Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اصل ترقی کا راستہ (حافظ ہارون معاویہ‘کراچی)

ماہنامہ عبقری - فروری 2011ء

گزشتہ کیلئے افسوس کرنے اور ضائع شدہ طاقت کیلئے پچھتانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا سچائی‘ اعلیٰ زندگانی اور اصلی ترقی کا راستہ کبھی کسی انسان کیلئے بندہ نہیں ہوتا‘ جب تک کہ وہ خود اسے بند نہ کردے۔ انسان کو چاہئے کہ خود اس اصول کا معتقد ہوجائے۔ اس کو اپنی زندگی کا اعلیٰ او ر اصلی اصول قرار دے۔ تب وہ دیکھے گا کہ اس وقت اس کو مناسب ہے کہ موقع حاصل ہونے پر ہمیشہ اپنی طرف سے بہترین اور اعلیٰ کوششیں کرے اور اعلیٰ سے اعلیٰ زندگی بسر کرے۔ نتیجہ کی طرف سے لاپرواہ ہوجائے کہ کیا ہوتا ہے آئندہ کی طرف خیال کرنے کی بجائے ہمیشہ پیچھے کودیکھنا اور یہ سوچتے رہنا کہ کیا ہوسکتا تھا۔ سخت کمزوری کا باعث ہے اس کے باعث انسان سے خود اعتباری کی صفت دور ہوجاتی ہے۔ گزشتہ کیلئے افسوس کرنے اور ضائع شدہ طاقت کیلئے پچھتانے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتابلکہ الٹا انسان کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور آئندہ کیلئے تیار کرنے میں خامی پیدا ہوسکتی ہے۔ جدوجہد سے تھکے ہوئے‘ اداس اور کمزور انسان سے قدرت محبت اور شفقت بھرے لہجے میں یہ کہتی ہے کہ اس وقت جو چھوٹا سا کام تم کررہے ہو اس پر اپنی پوری طاقت خرچ کردو اور عمدہ سے عمدہ طریقہ سے اسے انجام دو‘ اپنے خیالات اور دماغی روشنی کے مطابق آئندہ کی تیاری کے خیال سے اس کو خوش دلی اور مسرت سے پورا کرو اور اپنا تمام علم اور تجربہ اس پر صرف کردو اگر تم نے اس پر اپنی اعلیٰ سے اعلیٰ کوشش کردکھائی تو تم کو مبارک ہو۔ زمانہ گزشتہ ہمیشہ کیلئے گزر گیا ہے تم اب اس کو واپس نہیں لاسکتے۔ خواہ کتنے چیں بجیں ہو۔ کتنی ہی جدوجہد کرو‘ کتنا ہی مصیبت اور عذاب بھگتو اور کتنے ہی اداس افسردہ خاطر ہو‘ گزرا ہوا زمانہ ہرگز واپس نہیں آئے گا۔ اس کا واپس لانا تمہاری طاقت سے ایسا ہی باہر ہے جیسا کہ اپنی پیدائش سے کروڑ ہا برس پہلے کا واپس لانا ہے۔ تمام گزشتہ زمانہ اور اس کے رنج وافسوس۔ ضائع شدہ موقعوں کا خیال تک بھی نہ کرو۔ آئندہ پرامید اور بھروسہ رکھو‘ موجودہ زمانہ کے ہر ایک چھوٹے سے چھوٹے موقع کو ایک ایسی روشنی اور صداقت سمجھو کہ جس کے گزر جانے پر تم اس کی طرف خوشی سے دیکھ سکو۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 033 reviews.