Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اب سردرد آپ کو پریشان نہیں کریگا (حکیم مہتاب حسین دہلوی‘ نوشہرہ کینٹ)

ماہنامہ عبقری - اگست 2011ء

امراض سر میں زیادہ تر درد سر ہی قابل ذکر ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں اور بہت سی اقسام ہیں لیکن میں یہاں صرف دو وجوہات بیان کرنا چاہتا ہوں۔ درد سر کی ایک وجہ ہائی بلڈپریشر اور لوبلڈپریشرہیں۔ دونوں ہی درد سر کا سبب بنتے ہیں۔ دوسری وجہ قبض ہے۔ قبض کی وجہ سے تبخیر معدہ درد سر کا سبب بنتا ہے۔ لیجئے طبی مجربات برائے دردسر حاضر خدمت ہیں۔ سفوف برائے درد سر بوجہ ہائی بلڈپریشر ھوالشافی: سورنجان شیریں‘ اسطخدوس‘ کشنیز‘ الائچی خورد‘ ہڑ‘ بہیڑہ‘ آملہ‘ چھوٹی چندن‘ صندل سفید ہر ایک اڑھائی اڑھائی تولہ۔ سب کو کوٹ لیں اور ان کی چالیس پڑیا بنالیں اور ان پڑیوں پر درج ذیل آیت پڑھیں۔بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ۔ یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَافِی السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الاَرضِ لَہ المُلکُ وَلَہ الحَمدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر ۔ (التغابن 1)یہ آیت اکیس بار پڑھ کر ان پڑیوں پر دم کریں اور رات کو سوتے وقت ایک گلاس گرم پانی میں بھگودیں۔ صبح کو چھان کر نہار منہ پی لیں۔ پھر نماز فجر ادا کریں۔ سفوف دردسر بوجہ لوبلڈپریشر ھوالشافی: زنجبیل‘ اسطخدوس‘ ہڑ‘ بہیڑہ‘ آملہ‘ سورنجان شیریں‘ گاو زبان‘ اجوائن‘ خولنجان‘ ہر ایک تین تین تولہ‘ سب ادویہ کو کوٹ کر چالیس پڑیاں بنالیں اور ان پر اکیس مرتبہ یہ پڑھیں۔ آگے پیچھے گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں۔ کالی چڑی کلچڑی کالا پھل کھائے۔ برکت محمد صلی اللہ علیہ وسلم صاحب کی درد سر جائے۔ فجر کی نماز کے بعد ایک گلاس گرم پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ بوقت عصر چھان کر میٹھا ملا کر ہلکا سا گرم کرکے گرم گرم پی لیں۔ سفوف برائے درد سر بوجہ قبض سورنجان شیریں‘ سناءمکی‘ اسطخدوس‘ ہڑ‘ بہیڑہ‘ آملہ‘ مکو‘ سونف‘ اجوائن‘ تربد سفید‘ مصبر‘ ریوند عصارہ‘ سقموینا‘ ہر ایک ایک تولہ‘ تمام ادویہ کو کوٹ کر چھان لیں اور یہ عزیمت 21 دفعہ پڑھیں۔ چن چن کنکر کھائے‘ رحمت اللہ کی درد سر جائے‘ پڑھ کر ادویہ پر دم کریں۔ ایک ماشہ دوا۔ گرم گرم قہوہ۔ چائے یا پانی سے لیں۔ کسی ایک کو آگے پیچھے سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر گیارہ مرتبہ یہ عزیمت پڑھ کر دم کریں۔ انشاءاللہ تین دن میں قبض رفع ہوکر درد سر میں افاقہ ہوگا۔ درد سر بوجہ قبض و امراض معدہ ہلیلہ کابلی‘ اسطخدوس‘ مصبر‘ گل سرخ‘ بنفشہ‘ سناءمکی‘ الائچی خورد‘ ہر ایک ایک تولہ‘ مغز بادام شیریں 5 تولہ‘ چینی 5 تولہ‘ تمام ادویہ کو کوٹ لیں۔ 6 ماشہ دوا صبح نہار منہ گرم دودھ سے لیں۔ دن میں تین بار۔ قبض کا خاتمہ ہوگا۔ چار دن میں درد سر بوجہ قبض پیٹ کی خرابی اور دائمی قبض کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔ قہوہ برائے درد سر گل سرخ 5تولہ‘ الائچی خورد1 تولہ‘ سبز چائے 5تولہ‘ مغز بادام 5 تولہ‘ تمام کو کوٹ لیں اور ایک پائو دودھ میں قدرے قندسیاہ لیسنی گڑ سے میٹھا کرکے ایک تولہ دوا ڈال کر ابالیں اور نیم گرم نوش فرمائیں نیز یہ عمل رات کو سوتے وقت کریں۔ درد سر کا خارجی علاج یعنی مہتابی بام ھوالشافی: ست اجوائن‘ ست پودینہ‘ کافور ہر ایک ایک تولہ‘ روغن لونگ‘ روغن دارچینی دو، دو تولہ‘ روغن ناریل تین تولہ‘ تلوں کا تیل تین تولہ‘ ویزلین دس تولہ‘ موم سفید دو تولہ‘ ست پودینہ‘ ست اجوائن اور کافور کے علاوہ باقی تمام ادویہ کو ایک کڑچھے میں ڈال کر نرم آگ پر پکائیں آگ تیز نہ کریں ورنہ دوا آگ پکڑلے گی۔ اتنا پکائیں کہ تمام ادویہ یکجان ہوجائیں تو اتار لیں۔ ست اجوائن‘ ست پودینہ اور کافور کو ایک شیشی میں ڈال کر مضبوط ڈھکن لگادیں۔ یاد رہے کہ یہ تینوں ادویہ اڑنے والی ہیں۔ کچھ دیر بعد یہ مائع شکل اختیار کرلے گی۔ اس سیال کو باقی ادویہ میں ملالیں اور چھوٹی چھوٹی ڈبیوں میں بند کرلیں۔ درد سر کیلئے تھوڑی سی دوا‘ درد زدہ حصہ پر مالش کریں۔ انشاءاللہ درد سر چٹکی بجاتے غائب ہوجائے گا۔ بچوں کی پسلی چلنے اور نزلہ زکام کو آناً فاناً ختم کرتی ہے۔ لیکن ان سب تحریر شدہ ادویہ پر درج بالا عزیمتوں کا پڑھنانہایت ضروری ہے ورنہ آدھے فوائد سے محروم ہوجائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 367 reviews.