ضروری کاموں کو بھولنے کی عادت ہر بات میں شک کرنا‘ وہمی پن‘ یہ سب خامیاں ہیں جو خدائی قوت میں اعتماد کے فقدان سے بڑھتی ہیں
برائی سے خوفزدہ ہونے یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ایسی کوئی برائی نہیں جو مضبوط ارادے اور پورے عزم سے دور نہ کی جاسکتی ہو‘ ہر ایک انسان کے تن من میں ایک ایسی قوت ہے جو برائی سے لڑے تو کبھی اس سے شکست نہیں ہوسکتی‘ برائی کی تاریکی خدائی روشنی سے پل بھر میں بکھرجائے گی‘ بے دلی سے کام کرنا اور کامیابی کی امید کرنا باہم مخالف باتیں ہیں۔
ضروری کاموں کو بھولنے کی عادت ہر بات میں شک کرنا‘ وہمی پن‘ یہ سب خامیاں ہیں جو خدائی قوت میں اعتماد کے فقدان سے بڑھتی ہیں جس کام کی خواہش آپ کے دل میں ہے جس کام کا عزم آپ کا باطنی ضمیر کرتا ہے اس پر ضرورت سے زیادہ سوچ بچار نہ کریں تذبذب میں پڑنا کوئی خوبی نہیں بلکہ ایک ایسی برائی ہے جو سنہرے مستقبل کو تاریک بنادیتی ہے‘ آئیڈیل ہی سب سے بڑا نشانہ ہے پھر بھی اگر آپ کسی شخص کو آئیڈیل صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو کسی ایسے شخص کو اپنا آئیڈیل بنائیں جس کی قوت کارکردگی مضبوط ارادے اور خود اعتمادی کی سب تعریف کرتے ہوں اور وہ شخص آپ میں آگے بڑھنے کی امنگ پیدا کرسکتا ہے‘ کام کرتے ہوئے شروع میں غلطیاں ہونے کے امکانات ہیں مگر اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں‘ گھبرا کر پیچھے قدم رکھنا کاہلی ہے اپنے آپ سے یہ الفاظ کہیے ”میں پیچھے نہیں ہٹوں گا“ مگر الفاظ کہنا ہی مطلوب نہیں الفاظ کو عملی صورت دینے کیلئے ان کے پیچھے اپنی پوری قوت ارادی کو بھی دعوت دے دیں۔
ہمیشہ اپنی جیت کی امید کریں ہمیشہ اپنے دل میں اعتماد رکھیں آپ کے چہرے سے‘ آنکھوں سے‘ گفتگو سے‘ چال ڈھال سے جیت کی کرنیں پھوٹنی چاہئیں خود جیت حاصل کرکے دوسروں کو جیت حاصل کرنے کی ترغیب دیں‘ یاد رکھیں ایک انسان کی ترقی سے دوسرے انسان کو خودبخود فائدہ ہوتا ہے اپنے آپ سے بات چیت کرنا ترقی کے راستے پر آگے بڑھنا ہے‘ بات چیت میں وقت‘ ضرورت اور شخص کے مطابق فرق چاہے ہی ہو مگر سچے دل سے کیے گئے عزم کو بار باردہرائیں‘ ارادے سے قوتیں دگنی چوگنی بڑھ جاتی ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 096
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں