اگست کے جوابات
1۔بھائی آپ کو الرجی ہے‘ اس کیلئے ایک نسخہ ہے: زیرہ سفید چارتولے‘ سونف چار تولے‘ اجوائن دیسی چار تولے‘ دھنیا دو تولے‘ شکر سرخ چار تولے ان دوائوں کو کوٹ پیس لیں ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ اس کے ساتھ آپ بالوں کو رنگنے کیلئے کوئی معیاری کلر استعمال کریں۔ (راحیلہ نواز‘ راولپنڈی)
2۔بھائی آپ کا مسئلہ کافی گھمبیر ہے۔ اسی طرح کا معاملہ میرے ایک کزن کے ساتھ بھی درپیش تھا۔میں نے درج ذیل عمل ایک کتاب سے پڑھا تھا اور اپنے کزن کو دیا تھا میرے کزن نے یقین اور توجہ سے کیا اللہ نے اس کی ساری پریشانیاں دور کردی تھیں آپ بھی یقین اور توجہ کے ساتھ کریں انشاءاللہ ساری پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔آپ صبح 101 بار سورة الفلق اور شام 101 بار سورة الناس پڑھیں۔ بہت آزمودہ اور زوداثر عمل ہے انشاءاللہ ہر قسم کے شر سے اور حسد سے حفاظت ہوگی۔ اسے پابندی کے ساتھ کریں۔(محمد ریحان‘ سبی)
3۔آپ بہن بھائی اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کریں۔ تازے اور صاف ستھرے پھل استعمال کریں۔آپ عبقری دواخانہ لاہور کے دفتر سے اکسیر البدن منگوا کر کچھ عرصہ استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام بیماریاں اللہ دور کردے گا۔(صائمہ‘ لاہور)
4۔بھائی !دانت اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں لیکن کچھ لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور ان کا خیال نہیں رکھتے‘ جب یہ نعمت ہم سے چھنتی نظر آتی ہے تو پھر علاج کیلئے بھاگتے ہیں‘ آپ کیلئے ایک اکسیر نسخہ پیش کررہا ہوں استعمال کریں۔پھٹکڑی بریاں ایک تولہ‘ تمباکو ایک تولہ‘ نمک سفید آدھا تولہ‘ صندل سفید آدھا تولہ‘ چھلکا کیکر ایک تولہ ان تمام ادویہ کو بہت زیادہ باریک کرلیں اور ست پودینہ اور ست اجوائن دو دو گرام روغن لونگ دو گرام ملالیں اور صبح شام انگلی سے دانتوں کو ملیں اور پندرہ منٹ بعد کلی کریں۔ انشاءاللہ دانتوں کے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔(محمد سلیم‘ کراچی)
ستمبر کے سوالات
میں نے قرآن حفظ کیا‘ حفظ کے بعد سکول میں داخلہ لے لیا‘ سکول میں پڑھائی کی طرف زیادہ توجہ دینی پڑی اور قرآن کی طرف کم توجہ سے آہستہ آہستہ منزل بھول چکی ہوں‘ اسے یاد کرنے میں مشکل نظر آرہی ہے‘ قرآن مجید کھولتی ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے میں نے حفظ ہی نہیں کیا ہے۔ مجھے بہت ناممکن نظر آتا ہے کہ میں اسے یاد کرسکوں گی۔ میں قرآن مجید یاد کرنے کے ساتھ ساتھ کالج کا بھی پڑھنا چاہتی ہوں۔ آپ مجھے ایسا وظیفہ بتائیں کہ کالج کی پڑھائی کیساتھ قرآن کریم کو بھی یاد کرسکوں۔(صوفیہ‘ لاہور)
2۔ میری کریانہ کی دکان ہے کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا‘ تقریباً 5 سال کا عرصہ گزرا میراکاروبار بند ہے‘ لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے‘کئی دفعہ دکان کے اندر سے حرام چیز کی ہڈیاں برآمد ہوتی ہیں‘ خون سے لکھے تعویذ بھی نکلتے ہیں۔ قارئین! مجھے کوئی آسان سا وظیفہ ارسال کریں جو آسانی سے پڑھاجاسکے تاکہ میں اس مشکل سے نکل سکوں۔ (طارق‘ اٹک)
3۔قارئین! میری شادی کو تقریباً 5 سال ہوگئے ہیں لیکن میں اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوں‘ براہِ مہربانی مجھے کوئی ایسا نسخہ یا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میں بھی صاحب اولاد بن سکوں۔ (فرزانہ‘ شیخوپورہ)
4۔قارئین! میرے معدے میں ہروقت ہلکا ہلکا درد رہتا ہے کھانا کھانے کے بعد یہ درد اور بڑھ جاتا ہے‘ اس کے علاوہ میرا گلا بھی کڑوا رہتا ہے۔(محمدافضل‘ لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 442
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں