Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درد سر خواہ کسی قسم کا ہو

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

سات بار سورہ الم نشرح پڑھ کرپانی پر دم کرکے پلائے خواہ کیسا ہی درد شکم ہو انشاءاللہ فوراً دور ہوجائیگا درد سر درد سر خواہ کسی قسم کا ہو۔ اس کیلئے اسم یَاھُوَ۔ یَاھُوَ۔ یَاھُوَ۔ یَاغَفُورُ یَاغَفُورُکسی کاغذ پر لکھ کر بطور تعویذ کے سر پر باندھیں۔ انشاءاللہ آرام ہوجائیگا۔ برائے سلامتی اولاد جس عورت کا بچہ زندہ نہ رہتا ہو۔ 160 بار بسم اللہ شریف لکھ کر اس کو دی جائے کہ اپنے پاس رکھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس کے اولاد زندہ رہے گی۔مجرب ہے۔(صفحہ نمبر 339) درد شقیقہ شقیقہ کے درد کیلئے دس بار سورۀ فاتحہ اور دس بار سورۀ کافرون پڑھ کر دم کریں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ کان درد تین بار اسم یَاسَمِیعُ پڑھ کر روئی پر دم کرکے کان میں رکھیں‘ فائدہ ہوگا اور آرام آجائیگا بلکہ یہ اسم دیگر تمام قسم کی درد کیلئے زود اثر ہے۔ درد چشم سورۀ قلم کی آیت نمبر 52,51 سات بار پڑھ کر دم کریں۔ درد دندان سورۀ الم نشرح نو بار پڑھ کر دانت کو دم کریں۔ الحمدشریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کریں‘ انشاءاللہ آرام ہوگا۔ گوشت خور دندان جس کے دانتوں کو گوشت خورہ لگ گیاہو۔ یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ اِنَّھُم یَکِیدُونَ کَیدًا وَاَکِیدُ کَیدًا مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ ایک کپڑا لے کر اسے زور سے مروڑیں اور ساتھ ہی مندرجہ بالا الفاظ پڑھتے جائیںجس وقت کپڑا اچھی طرح مروڑا جائے۔ چھوڑ دیں اور دانت پر دم کریں۔ تین بار ایسا کریں‘ انشاءاللہ آرام آجائیگا۔ درد شکم سات بار سورہ الم نشرح پڑھ کرپانی پر دم کرکے پلائیں خواہ کیسا ہی درد شکم ہو انشاءاللہ فوراً دور ہوجائیگا اور سات بار الحمدشریف پڑھ کر پیٹ پر دم کریں۔(صفحہ نمبر148) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 995 reviews.