ وَالصَّالِحِینَ۔ (خزینہ درود شریف ص264, 265) پریشانی اور مصیبت کے وقت حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی مہم، پریشانی یا مصیبت میں ہو تو وہ درج ذیل درود شریف ایک ہزار مرتبہ محبت و شوق سے پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی پریشانی کے ختم ہونے کی دعا کرے۔ اللہ تعالیٰ اسکی مصیبت اور پریشانی ٹال دے گا۔ انشاءاللہ۔درود پاک یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی اٰلِہ بِقَدرِ حُسنِہ وَ جَمَالِہ۔ کسی کے دل میں سچی محبت پیدا کرنے کیلئے کسی کے دل میں سچی محبت پیدا کرنے کیلئے یہ درودشریف بہت ہی کارآمد ہے۔ طالب کو روزانہ ۱۲ مرتبہ پڑھنا چاہئے اور مطلوب کا تصور رکھے یا لکھ کر پلائے۔ اَللّٰہُمَّ اجعَل فَضَآئِلَ صَلَوَاتِکَ وَشَرَآئِفَ زَکَوَاتِکَ وَ نَوَامِ بَرَکَاتِکَ وَرَحمَتِکَ وَتَحِیَّتِکَ وَ فَضَآئِلَ اٰلَائِکَ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ سَیِّدِ المُرسَلِینَ وَرَسُولِ رَبِّ العٰلَمِینَ قَائِدَ الخَیرِ وَ فَاتِحَ البَرِّ وَ نَبِیِّ الرَّحمَةِ وَ سَیِّدِ الاُمَّةِ(شرح دلائل الخیرات ص 340) شفاءیاب ہوجائیں! ڈاکٹراور حکیم انشاءاللہ جس مریض کو اس درود شریف کے توسل سے دوا دینگے وہ شفاءیاب ہوگا۔ انشاءاللہ۔درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰہُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَآ اَنتَ اَہلُہُ فَصَلِّ عَلٰی مَحَمَّدٍ کَمَا اَنتَ اَہلُہُ وَافعَل بِنَا مَآ اَنتَ اَہلُہُ فَاِنَّکَ اَنتَ اَہلُ التَّقوٰی وَاَہلُ المَغفِرَةِ۔(خزینہ درود شریف ص 303)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 624 reviews.