Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خدا پر اعتراض

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

کافی سال پہلے کا واقعہ ہے میرے ایک ملنے والے انتقال کرگئے چونکہ گھر کافی فاصلہ پر تھا‘ فاتحہ خوانی کیلئے گیا اور مجبوراً رات وہاں بسر کی کیونکہ واپسی کیلئے کوئی سہولت دستیاب نہ تھی۔ رات کو مجھے اسی کمرے میں ٹھہرایا گیا جہاں مرحوم کے سونے کی جگہ تھی۔ بڑی کوشش کی مگر نیند نہ آئی تھی ہرآن بے چینی بڑھ رہی تھی۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ تمام جسم میں ہلکا ہلکا کرنٹ لگا ہوا ہے یا چیونٹیاں مجھے کاٹ رہی ہیں۔ میں نے چارپائی چھوڑ کر فرش پر سونے کی کوشش کی مگر وہاں بھی یہی حالت تھی۔ پوری رات میں سو نہ سکا۔ صبح سویرے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت اسی کمرے میں کرنے لگا۔ مرحوم کا قرآن مجید مجھے پڑھنے کیلئے دیا گیا میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب قرآن مجید کے اوراق پر جگہ جگہ کچی پنسل سے مختلف تحریریں ملیں کہیں لکھا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ کہیں لکھا تھا کہ یہ ناممکن ہے‘ کہیں اللہ پر اور کہیں اللہ کے نبیوں پر اعتراضات کے حاشیے تھے۔ فوراً میرے ذہن یہ بات سمجھ آگئی کہ رات بھر کیوں بے چینی رہی اور میں سو نہیں سکا۔ یقینا جہاں اللہ کی قدرت کاملہ پر اعتراضات کیے جائیں اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین نہ ہو تو وہاں نحوست ڈیرے لگاتی ہے۔ میں اپنے نام کے ساتھ حاجی کیوں نہیں لکھتا؟؟ 15 اکتوبر 2010ءکی بات ہے کہ محترم حکیم صاحب جھنگ صدر میں میرے مہمان تھے۔ جاتے وقت انہوں نے مجھ سے دریافت کیا کہ تم نے حج بیت اللہ شریف کا فریضہ ادا کیا ہوا ہے یا نہیں۔ میں نے عرض کی کہ 1983ءمیں حج بیت اللہ ادا کیا تھا۔ فرمانے لگے تم اپنے نام کے ساتھ حاجی کیوں نہیںلکھتے میں نے مختصراً واقعہ سنایا کہ:۔ 1990ءمیں بندہ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی کتب لکھنے کیلئے ایڈیشنل ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب لاہور کے دفتر میں انٹرویو دیا۔ یہ درخواستیں سی آر۔ ڈی سی (کریکولم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر لاہور) نے طلب کی تھیں۔ وہاں انٹرویو ٹیم میں پاکستانی ماہرین تعلیم کے علاوہ ایک نمائندہ ورلڈ بینک جو کہ انگریز تھا پر مشتمل تھی۔ میں نے اپنے نام کے ساتھ حاجی لکھا ہوا تھا۔ جب مجھے بلایا گیا تو سوال وجواب کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ ورلڈ بینک کے نمائندے نے بندہ سے سوال کیا کہ تم نے اپنے نام کے ساتھ حاجی کیوں لکھا ہوا ہے۔ میں نے جواباً عرض کی کہ بندہ نے حج بیت اللہ ادا کیا تھا اور اسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ حاجی لکھتا ہوں انگریز نے فوراً کہا کہ تمہارے اسلام میں دکھاوا ممنوع ہے اور تم اپنی عبادت کو بطور دکھاوا کیوں پیش کررہے ہو۔ میں نے انہیں ادب سے جواب دیا کہ آپ درست فرماتے ہیں اسلام میں دکھاوے کی عبادت شرک خفی ہے۔ میں اپنی غلطی نہ صرف تسلیم کرتا ہوںبلکہ وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ پوری زندگی میں اپنے نام کے ساتھ حاجی نہیں لکھوں گا۔ انگریز (چیئرمین کمیٹی) بہت خوش ہوا اور اس نے مزید کوئی سوال پوچھے بغیر مجھے ممبر میٹریل ڈیویلپمنٹ کمیٹی M.D.T کے طور پر سلیکٹ کرلیا۔ واضح رہے کہ انٹرویو ٹیم کے دس بارہ ممبران میں صرف میں اور وہ انگریز ڈاڑھی والے تھے۔ یہ سنت ہم دونوں میں مشترک تھی۔ ایسا بھی ممکن ہے!! میں گورنمنٹ مسلم انٹر کالج فیصل آباد میں بطور لیکچرار اسلامیات کام کررہا تھا۔ شادی کے بعد دو بچیاں ہوئیںمگر یکے بعد دیگرے انتقال کرگئیں۔ لوگوں نے اسے ”اٹھرا“ کا مرض بتلایا جس کیلئے کافی علاج معالجہ کرایا۔ ایک دن ایک کالج سے واپس گھر آرہا تھا۔ جھنگ صدر میں ایوب چوک پر اتر کر پیدل شہر کی طرف آرہا تھا مجھے کسی ناواقف نے پیچھے سے آواز دی کہ حاجی صاحب ٹھہرو۔ میں نے مڑ کر دیکھا ایک بابا جس کے گلے میں منکے تھے‘ سفید ڈاڑھی تھی اور تقریباً65-60 سال کا لگتا تھا‘ میرے پیچھے آرہا ہے‘ میں پروا کیے بغیر چلتا رہا کہ یہ کوئی پیشہ ور بھکاری ہے۔ اس نے دوبارہ آواز دی‘ میں رک گیا۔ اس نے کہا کہ حاجی صاحب! میں بھوکا ہوں‘ روٹی کھلائیں‘ میں نے اسے ٹالنے کی نیت سے کہا کہ تم یہاں سے 16 میل دور حویلی لال میں میرے ساتھ میرے گھر آئو تمہیں روٹی کھلائوں گا۔ اس نے کہا کہ ابھی روٹی کھلائیں میں اس سے بچنے کیلئے ساتھ ہی جی ٹی ایس کے اڈا کی مسجد میں نماز عصر ادا کرنے لگ گیا۔ جب نماز پڑھ کر نکلا تو وہی بابا میرے انتظار میں باہر بیٹھا تھا۔ اب اس نے روٹی کی طلب نہیں کی بلکہ مجھے نیچے بیٹھنے کو کہا۔ اس نے دو پڑیاں دوائی کی نکالیں اور کہنے لگا یہ دوائی اپنی بیگم کو کھلا دینا‘ انشاءاللہ معاملہ ٹھیک ہوجائے گا۔ میں اسے ایک فضول دوائی سمجھ کراس بزرگ سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔ اس نے تھوڑی سی دوائی اپنے منہ میں ڈالی اور کہا کہ تمہارا شک دور کروں یہ کوئی زہر نہیں ہے۔ تمہاری بیوی میری بیٹی ہے۔ اس کو یہ دونوں پڑیاں ایک ایک دن کے وقفے سے کھانے کے گھنٹہ بعد پانی سے دے دینا۔ پھر خود ہی کہنے لگا کہ دیکھو تمہاری بس آرہی ہے اس پر سوار ہوجائو۔ پھر میں بس میں سوار ہورہا تھا تو کہنے لگا کہ میرا نام اللہ دتہ ہے۔ اگر کبھی ملنا ہو تو ریلوے سٹیشن جھنگ صدر کے اردگرد تلاش کرنا۔ میں نے بے یقینی کے ساتھ دوائی اپنی بیوی کواستعمال کرائی۔ اللہ کے فضل وکرم سے سارا معاملہ درست ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ نے صحت مند بچے عطا کیے۔ اب میں اللہ دتہ کو بہت ڈھونڈتا ہوں مگر وہ مجھے کہیں نہیں ملتا۔ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کون تھا۔ کہاں سے آیا تھا؟ میرے بارے اسے کس نے بتایا تھا؟ جب اللہ کسی کی مشکل حل کرتا ہے تو دیر نہیں لگاتا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 021 reviews.