Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دو قطرے پیشاب کے اخراج کے لیے ایک لاکھ روپے کا خرچ (مولانا محمد الیاس ندوی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2007ء

دعاﺅں کے معجزات اثرات ہڈی کے ہر جوڑ پر روزانہ صدقہ چار سال قبل ایک حادثہ میں میرے ما موں زاد بھائی اور دوست، میرے تمام دعوتی و علمی کا موں میں سب سے بڑے معا ون و دست راست اور جا معہ اسلامیہ بھٹکل کے نائب مہتمم مولانا مقبول ندوی صاحب زخمی ہوئے، وہ صبح اپنی مسجد میں درس قرآن کے بعد اسکو ٹر پر گھر جار ہے تھے کہ نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے ان کوٹکرما ردی اور وہ شدید زخمی ہو گئے، بظاہرپیر کی ایک ہڈی فریکچر ہوئی، صرف مُڑی نہ کہ ٹوٹی، ان کو چالیس دن ہسپتال میں رہنا پڑا، دو مہینے گھرمیں آرام کرنا پڑا، لا کھ بھر روپے خرچ ہو ئے، اخیر میں ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا کہ زندگی میںا حتیاط لا زمی ہے، تیز نہ دوڑیں، وزنی چیزیں نہ اٹھا ئیں، زیادہ اوپر نہ چڑھیں وغیرہ وغیرہ۔ ہمارے جسم میں تین سو ساٹھ ہڈیاں ہیں، مان لیجئے ہر مہینے دومہینے میں ایک ہڈی ٹوٹتی رہی تو ان سب کو صرف جوڑنے کا خر چ تین کروڑ ساٹھ لا کھ روپے ہوئے، خدا نے مفت میں ہماری ان ہڈیوں کو جوڑا، جو ڑنے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کیا، صرف اپنے نبی اسے اتنا کہلوا یا کہ ہر دن انسان کے بد ن کے ہر جوڑ کے سلامت ہونے پر اسکو صدقہ کرنا چاہئے اور الحمدا للہ بھی ایک صدقہ ہے، ” کُلُّ سُلَا مٰی مِنَ النَّاسِ عَلَیہِ صَدَقَہ کُلَّ یو مٍ تَطلُعُ فِیہِ الشَّمسُ، وَالحَمدُ لِلّٰہِ صَدَقَة “
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 196 reviews.