Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معاشی تنگی کا خاص الخاص درود شریف

ماہنامہ عبقری - مارچ 2011ء

مخلوق میں ممتاز ہونے کیلئے جو شخص یہ درود شریف ہمیشہ پڑھتا رہے گا وہ تمام مخلوق میں ممتاز ہوکر رہے گا انشاءاللہ۔ درود پاک یہ ہے۔صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کَمَا یَنبَغِی الصَّلٰوةُ عَلَیہِ۔ حفظ و امان میں رہنے کیلئے جو شخص ہر نماز کے بعد دس مرتبہ یہ درود شریف پڑھتا رہے گا وہ انشاءاللہ حفظ و امان میں رہے گا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی نَبِیِّکَ البَشِیرِ الدَّاعِی اِلَیکَ بِاِذنِکَ السِّرَاجِ المُنِیرِ تنگ دستی دور کرنے کیلئے حضرت علامہ ابن جوزی رحمة اللہ علیہ ایک حدیث پاک نقل کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو تنگدستی کی حالت میں ہو وہ مجھ پر کثرت سے درود شریف پڑھے۔ اس کے ذریعے تنگ دست کا ٹھکانہ مکرم ہوجائےگا۔درود پاک یہ ہے:۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ درود ایک برکات ڈھیر اگر کسی کے گھر اولاد نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ ہر جمعہ کے بعد 111 مرتبہ اس درود پاک کو مسجد میں بیٹھ کر پڑھے اور مقررہ تعداد مکمل ہونے پر سر سجدے میں رکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور اولاد کی دعا مانگے انشاءاللہ دعا قبول ہوگی اور اولاد جیسی نعمت سے نوازا جائے گا۔ اگر کسی کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اطہر کی زیارت کا شوق ہو تو اس درود شریف کو سوتے وقت 313 مرتبہ پڑھتا چاہیے۔ انشاءاللہ وسائل پیدا ہوجائیں گے۔ حضرت امام غزالی رحمة اللہ علیہ ”کتاب الاحیائ“ میں تحریر فرماتے ہیں کہ شب برات کو روحیں آکر اپنے اپنے دروازے پر باامید فاتحہ کھڑی رہتی ہیں۔ اس لیے ارواح کو عبادت مالی اوربدنی کا ثواب بخشنا چاہیے اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کے والدین یا کسی اور فوت شدہ عزیز کو قبر میں راحت ملے تو اسے چاہیے کہ چالیس یوم تک اس درود پاک کو روزانہ پانچ سو مرتبہ پڑھ کر اسے ایصال ثواب کرے۔ انشاءاللہ اس کی قبر کو مثل جنت بنادیا جائیگا۔ اور وہ عذاب قبر سے بالکل محفوظ ہوجائے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِہ عَدَدَ اَنعَامِ اللّٰہِ وَ اَفضَالِہ۔ خیالات فاسدہ سے بچنے اور کشائش ذہن کیلئے مطالع المرات میں ہے کہ مکروہات خیالات فاسدہ سے بچنے اور حصول لطافت کیلئے یہ درود مکرم بہتر ذریعہ ہے اور یہ درود شریف کثیر المنفعت و بالغ الاثر ہے۔ اگر کوئی شخص کسی بدمعاملہ شراب نوشی وغیرہ افعال مکروہ میں گرفتار ہو اور جان چھڑانے کی کوئی صورت نہ ہو تو وہ اس درود پاک کو روزانہ 121 مرتبہ باقاعدگی سے پڑھتا رہے تو بفضلہ تھوڑے ہی دنوں میں اس کی طبیعت ان افعال سے نفرت کرنے لگے گی اور اگر وہ خود نہیں پڑھ سکتا تو 41 مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے یا شرینی پر دم کرکے اس کو کھلانا چاہیے اور لکھ کر اس کے گلے میں تعویذ ڈالے یا اپنے سامنے بٹھا کر سالک تصویر و خیال سے اس درود شریف کو پڑھے اور اس کا اثر بہ تصور و خیال مریض پر ڈالے۔ ہفتہ عشرہ میں انشاءاللہ وہ تائب ہوجائے گا اور ایسے ہی کشائش ذہن کے لیے تعویذ بنا کر دینا اور لکھ کر پلانا اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الطَّاہِرِ المُطَھِّرِ وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم۔ صاحب مزار سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کشف قبور کیلئے پابندی طہارت و وضو کامل کے ساتھ 313 یا 121 مرتبہ اس درود پاک کا ورد کرے۔ بہتر ہے کہ دو رکعت نماز نفل پڑھ کر ورد شروع کرے انشاءاللہ چند روز کے عمل سے مقصود حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ امراءمیں عزت پانے اور تسخیر خلائق کیلئے بھی موثر ہے۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَنَبِیِّکَ وَرَسُولِکَ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 102 reviews.