حکیم صاحب السلام علیکم! ابھی کچھ عرصہ پہلے میرے شوہر عبقری کے دفتر سے رسالہ اور کچھ دوائیاں‘ روحانی پھکی اور دو انمول خزانے لائے۔ روحانی پھکی میں نے پابندی سے کھائی اس کی وجہ سے میری طبیعت کافی فریش ہوئی ہے۔
عبقری باقاعدہ پڑھنے کے بعد میرے دن اور رات بدل گئے۔ اب میری صبح سے لے کر شام تک ترتیب یہ ہے۔ میں صبح فجر کی نماز کے بعد سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِسو بار پڑھتی ہوں‘ سو بار یاودود‘ تین سو بار یَاوَھَّابُ سو بار یَابَاسِطُ سو بار یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ 41 دفعہ سورة فاتحہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف سب گھر والوں کو وہ پانی دم کرکے دیتی ہوں۔ اس کے بعد سورۀ یٰسین‘ سورۀ رحمن‘ سورۀ فجر‘ اسماءالحسنیٰ اور صبح وشام کی مسنون دعائیں اس کے بعد دو رکعت نماز اشراق پڑھتی ہوں پھر 8 بج جاتے ہیں پھر شوہر کو ناشتہ دے کر آفس بھیجتی ہوں۔ 10 بجے کے بعد دو رکعت چاشت کی نفل پڑھتی ہوں پھر ظہر کی نماز پڑھ کر سورة فتح‘ عصر میں سورۀ نباءاور مغرب میں سورۀ واقعہ اور سورۀ مزمل‘ عشاءمیں سورۀ ملک اور ہر فرض نماز کے بعد خزانہ نمبر ایک پڑھتی ہوں۔ حکیم صاحب یہ سب عبقری کی مہربانی ہے اس کی وجہ سے میرے اندر اتنا فرق پڑا ہے اب نمازوں میں بہت دل لگتا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور میرے درمیان کوئی نہیں ہے۔ حکیم صاحب میرے گھر میں اتنا امن وسکون اور اطمینان ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔
حکیم صاحب میرے شوہر نے مجھے عمر بھر اتنا سکھ دیا ہے کہ میں جتنی بھی تعریف کروں کم ہے اب میں چاہتی ہوں ہم دونوں میاں بیوی کی آخرت بھی سنور جائے اور اللہ تعالیٰ ہم سے راضی ہوجائیں۔ حکیم صاحب دعا کریں کہ میرے شوہر بھی نماز اور اعمال باقاعدگی سے کرنا شروع کردیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 083
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں