Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نگاہوں کی حفاظت اور جدید سائنس

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

اللہ تعالیٰ نے آنکھیں دیکھنے کیلئے دی ہیں۔ ان کے اندر بندکرنے اور کھولنے کی صلاحیت انسان کے اختیار میں ہے اور یہ اختیار اس لئے دیا کہ جب رب کاحکم ہو آنکھیں کھولو اور جب اس کا حکم ہو آنکھیں بند کر دو۔ میں جہاں چاہوں دیکھو اور جہاں دیکھنے سے منع کروں،نہ دیکھو۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جو نظروں کی حفاظت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو ایمان عطا فرمائے گا جس کی حلاوت وہ دل میں محسوس کرے گا۔ جدید فرنگی ذہنیت کی سوچ یہی ہے کہ دیکھنے سے کیا ہوتا ہے۔ صرف دیکھا ہی تو ہے، یہ کوئی غلط کام تو نہیں۔ تو کیا کبھی ہم نے یہ بھی سوچا کہ!!! ٭ شیر اگر سامنے آ جائے اور انسان اسے صرف دیکھ لے تو صرف دیکھنے سے جسم اور جان پر کیا بنتی ہے؟ سوچیں۔ ٭ بچہ ماں کو صرف دیکھتاہی تو ہے۔ اس کی محبت اور چاہت کے جذبات کیا ہوتے ہیں؟ ٭ سبزہ اور پھول صرف دیکھے جاتے ہیں تو پھر ان کے دیکھنے سے دل مسرور اور مطمئن کیوں ہوتا ہے؟ ٭ کسی کو مصیبت میں صرف دیکھتے ہی تو ہیں تو دل بے چین اور بے قرار ہو جاتا ہے۔ آخر کیوں؟ ٭ زخمی اور لہو لہان کو صرف دیکھتے ہی تو ہیں اور کچھ لو گ بے ہوش ہو جاتے ہیں۔آخر کیوں؟ ٭ کسی کی بڑی دوکان،مکان، بلڈنگ، کوٹھیاں اور کار دیکھتے ہی تو ہیں۔ فوراً دل کے اندر حسرت، امید، رشک، بے چینی اور طمع جیسی مختلف کیفیات پیدا ہو جاتی ہیں۔ آخر کیوں ؟ صرف دیکھا ہی تو تھا۔ ٭ کسی حسین جہاں کو دیکھ کر دل دے بیٹھتے ہیں۔ اسے صرف دیکھا ہی تھا۔ ٭ شہنشاہ جہانگیر نے شہزادگی کے عالم میں مینا بازار میں نواب زین خان بہادر کی بیٹی صاحب جمال کو پسندکر لیا۔ مینابازار کے انگوری پارک سے گزر رہا تھا ایک خادمہ نے عرض کیا کہ صاحب عالم آپ کو بادشاہ سلامت یاد فرما رہے ہیں۔ شہزادہ کے ہاتھ میں کبوتروں کا جوڑا تھا۔ صاحب جمال، سامنے سے آرہی تھی اس نے کہا لو ذرا ہمارے کبوتر تھامنا ہم ابھی واپس آتے ہیں۔ واپس آئے تو صاحب جمال کے ہاتھ میں ایک ہی کبوتر تھا۔ پوچھا۔ دوسرے کبوتر کو کیا ہوا؟ صاحب عالم وہ تو اڑ گیا۔ کیسے؟ صاحب جمال نے دوسرا کبوتر بھی چھوڑ دیا اور کہا کہ یوں!! اس یوں پر جہانگیر لٹو ہو گیا اور آخر کار اس سے عقد کر لیا۔ کیا یہ منظر دیکھنے سے ہوا؟ سوچیں۔ آنکھیںکھولیں۔ دیکھیں۔ پھر دیکھیں۔ شاید دیدہ عبرت مل جائے۔ ٭ نوٹ اور کاغذ کا فرق ناسمجھ بچے سے پوچھو کہ نوٹ کو دیکھتے ہی اس کی کیفیت کیا ہوتی ہے اور کاغذ کو دیکھنے سے کیا۔ تو نوٹ صرف دیکھا ہی تو تھا۔ بقول شخصے تیز نظر کا یہ اثر جس کو لگا شکار ہے!!! الغرض آنکھیں چوری کرتی ہیں ہاتھ بڑھتے ہیں اور گناہ ہو جاتا ہے۔ اسلام اسی کیفیت کے پیش نظر چہرے کو ڈھانپنے اور پردے کا حکم دیتا ہے۔ مخلوط تعلیم پر ایک صاحب فرمایا کرتے تھے۔ ننگا گوشت ہو اور بھوکا بلا ہوتو کیا وہ بھوکا بلا گوشت سے منہ موڑ کر چلا جائے گا۔ ہر گز نہیں۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق نگاہوں کا اثر بالواسطہ دماغ اور ہارمون سسٹم پر پڑتا ہے۔ ا س نظام کے متاثر ہونے کی وجہ سے جسم کا تمام نظام متاثر ہو جاتا ہے اور بے شمار امراض و علل میں آدمی آ جاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 186 reviews.