Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انگوٹھی سے جادو ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

جادو کے اثر کا ختم ہونا‘ مریض کا تندرست ہونا حضرت مولانا رشید احمد قدس سرہ جادو زدہ شخص کو یہ عبارت لکھ کر دیتے تھے۔ وہ نقش بنا کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیا کرتا تھا اور بفضل خداوندی ٹھیک ہوجاتا تھا۔ یاالٰہی رحم کن۔ کرم کن۔ برحال فلاں ابن فلاں اَنتَ الغَفُورُ الرَّحِیمُ اِنَّکَ سَمِیع مُّجِیب وَاِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر زیر زبر لگانے کی ضرورت نہیں۔ فلاں ابن فلاں کی جگہ جادو زدہ کا نام اور اس کی والدہ کا نام لکھنا چاہیے۔ سحر رفع ہونے کا طریقہ حضرت مولانا رفع الدین صاحب محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ مسحور پر باوضو تین مرتبہ سورہ فاتحہ‘ تین مرتبہ سورہ اخلاص اور تین مرتبہ معوذ تین پڑھ کر دم کرتے تھے۔ لگاتار سات دن اس عمل کی برکت سے سحر رفع ہوجاتا تھا۔(صفحہ نمبر 553) جادو سے نجات کا عمل سات سچے موتی لیں ہر ایک موتی پر باوضو سات مرتبہ سورۀ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھردیں۔ یہ پانی مریض کو صبح شام سات دن تک پلائیں۔ آٹھویں دن موتیوں میں سے ایک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنا دیں اور چھ موتی چھ الگ الگ کنوئوں میں ڈال دیں۔ کنواں مسجد کا ہو تو بہتر ہے۔ انشاءاللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے اور آئندہ جب تک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی جادو نہیں ہوسکے گا۔ (صفحہ نمبر 560) سحر سے نجات کیلئے جست کے ٹکڑے میں حروف مقطعات باوضو کندا کرا کر اسے کسی جگ میں ڈال دیں اور پانی بھرلیں پھر یہ پانی صبح و شام سحر زدہ کو پلائیں۔ انشاءاللہ 29 دن میں سحر سے نجات مل جائےگی۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 057 reviews.