دوران پریکٹس ایک صاحب ملنے آئے میں حسب معمول مریضوں کا معائنہ کررہا تھا کہنے لگے کہ ایک بات بتاتا ہوں کبھی رسالے میں لکھ دیجئے گا میں نے توجہ کی تو کہنے لگے اکثر مال دولت اور چیزیں یعنی انعامات ایک نسل سے دوسری نسل تک مشکل سے تیسری نسل تک بہت مشکل اور چوتھی نسل تک بالکل بالکل بالکل ہی کم جاتی ہیں میں نے اس کا سبب پوچھا تو ایک واقعہ سنایا کہنے لگے کہ جیوٹ مل یعنی پٹ سن کی مل کا مالک نہایت محنت کرکے اس نے یہ مل لگائی خود بہت غریب تھا۔ مزدوری کرکے اور محنت کرکے مال جمع کیا پھر اس محنت اور مزدوری سے رقم جمع کی ایک وقت ایسا آیا کہ اس نے مل لگائی قدرت نے ہاتھ پکڑا وہ مل چل پڑی پھر یونٹ بڑھتے چلے ادھر اولاد بڑی ہوئی‘ جوان ہوئی اور والد کی ساتھی بن گئی۔ ایک بار بیٹا مین آفس کی کرسی پر بیٹھا ہوا تھا تو 85 سالہ بوڑھا کسی غرض سے اس کے سامنے والی کرسی پر بیٹھ گیا بیٹے کو یہ سب بہت ناپسند ہوا اس نے اسے اس کرسی سے فوراً اٹھ جانے کو کہا اور نہایت سخت الفاظ اس بوڑھے کیلئے استعمال کیے بوڑھے نے اٹھتے ہوئے ہلکی سی آواز میں ایک خدائی پیغام دے گیا کہ بیٹا لگتا ہے کہ تیرے زوال کا وقت آگیا۔ ان الفاظ پر اس تاجر مالدار اور کروڑ پتی بیٹے نے قہقہہ لگایا بات آئی گئی ہوگئی لیکن بوڑھی آواز نے آسمانی ڈائری میں اپنی فریاد لکھوا دی تھی اور وہ لکھی جاچکی آہستہ آہستہ زوال کی طرف پہیہ چلنے لگا اور پھر یوں زوال آیا کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔ کیونکہ مال کا تکبر اور سلاطین کا تکبر نہایت مشہور ہے۔
اولاد کی تربیت کا سنہرا راز
احنف بن قیس رحمة اللہ علیہ سے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اولاد کی تربیت کا راز پوچھا اس نے جو راز آج سے 1500 سو سال قبل حضور سرور کونین ﷺ کی دینی تربیت سے پایاوہ راز آج کی سائنس نے بار بار کے تجربات کے بعد نہایت ثابت کردیا ہے۔
1۔ جتنا مانگے اس سے زیادہ دو۔ 2۔ اس کی طاقت سے زیادہ اس پر وزن نہ ڈالو۔ 3۔ کچھ کہتا ہے تو ضرورت اور خواہش کا امتیاز کرو اگر خواہش ہو تو اس کو محبت پیار سے سمجھا کر اس کی تکمیل نہ کرو اور ضرورت ہے تو تاخیر نہ کرو۔ فرمایا اولاد کے ساتھ معاملہ محکمانہ نہ ہو ناصحانہ ہو یعنی آرڈر کا انداز نہ ہو بلکہ نصحیت محبت اوردوستی کا انداز ہو بلکہ عاجزانہ ہو یہاں تک کہ اولاد سے دوستانہ مزاج اور طریقہ ہو۔فرمایا دنیا کے نامور پہلوان جس کو کوئی نہ گراسکا لیکن واحد اولاد ہے کہ اولاد نے اس نامور پہلوان کو گرادیا اور بچھاڑ دیا۔
فرمایا اولاد ماں باپ کیلئے دعا اور ماں باپ اولاد کیلئے دعا کرنے کیلئے خصوصی وقت نکالیں۔ اولاد کی تربیت کی نیت سے روزہ رکھنا تہجد پڑھ کر دعا اور صدقہ دینا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں