مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادحَلِیم کَرِیم عَفُوّکَرِیم کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے عبقری رسالے سے بہت کچھ پایا ہے۔اس میں موجود طبی و روحانی نسخے بہت ہی لاجواب ہوتے ہیں۔ ہم نے آج تک جو بھی طبی یا روحانی نسخہ کیا ہے اس سے ہمیں بے پناہ فوائد حاصل ہوئے ہیں یہاں تک کہ ہم نے دوسرے کئی لوگوںکو عبقری دیا انہوں نے بھی طبی وروحانی نسخے آزمائے سب کو اللہ نے فائدہ دیا۔ خاص کر مراقبے کے عمل نے تو ہم سب کو حیران و پریشان ہی کردیا ہے۔ میں نے مراقبے کاعمل کیا۔ میری سوچوں میں بھی نہیں تھا کہ اللہ میری ہر حاجت پوری فرمائیں۔مراقبے کا عمل کرنے سے میری بہت سی روحانی و جسمانی بیماریاں ایسے ختم ہوئیں جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔میں صرف اپنی بات نہیں کررہی میں نے جس کسی کو بھی مراقبے کے عمل کے بارے میں بتایا اور جس نے بھی کیا سب کو لاجواب فوائد حاصل ہوئے۔(مسزعبدالرشید‘ لاہور)
٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 214
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں