Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

دسمبر کے جوابات 1۔ بھائی انور صاحب آپ کا نفسیاتی مسئلہ لگتا ہے۔ آپ عبقری کے دفتر سے ”سکونی“ ایک دوا ہے اسے استعمال کرکے دیکھیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا اور نماز کی باقاعدگی رکھیں باوضو رہیں ہر وقت اور ہر نماز کے بعد 11 بارمکمل اذان پڑھ کر اپنے سینے پر دم کرلیا کریں۔ اللہ خیر کرےگا۔(ارشد‘ کراچی) 2۔ بیٹا آپ بازار میں جہاں دیسی جڑی بوٹیاں ملتی ہوں وہاں سے خشک دھنیا ایک کلو خرید لیں یہ سب آپ نے کھانا ہے۔ روزانہ ایک چائے والا چمچ صبح اور شام کھانا ہے۔ بغیر پانی وغیرہ کے آپ اس کو کھاسکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔(عبدالرحمن‘ جھنگ) 3۔ بھائی آپ کلونجی کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں روزانہ رات سوتے وقت تولیا سے متاثرہ جگہ کو اچھی طرح رگڑ کر اس جگہ پر یہ تیل انگلی کی مدد سے مساج کرلیا کریں بال نکل آئیں گے۔ (ش۔ سرگودھا) ٭ آپ 3 چمچ سرکہ‘ 3 چمچ عرق لیموں میں ایک عدد کیلا اچھی طرح پھینٹ کر سر پر لگایا کریں بال نکلنا شروع ہوجائیں گے اور گرنا بند ہوجائیں گے۔(افضل‘سیالکوٹ) 4۔آپ صبح سویرے اٹھ کر نماز ادا کیا کریں۔ پھر سیر کو نکل جایا کریں۔ 50 سال کے ہیں تو آپ کم از کم 50 منٹ پیدل واک کریں روزانہ ۔ واپسی پر ایک عدد سیب کھائیں اور جو کا دلیہ دودھ میں پکا ہوا اس میں شہد ملا کر پیٹ بھر کر کھائیں یہ آپ کا ناشتہ ہے۔11 بجے ایک عدد کوئی سا پھل کھاسکتے ہیں۔ دوپہر کو حسب ضرورت کھانا جس میں نمک مرچ کم اور بھنا ہوا کم ہو کھائیں اور بعد میں قیلولہ کریں۔ ایک گھنٹہ شام کو عصر کے بعد کچھ ہوا خوری بھی کی جاسکتی ہے۔ رات کا کھانا جلد کھائیں اور کم کھائیں اور کچھ دیر چہل قدمی کرکے سوجائیں یہ جسمانی پرہیز و پابندی تھی اور ناجائز اور حرام کاموں سے بچتے رہیں تو انشاءاللہ زندگی میں سکون و برکت بھی ہوگی۔(ڈاکٹر بشریٰ‘ لاہور) فروری کے سوالات 1۔ قارئین میں اپنا مسئلہ لیکر حاضر ہوئی ہوں‘ میں جسمانی طور پر انتہائی کمزور ہوںحالانکہ میں وقت پر کھانا کھاتی ہوں‘ بھوک مجھے بہت زیادہ لگتی ہے مجھے معدے وغیرہ کی کوئی تکلیف نہیں ہے۔ کھانا بہت جلد ہضم ہوجاتا ہے۔ 10 یا 15 منٹ بعد پھر بھوک لگ جاتی ہے۔ قارئین! مجھے سمجھ نہیں آتا کہ مجھے بھوک لگنے کے باوجود بھی میری جسمانی صحت بالکل نہیں ہے جبکہ جو لوگ کمزور ہوتے ہیں انہیں بھوک بھی کم لگتی ہے اور وہ کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان علامات کی روشنی میں آپ میرے لیے براہ مہربانی کوئی نسخہ تجویز کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دیگا۔ (زہرا مقدر ‘ حضرو) 2۔میرا گلا اکثر خراب رہتا ہے‘ گلے میں زخم ہوجاتا ہے اور گلے میں چھالے بھی نکلتے ہیں اور گلا ہروقت سرخ رہتا ہے۔ دوائی سے وقتی طور پر آرام آجاتا ہے۔ تقریباً ایک سال سے یہی حال ہے‘ نزلہ اور کیرہ بھی ہے‘مہربانی فرما کر کوئی اچھی سی دوا تجویز کریں۔ (ثمینہ‘ گوجرانوالہ) 3۔ میرے منہ پر ہلکے ہلکے بال ہیں‘ میں چاہتی ہوں کہ میرا چہرہ بالوںسے بالکل صاف ہوجائے۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجھے کوئی ایسا لوشن‘ دوا یا نسخہ بتائیں جس کے لگانے یا استعمال کرنے سے میرا چہرہ بالوں سے بالکل صاف ہوجائے اور رنگ بھی نکھر آئے لیکن مجھے ان بالوں کو پہلے ہٹانا نہ پڑے۔ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں‘ میری عمر اتنی نہیں کہ میں ان بالوں کو ہٹائوں۔ (عائشہ صدیقہ‘ کوہاٹ) 4۔میری والدہ کو کافی عرصہ سے اٹھراہ ہے۔ ہم نے بہت سی ادویات استعمال کی ہیں لیکن ان سے وقتی آرام آتا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی اچھا سا نسخہ بتایا جائے۔(مہوش علی‘ لاہور) 5۔ میرے بیٹے کی عمر تقریباً سوا دو سال ہے جس کے پیٹ میں کیڑے ہیں۔ ایک سال کا تھا جب سے اسے دوائیاں دے رہے ہیں۔ ایک مہینہ آرام آجاتا ہے پھر دوبارہ ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے چڑچڑا ہورہا ہے اور کمزور بھی۔ مہربانی کرکے اگر کسی کو کوئی نسخہ یا علاج معلوم ہو تو بتادیں۔ (مسز عدنان‘ راولپنڈی)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 018 reviews.