Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مئی 2011ء

یرقان میں نے خط لکھا تو آپ کا مسودہ آیا کہ ایل ایف ٹی رپورٹ کروائیں آپ کو غالباً یرقان ہے۔ میں نے ایل ایف ٹی کروایا اس میں سب چیزیں بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہیں۔ میں ایک سال سے بیمار ہوں۔ پہلے مجھے انفلوائنزا ہوا۔ بخار کھانسی‘ زکام کے علاج میں مجھے پیچش مروڑ لگ گئے ساتھ ہی بھوک ختم ہوگئی۔ متلی شروع ہوگئی آنکھیں زرد ہوگئیں۔ جوس اور ٹھنڈی چیزوں سے آنکھوں کا رنگ سفید ہوگیا۔ متلی کو بھی آرام آیا مگر بھوک نہیں کھلی۔ روز بروز کمزوری بڑھتی گئی۔ پہلے میری صحت قابل رشک ہوا کرتی تھی۔ میرا وزن میرے قد کے لحاظ سے ٹھیک تھا۔ رنگ بھی سرخ و سفید تھا جو اب کالا ہے۔ گوشت نام کی بدن پر کوئی چیز نہیں۔ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہوں۔ (عبدالغفور‘ کراچی) مشورہ: ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ بھی ضروری ہیں۔ الٹراسائونڈ (زیرین شکم) بھی ضروری ہے کیونکہ خدانخواستہ سیروسز صلابت کبد یا استقائی کیفیت شروع نہ ہوگئی ہو۔ شربت دینار ایک اونس عرق کانسی‘ عرق مکو‘ عرق بادیان دو دو اونس ملا کر صبح و شام پئیں۔ ٹھنڈی مراد غذا کے بعد پانی یا دودھ کی کچی لسی سے کھائیں۔ ٹھنڈی سبزیاں‘ سبزیوں کا شوربا کھائیں۔ گرما سردا خربوزہ کھائیں۔ روٹی کھاسکتے ہیں۔ مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ جسمانی آرام بھی اور ذہنی آرام بھی۔ غذا نمبر 5 اور 6 استعمال کریں۔ اہم مسئلہ آپ کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف کروانی ہے یہ لڑکیوں کے نسوانی حسن کا مسئلہ ہے۔ جو صرف ایک لڑکی کا نہیں ہے بلکہ اکثر لڑکیوں کا مسئلہ ہے۔ میری باجی کا جن کی عمر 25 سال ہے نسوانی حسن کم ہے۔ میری عمر 18سال ہے۔ میری باجی نے کبھی کوئی دوسری دوا یا کریم استعمال نہیں کی کیونکہ ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی دوسرا نقصان نہ ہوجائے۔ ہمیں کوئی اچھا سا مشورہ دیں جو آسان ہو اور جلدی اثر کرے۔ (ف‘ راولپنڈی) مشورہ: آم کھائیں‘ ملک شیک بھی بنا کر پی سکتی ہیں۔ عمدہ مکھن‘ خالص دیسی گھی ہائی پروٹین یعنی پرندوں کا گوشت‘ چکن چوزہ مرغ‘ بٹیر وغیرہ اور بکرے کا گوشت کھائیں اور شہد بھی کھائیں۔ کھٹی اور سرد چیزوں سے پرہیز کریں۔ خیال رہے کہ جلدی فائدہ معلوم نہیں ہوگا مگر آہستہ آہستہ بالآخر اس غذائی علاج سے فائدہ ہوجائیگا۔ فکر رنج سے پرہیز ضروری ہے مناسب آرام بھی کیا کریں۔غذا نمبر 2‘ 3استعمال کریں۔ ریشہ میرے حلق میں عرصہ 12-10 سال سے ریشہ گرتا ہے۔ میں نے آپ کے رسالے میں کابلی ہڑ وغیرہ کا نسخہ پڑھا تھا جس سے بال بھی کالے ہوجاتے ہیں۔ میں نے وہ نسخہ آزمایا یعنی ناشتہ میں بادام شہد اور خمیرہ ابریشم وغیرہ۔ اس نسخے سے بہت فائدہ ہوا لیکن بال تو کالے نہیں ہورہے ہیں۔ ریشہ بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ میرے جسم اور خاص طور پر چہرے اور ہونٹوں پر خشکی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ گرمیوں میں میرے چہرے پر دانے بھی بہت نکلنے شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسا نسخہ بتائیں کہ جس سے میرا ریشہ مکمل طور پر ختم ہوجائے اور چہرے پر دانے بھی نہ نکلیں۔ (ساجد‘گوجرانوالہ) مشورہ: فی الحال آپ تمام دوائیں بند کردیں۔ اگر خون میں چربی وغیرہ نہ ہو تو عمدہ خالص مکھن کھائیں۔ غذا دیسی گھی میں پکائیں عمدہ آم کھائیں۔ بادام پانچ سات دانے روزانہ ضرور کھائیں۔غذا نمبر 4‘ 3استعمال کریں۔ کبھی نزلہ نہیں ہوا میری بیٹی کی عمر اس وقت 15 سال ہے کبھی نزلہ نہیں ہوا اس کو۔ اس کے بال گزشتہ چھ ماہ سے سفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سر آدھا سفید ہوگیا ہے۔ بہت پریشان ہوں۔ یہ جب گیارہ سال کی تھی تو اس کو بخار ہوگیا تو بخار کئی دن رہا۔ ایک دن ہلکے بخار میں اس کی یہ کیفیت ہوگئی کہ آنکھیں اوپر کو ہورہی تھیں اور یہ پیچھے کی طرف کھنچ رہی تھی آنکھیں اوپر جارہی تھیں۔ بھاگ کر ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ ٹیکے وغیرہ لگائے تو تھوڑی دیر بعد اس کی آنکھیں بند ہوئیں اور دس منٹ بعد یہ ہوش میں آگئی۔ اس سال پھر یہ کہنے لگی کہ آنکھوں کے آگے اندھیرا ہورہا ہے اپنا سر پکڑ کر خود نیچے کررہی تھی مگر وہی پیچھے کی طرف کھنچائو اور آنکھیں اوپر کی طرف ہورہی تھیں۔ پھر بیہوشی کا ٹیکہ لگا اور پھر دس منٹ کے بعد یہ ٹھیک ہوگئی۔ رنگ بھی اس کا پیلا اور کالا ہوجاتا ہے۔ تین دن شدید درد ہوتا ہے سکول بھی نہیں جاسکتی اور بے انتہا کمزور ہوجاتی ہے۔ پڑھائی میں کوشش کے باوجود کمزور ہے اور سست رہنے لگی ہے۔ (شمیم‘ گجرات) مشورہ: عمدہ قسم کے آم کھائیں۔ متوازن غذا کھلائیں ۔ خالص عمدہ مکھن بھی تھوڑا سا روزانہ ضروری ہے۔ یہ صرف کمزوری ہے۔ غذائی قلت دور ہوگی تو ٹھیک ہوجائیگی۔ بادام‘ مکھن ناشتہ میں ضرور دیں۔ سبزیاں‘ سبزیوں کا شوربہ دیں۔غذا نمبر 2‘ 3استعمال کریں۔ وٹامن کی گولیاں کھاتا ہوں میری عمر 21 سال ہے اور میرا وزن عمر کے لحاظ سے بہت کم یعنی 38 کلو ہے جس کی بنا پر جسم کی ہڈیاں واضح نظر آتی ہیں جو خود کو بہت برا لگتا ہے۔ دوست عزیز و اقارب کہتے ہیں اپنا کچھ علاج کروائو بہت کمزور ہوگئے ہو۔ حالانکہ میں روزانہ وٹامن کی گولیاں کھاتا ہوں۔ مگر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل بتائیں جس سے میرے جسم کا کچھ وزن بڑھے۔ (رشید گیلانی‘ سکھر) مشورہ: وزن یا جسم کی نشوونما کی بنیاد غذا ہے۔ اچھی متوازن غذا کھانے سے جسم کی اچھی نشوونما ہوتی ہے غذا کی کمی ہو تو جسم کتنا ہی تندرست ہو کمزور ہوجاتا ہے۔ وٹامنز جسم کا جزو نہیں بنتے جبکہ غذا جسم کا جزو بن جاتی ہے۔اکسیرالبدن مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔غذا نمبر 2‘ 3استعمال کریں۔ بواسیر میری عمر 29 سال ہے۔ خاصی مدت سے جسمانی تکالیف کا شکار ہوں۔ پڑھائی کے زمانے میں ہی مجھے آنتوں اور معدے کی خرابی کی شکایت تھی۔ طبعاً کوئی گرم چیز کھالوں تو چہرے پر دانے پیپ والے بن جاتے ہیں۔ لیکن پچھلے ڈیڑھ سال سے پاخانہ کے ساتھ خون آرہا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر نے پہلے تو کہا کہ زخم بن گئے ہیں جو کہ قبض کی وجہ سے ہیں اور وہ ٹھیک ہوگئے لیکن چھ مہینے سے دوبارہ تکلیف شروع ہوگئی ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کہتی ہے کہ اب بواسیر ہوگئی ہے۔ پاخانہ کے ساتھ آئوں اور خون دونوں ہوتے ہیں۔ انتہائی جلن درد اور سوزش بھی ہوتی ہے کہ اٹھ بیٹھ نہیں سکتی۔ (عبدالرحمن‘ گجرات) مشورہ: بواسیر کورس استعمال کریں۔ سبزیاں پکا کر روٹی سے کھائیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ اسپغول کی بھوسی ایک چائے کی چمچی ایک کپ پانی میں ملا کر دن میں ایک بار ضرور پئیں۔غذا نمبر 5‘ 6استعمال کریں۔ یہ دانے خطرناک نہیں میری عمر 17 سال ہے میری جلد چکنی ہے اور گزشتہ دو سالوں سے میرے چہرے پر دانے ہیں یہ دانے ماتھے اور گالوں اور یہاں تک کہ ٹھوڑی پر بھی ہیں ان میں زیادہ تر پیپ کے ساتھ خون بھی ہوتا ہے۔ ان خطرناک دانوں کی وجہ سے میرے سارے چہرے پر برائون کلر کے داغ پڑگئے ہیں اس کے علاوہ میرا جسم ہر وقت گرم رہتا ہے۔ رنگ نکھارنے کیلئے بھی کچھ بتائیں۔ (عالیہ‘ لاہور) مشورہ: یہ خطرناک دانے نہیں ہیں روزانہ پابندی سے خون صفاءاور ٹھنڈی مرادپئیں۔ پندرہ یوم کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 5‘ 6استعمال کریں۔ بھائی الٹیاں کرتا ہے مسئلہ میرے چھوٹے بھائی کا ہے جس کی عمر دس سال ہے۔ چھوٹا سا بڑا پیارا ہے لیکن تقریباً دو سال سے پتا نہیں کیا چکر ہے کہ وہ دن بھر خصوصاً کھانے کے بعد الٹیاں کرتا رہتا ہے جو کہ دوپہر کے وقت بالکل ہی کم ہوجاتی ہیں چھوٹی چھوٹی الٹیاں کرتا ہے۔ کچھ کھایا پیا نہیں لگتا۔ اس کا رنگ دن بدن پیلا ہوتا جارہا ہے اس کی طرف دیکھ کر ترس آتا ہے۔ (ابراہیم خان‘ جھنگ) مشورہ: الٹی متلی کا سبب معلوم ہونا ضروری ہے اس کے بغیر علاج تجویز نہیں کیا جاسکتا۔ جگر، معدہ‘ گردے اگر ٹھیک ہیں تو پھر دماغی کمزوری کا علاج ہونا چاہیے یا پھر بدہضمی کا علاج ہونا چاہیے۔فی الحال جوہر شفاءمدینہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔غذا نمبر 5‘ 6استعمال کریں۔ ٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 176 reviews.