اے ہمارے پروردگار! ہمیں معلوم ہوا کہ وقت کی قدر کرو اس کو ضائع نہ کرو‘ ہم نے گھنٹوں موبائل پر وقت برباد کرنا فرض سمجھ لیا
٭جب عورت کو حکم ہوا کہ تمہارے پاوں کو جھانجھر کی آواز بھی پردہ ہے تو عورت نے فیشن کے نام پر ہر حد پار کردی۔
اللہ نے تمام مسلمانوں کو آپس میں بھائی بہن بنایا تو ہم نے اس رشتے کو دوستی میں بدل دیا۔٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ کو اندر بھیج دیا کہ نابینا صحابی رضی اللہ عنہ پر بھی نظر نہ پڑے وہ پاکیزہ نگاہ کہ جس کی معصومیت کی گواہی فرشتے بھی دیں اور ایک طرف صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم جن کے مرتبے کو ہم جان ہی نہیں سکتے یہ صرف امت کے بتانے کیلئے کہ اندازہ کرلو کہ مرد عورت میں فاصلہ اور پردہ کس حد تک ضروری ہے تو ہم نے کہا ہم لڑکے لڑکیوں کی دوستی بہت پاکیزہ ہے۔٭اللہ نے دوستی کیلئے مرد کو مرد کیلئے اور عورت کو عورت کیلئے منتخب کیا تو ہم نے کہا دوستی بنی ہی لڑکی لڑکے کیلئے ہے۔٭اللہ نے نامحرم پر ایک نظر اٹھانے سے بھی منع فرمایا توہم نے کہا ہماری یہ دوستیاں فون کالز اور ملاقاتیں تو بے ضرر ہیں۔٭اللہ نے موسیقی اور آلات موسیقی کو حرام کہا تو ہم نے اسے میوزک‘ سونگز‘ ایف ایم ریڈیو کی شکل میں روح کی غذا بنالیا۔٭ دل کا سکون قرآن پاک میں رکھا گیا تو ہم نے حرام موسیقی میں ڈھونڈنے کی کوشش شروع کردی۔
٭یہ جانتے ہوئے بھی کہ رشوت لینا اور دینا لعنت زدہ فعل ہے اپنے لیے ناجائز سفارش کروانا‘ اپنے بھائی کا حق مارنا ہے ہم نے پاکستان کو ان برائیوں سے داغدار کیا۔٭اللہ نے فرمایا سود برباد کردیتا ہے‘ ہم نے کہا کہ سود کے بغیر آج کام کون سا ہوتا ہے۔٭اللہ نے بتایا کہ ناجائز زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا بھی روز قیامت گلے میں آگ کا طوق ہوگا ہم نے ناجائز زمین اپنے نام لگوانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگادی۔٭اللہ نے فرمایا حرام کمائی بے برکت ہے عذاب ہے۔٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو گوشت صحت (حرام) سے پیدا ہوا اسے آگ ہی جلائے گی تو ہم نے حرام کو اوڑھنا بچھونا کرلیا۔٭اللہ نے فرمایا مال اور اولاد فتنہ و آزمائش ہیں ہم نے مال کو دین اور اولاد کو ایمان بنالیا۔٭جب ہمیں پتہ چلا کہ بے حیائی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناپسندیدہ باتوں میں سے ہے تو ہم نے کیبل‘ فحاشہ میلز‘ بدتمیز ایس ایم ایس‘ فلمیں‘ ویڈیو گانوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں