Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انسان کو کھوکھلا کردینے والی بیماری (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2011ء

سادہ غذا ہم نے چھوڑ دی اور چٹ پٹی غذا کھانے میں فخر محسوس کرنے لگے۔ اس بیماری کی چند وجوہات جو میرے ناقص علم میں ہیں وہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ اگر ممکن ہوسکے تو اپنی صحت کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ جریان ایک ایسی موذی بیماری ہے کہ جس سے انسان اندر سے کھوکھلا ہوجاتا ہے۔ آنکھیں اندر دھنس جاتی ہیں‘ خوبصورت چہرہ بدصورتی اختیار کرتا جاتا ہے‘ انسان لاغر اور کمزور ہوتا رہتا ہے۔ جوانی کے کچھ ہی دن ہوتے ہیں‘ بڑھاپے کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں‘ بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں‘ خون کی کمی ہوجاتی ہے‘ بس انسان ایک ڈھانچہ بن جاتا ہے‘ جسمانی دردیں شروع ہوجاتی ہیں‘ دل اور دماغ کمزور ہوجاتے ہیں‘ کام کرنا دشوار ہوجاتا ہے‘ طبیعت میں چڑچڑاپن پیدا ہوجاتا ہے۔ طرح طرح کی بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہیں۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں میرے اندازے کے مطابق ننانوے فیصد مرد اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ مستورات لیکوریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں۔ مگر افسوس کہ وہ اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے۔ زبان کی لذت کی خاطر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اخباری اشتہارات والی ادویات کا استعمال‘ نیم حکیموں‘ عطائیوں سے علاج کروا کر اپنے گردے تک خراب کرلیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ادویات کا اثر براہِ راست جگر پر پڑتا ہے۔ یرقان/ ہیپاٹائٹس جیسی بیماری مفت میں گلے پڑجاتی ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے ہی شہر یا اردگرد عطائی حکیم / ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرتے ہیںجن کا گزارا ہی ایسی ادویات بنا کر بیماروں کو دیناہے‘ خوب پیسے بٹورتے ہیں‘ بڑے بڑے دعوئوں کے ساتھ دوائی فروخت کرتے ہیں‘ مجمع باز کا طرز بیان ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ایسی چکنی چپڑی باتوں سے لوگوں کو پھانس لیتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ میرے خیال کے مطابق یہ بیماریاں جب سے ڈالڈا اور فارمی مرغیاں‘ انڈے مارکیٹ میں آئے ہیں اسی وقت سے شروع ہوگئیں۔ سادہ غذا ہم نے چھوڑ دی اور چٹ پٹی غذا کھانے میں فخر محسوس کرنے لگے۔ اس بیماری کی چند وجوہات جو میرے ناقص علم میں ہیں وہ قارئین کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ اگر ممکن ہوسکے تو اپنی صحت کی حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وجوہات فاسد خیالات‘ چت سونا‘ بدہضمی‘ قبض‘ جلق‘ چائے کا زیادہ استعمال‘ گرم اشیاءکا کثرت سے کھانا‘ بغیر پھوک کے کھانا‘ رات کو پیٹ بھر کر کھانا اور سوجانا‘ بادی اور ثقیل اشیاءکا کثرت سے استعمال‘ کثرت جماع وغیرہ۔ اب اس بیماری کا علاج جو میری دانست کے مطابق سوفیصد درست ہے وہ عرض کرتا ہوں تاکہ میرے وہ بھائی جو حکیم صاحبان سے علاج کرانے کی سکت نہ رکھتے ہوں وہ اپنا علاج خود کرسکیں۔ ٭ ہمیشہ جسمانی اور روحانی پاکیزگی میں رہنے کی کوشش کریں۔ ٭ نماز کی پابندی کریں۔ ٭ پہلے ہفتہ میں صرف مصفی خون دوائی استعمال کریں۔ اگر کسی حکیم صاحب سے نہ ملے تو عبقری دواخانہ کی خون صفاءاستعمال کریں۔ ایک گولی اکسیرالبدن دودھ سے روزانہ کھانا شروع کردیں۔ دوسرے ہفتہ میں جب یہ سمجھ لیں کہ قبض اور بدہضمی وغیرہ ختم ہوگئے ہیں تو کشتہ قلی ایک رتی کی مقدار میں مکھن یا ملائی میں ملا کر کھالیں۔ غذا بالکل سادہ کھائیں جن وجوہات کا ذکر کیا گیا ہے ان کا ضرور خیال رکھیں۔ تیسرے ہفتہ میں یہ نسخہ استعمال کریں۔ موصلی سفید‘ موصلی سیاہ‘ گوند کتیرا‘ بہی دانہ‘ تخم بالنگو برابر وزن پہلی چار دوائیں کوٹ پیس لیںتخم بالنگو ثابت ہی ملالیں۔ خوراک: آدھی چمچ بعداز ناشتہ دودھ سے کھالیں۔ انشاءاللہ چند دنوں میں اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرلینگے۔اس حوالے سے عبقری کا نوجوانوں کے روگ کورس کے بہترین رزلٹ۔ چند کورس پابندی سے استعمال کریں۔ صحت ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔ ہمیشہ زود ہضم غذا کھائیں چائے اور گرم اشیاءکم سے کم استعمال کریں۔ اگر ایک وقت گرم چیز کھالیں تو دوسرے وقت ٹھنڈی چیز ضرور کھائیں۔ پیٹ بھر کھانا خصوصاً رات کو نہ کھائیں۔ یہ یادرکھیں! کہ کم کھانے والا ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہتا ہے جبکہ پیٹو اپنی قبر خود کھودتا ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم و کرم فرمائے آمین۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 459 reviews.