ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے اس کا چھلکا صاف ہوتا ہے۔مزاج درجہ دوم کے آخر میں گرم خشک ہے۔ شارخ گازرونی کے نزدیک اس کا مزاج درجہ دوم کے آخر میں گرم اور دوسرے درجہ میں خشک ہے۔ شیخ الرئیس کے نزدیک گرم و خشک درجہ سوم ہے۔
یہ ایک ننھی سی دوا ہے جو فوائد کے اعتبار سے بہت قیمتی ہے۔ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں یہ پائی جاتی ہے اور ہر زبان میں اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں چنانچہ اسے اردو میں چھوٹی الائچی، ہندی میں چھوٹی الائچی اور انگریزی میں کارڈیمم (Cardimame)کہتے ہیں۔
اقسام: مناسب اسمی کے لحاظ سے الائچی کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔ الائچی خورد ب: الائچی کلاں
ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے اس کا چھلکا صاف ہوتا ہے۔
افعال و خواص
یہ دوا محلل، ملطف اور محلل ریاح ہے۔
الائچی خورد کے فوائد
دانہ الائچی خورد، مصطگی رومی اور طباشیرہموزن لیکر باریک سفوف تیار کریں اور صبح و شام دانتوں پر ملیں دانت موتیوں کی طرح چمک اٹھیں گے۔ ہوالشافی:۔ دانہ الائچی خورد اور رال سفید ہموزن لیکر باریک سفوف بنائیں۔ تین گرام کی مقدار میں علی الصبح روزانہ ہمراہ شیرگاو تازہ دیں، احتلام کیلئے مفید ہے۔
٭مقوی معدہ ہے۔ معدہ کی رطوبت کو خشک کرتی ہے۔
٭ قے‘ متلی اور منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔ پسینے کی بو بھی اس سے ٹھیک ہوجاتی ہے۔
٭ روح کو لطیف کرتی ہے اور فرحت بخشتی ہے۔
٭ اس کو پیس کر سونگھنا چھینک لاتا ہے جو ریحی سر درد اور مرگی کیلئے فائدہ مند ہے۔
٭ درد جگر اور جگر کے سدے کھولنے کے بعد الائچی کو عرق گلاب میں جوش دے کر سکنجبین کے ہمراہ پلانا فائدہ مند ہے۔
٭ دل اور دماغ کو فائدہ دیتی ہے۔ دل کے امراض اور الائچی دو عدد اور ابلا ہوا ایک لٹر پانی بوتل میں روزانہ ڈال کر پورا دن حسب ضرورت استعمال کرتے رہنے سے دل کا عارضہ کبھی نہیں ہوتا۔ اسے اگر تندرست استعمال کرے تو دل کی بیماری سے محفوظ رہے گا۔
٭ الائچی خورد دافع اسہال اور کمزوری امعا میں بے حد مفید ہے۔ اس کے لیے الائچی خورد تین ماشہ‘ طباشیر تین ماشہ‘ مصطگی رومی تین ماشہ اور چینی نو ماشہ ان تمام ادویہ کو الگ الگ پیس کر ملانے سے جو سفوف تیار ہوگ آدھا چمچہ چائے والا ہمراہ پانی استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔
٭ہیضہ اور دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق پلانا بے حد مفید ہے۔
٭تبخیر کیلئے الائچی خورد ایک ماشہ اور گلقند تین تولہ ایک پاو پانی میں جوش دے کر استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔
٭اس کا استعمال زخموں کو جلدی ٹھیک کرتا ہے۔ اس کیلئے پانی میں تین یا چار دانے جوش دے کر پیئے جائیں۔
الائچی کلاں کے فوائد
٭گرمی کے سر درد میں اس کے چھلکے کا لیپ فائدہ دیتا ہے۔
٭ اس کے دانوں کا سفوف مسوڑھوں کو طاقت دیتا ہے۔
٭ ہیضہ‘ دست اور قے میں الائچی کلاں تین عدد‘ سونف تین ماشے پودینہ تین ماشے پانی میں جوش دے کر پینا بے حد مفید ہوتا ہے۔
٭ ہاضمہ کو مضبوط بنانے کیلئے الائچی کلاں ایک تولہ‘ سونف ایک تولہ اور زیرہ سفید ایک تولہ کو بھون لیا جائے اور ہر کھانے کے بعد ایک چمچہ چائے اور ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔
٭ اگر شیرخوار بچے کو مٹی کھانے کی عادت ہوجائے تو اس کی والدہ کو الائچی خورد‘ الائچی کلاں‘ مصطگی رومی زیرہ اور چینی ہم وزن کا سفوف تیار کرکے ہمراہ پانی کھلانا مفید ہوتا ہے۔ بشرطیکہ بچہ اسی ماں کا دودھ پیتا ہو۔
٭ ہچکی کو فوراً بند کرنے کیلئے الائچی کلاں کے چھ ماشہ چھلکے پانی میں جوش دے کر پلانے چاہئیں۔
٭خشک خارش پتی نکلنا (چھوٹے چھوٹے دانے) پسینہ یا بدبو کا آنا کی صورت میں الائچی کلاں ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ پھر اس میں چار سیر پانی ڈال کر اتنا جوش دیں کہ پانی آدھ کلو رہ جائے پھر اس میں آدھ کلو تلوں کا تیل ملا کر دوبارہ اتنا جوش دیں کہ پانی ختم ہوکر صرف تیل ہی رہ جائے۔ اس تیل کی جسم پر مالش سے جلدی امراض بھی دور ہوں گے اور جلد کی رنگت صاف ہوجائے گی۔
٭ پیاس کی زیادتی کو دور کرنے کیلئے الائچی کلاں کے دانے چوستے رہنا بے حدمفید ہے۔
٭درد سر ریحی ‘ مرگی کے امراض میں بے حد فائدہ مند ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 743
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں