Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بواسیر اور رزق کا سوفیصد عمل (عمر فاروق بٹ‘ گھکھڑ منڈی)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

چند عملیات پیش خدمت ہیں‘ ہو سکتا ہے کسی دکھی بہن ‘ بھائی کے کام آ جائیں۔ اگر کوئی بچہ یا شخص بیمار ہو یا کمزور ہو یا سوکھتا چلا جا رہا ہو اور بظاہر کوئی بیماری نظر نہ آتی ہو تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر 21 دن تک 141 دفعہ اس کو پڑھے وَ کَذَلِکَ مَکَّنَّا لِیُو سُفَ فِی الاَرضِ ۵ یَتَبَوَّاُ مِنھَا حَیثُ یَشَآئُ ۱ نُصِیبُ بِرَحمَتِنَا مَن نَّشَآءُ وَلَا نُضِیعُ اَجرَ المُحسِنِینَ o (سورة یوسف‘ آیت نمبر 56) ناف ٹل جائے یہ آیت بسم اللہ سمیت لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں‘ ناف اپنی جگہ آ جائے گی اور اگر بندھا رہنے دیں توپھر نہ ٹلے گی۔ اِنَّ اللّٰہَ یُمسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضَ اَن تَزُولَا ۵۶ وَلَئِن زَالَتَآاِن اَمسَکَھُمَا مِن اَحَدٍ مِّن۰ بَعدِہ اِنَّہ کَانَ حَلِیمًا غَفُورًاo(سورہ فاطر آیت 41) دفع بواسیر کیلئے صبح کی سنتوں میں پہلی رکعت میں سورۀ الانشرح اور دوسری رکعت میں سورة الفیلَ پڑھا کرے‘ بواسیر رفع ہو جائے گی۔ ہاتھ پاﺅںسن ہو جانے کیلئے عمل جب ہاتھ یا پاﺅں سن ہو جائیں تو جس سے زیادہ محبت ہو اس کا نام لے۔ ( عن ابن عباس رضی اللہ عنہ بحوالہ حصن حصین) عمل برائے روزگار (سید بشیر علی حیدر‘ بھکر) قارئین کی خدمت میں روزگار کے حصول کیلئے ایک تجربہ شدہ نادر و نایاب عمل پیش ہے۔ جو لوگ نوکری کیلئے صبح اپنے گھر سے ڈگریاں لے کر نکلتے ہیں سارا دن دفتروں کے چکر لگا لگا کر شام کو مایوس ہوکر گھر لوٹ آتے ہیں کہ نوکری نہیں ملتی یا پھر وہ لوگ جنہوں نے درخواست دی ہوئی ہے مگر جواب نہیں آرہا ہے یا پھر ملازمت ہے مگر گھر میں خیروبرکت نہیں ہے ان کیلئے یہ عمل ایک تحفہ ہے۔ ترکیب عمل نئے چاند کی پہلی جمعرات یا اتوار کو بعد از نماز عشاءقبلہ رخ اور باوضو ہوکر سورۀ آل عمران کی آیت نمبر 26 (قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ المُلکِ.... شَی ئٍ قَدِیرo) ایک سو ایک (101) مرتبہ تلاوت کریں۔ اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ کسی دوسری طرف خیال نہ جائے اور مقصد کو ذہن میں رکھیں۔ انشاءاللہ 21 روز میں مراد پوری ہوگی۔ نہیں تو پھر چالیس روز تک کریں۔ عمل شروع کرنے سے پہلے دو رکعت نماز حاجت پڑھیں۔ عمل بلاناغہ اور ایک ہی جگہ پر کریں۔ نوٹ: دوران عمل پرہیز جمالی ضرور کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 011 reviews.