خونی بواسیر کا آسان علاج
کچے ناریل پر بھورے رنگ کے ریشے لیں اور انہیں جلا کر راکھ بنالیں اور محفوظ کرلیں ہر روز بکری کے دودھ کیساتھ ایک ماشہ کھلاتے جائیں۔ انشاءاللہ شفاءہوگی۔(عبدالرحمن‘ لاہور)
٭٭٭٭٭
بلاوجہ ستانا بہت بڑا گنا ہ ہے
ایک حاکم لوگوں پر بڑا ظلم ڈھاتا تھا اور لوگ اس کے ظلم وستم سے بہت نالاں تھے‘ اللہ کی غیرت جوش میں آئی اور ظالم حاکم اپنے منصب سے محروم ہوگیا اور ذلت و خواری نے اسے آگھیرا۔ لوگوں نے اسے سخت پریشان اور خستگی کی حالت میں بغداد کی ایک مسجد کے دروازے پر بھیک مانگتے دیکھا‘ ایک شخص نے سبب پوچھا اس نے جواب دیا: میں لوگوں کو بلاوجہ ستایا کرتا تھا اللہ نے مجھے اس ظلم کی سزا دی ہے جو تم مجھے اس حال میں دیکھ رہے ہو۔(ذوالقرنین‘ نارووال)
٭٭٭٭٭
پیٹ کی جملہ بیماریوں کا شافی علاج
ٍہیضہ‘ الٹی‘ پیچش‘ گیس کیلئے ایک حکیم صاحب کا تجربہ شدہ نسخہ پیش خدمت ہے:۔
ھوالشافی: کالی مرچ 3 تولے‘ ہیرا ہنگ (نہ ملنے کی صورت میں ہنگ ایرانی بھی استعمال کرسکتے ہیں) 2 تولے‘ ست پودینہ 3 تولے۔ ان کو پیس کر ملالیں اور کالی مرچ کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی 12گھنٹے کے بعد دودھ سے استعمال کریں۔ (پرنسپل غلام قادر ہراج)
٭٭٭٭٭
ہائی بلڈ پریشرکیلئے گراں قدر تحفہ
اس جدید دور میں جہاں انسان کو مشینی آسائشوں اور الیکٹرانک میڈیا سے بہت سی راحتیں میسر ہوئیں ہیں وہاں انہی کی وجہ سے بہت سی ایسی بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیںجو دور قدیم میں نہ تھیں۔ ان میں سے ایک ہائی بلڈپریشر بھی ہے یہ ایسا خطرناک مرض ہے جو ایک چلتے پھرتے انسان کو بے بس حواس باختہ اور زندگی سے عاجز بنادیتا ہے ایسے مجبور اور بے بس حضرات کیلئے عبقری کی تیار کردہ ”فشاری“ ایک لاجواب حیرت انگیز ذود اثر دوا ہے ۔اس کے چند ماہ کا مستقل استعمال ہائی بلڈپریشر کو ہمیشہ کیلئے جڑ سے ختم کردیتا ہے۔
قیمت:200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ
ہائی بلڈپریشر کیا ہے؟ اس کیلئے ماہنامہ عبقری کی گراں قدر کتاب ”ہائی بلڈپریشر کا سائنسی روحانی علاج“ پڑھنا نہ بھولیں!
٭٭٭٭٭
ادارہ اشاعت الخیر اور عبقری
”عبقری“ کی ایجنسی اور اس سے متعلقہ معاملات اور عبقری کی آزمودہ ادویات کیلئے ادارہ اشاعت الخیر اردو بازار بیرون بوہڑ گیٹ ملتان کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
061-4514929, 0300-7301239
٭٭٭٭٭
ادائیگی قرض و وصولی قرض کیلئے
اگر کسی کا قرض دینا ہو یا کسی سے قرض وصول کرنا ہو لیکن ادائیگی اور وصولی کی کوئی صورت بنتی نظر نہ آتی ہو تو چالیس دن تک اس درود شریف کو روزانہ 3125 مرتبہ پڑھے‘ انشاءاللہ فوراً مسئلہ حل ہوجائیگا‘ درود شریف یہ ہے:
مولای صل وسلم دائما ابدا
علی حبیبک خیرالخلق کلھم (شان علی‘ کوئٹہ)
٭٭٭٭٭
بے خوابی اور سوتے میں ڈر جانے کیلئے
رات کو سوتے ہوئے بچہ ڈر جائے یا کوئی بڑا ڈر جائے یا ڈرائونے خواب آئیں یا شیطانی خواب آئے یا سوتے ہوئے ڈر لگے یا انجانا خوف طاری ہو تو ان سب کیلئے آپ بچے کے سینے کے اوپر شہادت کی انگلی سے ع۔م۔ ر لکھیں کسی قسم کا ڈرخوف نہ رہے گا اور نہ ہی شیطان تنگ کریگا۔ حدیث پاک میں آیا ہے کہ عمر کے نام سے شیطان بھاگتا ہے اور ع۔م۔ر سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسم شریف بنتا ہے۔
نظر بد کیلئے
کسی کو نظربد لگ جائے تو باوضو ہوکر ایک بار درود شریف ابراہیمی اور ایک بار الحمد شریف پڑھ کر پھر 3 مرتبہ یہ آیت شریف پڑھیں۔ اِن ھُوَا اِلَّا ذِکر لِّلعٰلَمِینَ۔(التکویر 27)
ہاتھ جل جائے تو....
اگر گھر میں کسی بچے یا بڑے کا ہاتھ جل جائے تو فوراً اُس جگہ ٹوتھ پیسٹ لگالیں فوری سکون ہوجائے گا۔ آزمودہ ہے۔
(سید جعفر حسین سیفی‘ شیخوپورہ)
٭٭٭٭٭
کیا علم چھپانا ثواب عظیم ہے؟
کیا علم چھپانا ثوابِ عظیم ہے؟ ایسا نہیں تو پھر علم کو چھپا کر قبر میں آخر لوگ کیوں لے جاتے ہیں؟ ہاں! تمام انگلیاں برابر نہیں‘ مخلص بھی اس دنیا میں موجود ہیں۔ بندہ کے پاس لوگ وظائف‘ عملیات یا طب و حکمت کا علم سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں‘بندہ کے پاس جو کچھ ہے اپنا نہیں اللہ تعالیٰ کی امانت ہے لہٰذا جو فرد سیکھنا چاہے عام اجازت ہے۔ چونکہ بندہ کی زندگی مصروف ہے اس لئے پہلے اوقات کا تعین کر کے ملاقات کریں‘ پھر چاہے گھر بیٹھے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ خط و کتابت کے ذریعے سیکھنا ممکن نہیں۔ بندہ خلوص دل سے راہنمائی کرے گا۔ کوئی نذرانہ یا فیس نہیں۔
( فقط بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)
٭٭٭٭٭
جنت کے جس دروازے میں سے چاہے داخل ہوجائیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تین کام ایسے ہیں جو انہیں ایمان کیساتھ کرلے وہ جنت کے تمام دروازوں میں سے جس سے چاہے جنت میں چلا جائے اور جس کسی حور سے چاہے نکاح کرلے۔1۔ جو اپنے قاتل کو معاف کردے‘ 2۔ پوشیدہ قرض ادا کردے۔ 3۔ ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ سورة الاخلاص کو پڑھ لے۔ حضرت ابوبکرصدیق نے پوچھا : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جو ان تین کاموں میں سے ایک کرلے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک پر بھی یہی درجہ ہے۔ (بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
٭٭٭٭٭
منہ کے چھالے ختم کرنے کیلئے
کافور اور کتھہ لیجئے اور اسے پیس کردن میں تین چار مرتبہ ان چھالوں پر ملئے افاقہ ہوگا۔٭ ذرا سی مہندی پانی میں بھگودیجئے اور اسے کچھ دیر چھان لیجئے دن میں دو تین بار اس سے غرارے اور کلی کیجئے‘ افاقہ ہوگا۔(مرزا منور بیگ)
٭٭٭٭٭
ہچکی کیلئے
تین مرتبہ اعوذ باللہ پوری پڑھنے سے ہچکی رک جاتی ہے ۔ میرا آزمودہ ہے۔ (مسز جمیل‘ ڈی ایچ اے‘ لاہور)
٭٭٭٭٭
ایجنسی ہولڈر حضرات کی شکایات کا ازالہ
ایجنسی ہولڈر حضرات کو رسالہ‘ کتابیںیا ادویات ملنے میں پریشانی یا مشکلات ہوں یا اس کی بہتری کیلئے کوئی تجویز ہو تو اپنے فون نمبر کے ساتھ عبقری کے پتے پر تفصیلاً لکھیں۔ ازالہ کیا جائے گا۔ ( ادارہ)
٭٭٭٭٭
اپنڈکس کا فوری اثر روحانی علاج
یہ عمل میں نے اپنڈکس کے تین مریضوں پر خود کیا تھا اور یہ وہ مریض تھے جن کو ڈاکٹرز نے آپریشن کیلئے دن اور وقت بھی دے دیا تھا مگر اللہ کے فضل و کرم سے اب ان کا چوتھا سال جارہا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔طریقہ علاج یہ ہے:
ایک چٹکی نمک کی لے کر اس پر گیارہ دفعہ آیة الکرسی اور یاعظیم سات بار پڑھ کر نمک پر دم کرکے اس کو پانی میں ڈال کر پی لیں۔اس عمل کو دن میں 3 مرتبہ کرلیں۔ انشاءاللہ اپنڈکس ختم ہوجائے گا۔(محمدحامد‘ ساہیوال)
٭٭٭٭٭
بے اولاد جوڑوں کیلئے حیرت انگیز خوشخبری
مایوس‘ لاعلاج‘بے اولاد ازدواجی جوڑے کہ جن کے مردوں میں نقص ہو‘ا ن کیلئے حکیم صاحب کی طرف سے دم کیا ہوا شہد کلام الٰہی کے فیضان سے معطر قیمتی تحفہ۔ تفصیلات کیلئے عبقری کے دفتر خط بمع جوابی لفافہ بھیج کر ایک بروشر منگوائیں جس میں آپ کو عام ملنے والی سستی سبزی کا حیرت انگیز استعمال کہ جس سے اب تک بے شمار جوڑے اولاد نرینہ کی دولت سے فیض یاب ہوچکے ہیں اور اس بروشرمیں موجود سالہا سال سے آزمودہ روحانی عمل کاتحفہ کہ اس روحانی عمل کی تاثیر آج تک کبھی خطا نہیں گئی۔ ساری دنیا پھر کر تھک ہار کر آنے والوں نے بھی جب یقین اور اعتماد سے اس کو اپنایا‘ اللہ تعالیٰ نے ان کے آنگن کو اولاد نرینہ کی دولت سے ہرا بھرا کردیا۔شہد ہمراہ لائیں ورنہ عبقری کے دفتر سے خرید لیں۔ باقی تفصیلات اور روزانہ استعمال کیلئے ایک مختصر دوائی شہد کے ہمراہ ملے گی۔نوٹ:دم کیلئے وقت لینے کی ضرورت نہیں بس آپ شہد دے جائیں اور چند دنوں بعد دم کیا ہوا شہد لے جائیں۔ مرض کی نوعیت کے مطابق کم از کم3، 5یا 6 ماہ استعمال کریں۔(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفااللہ عنہ)
٭٭٭٭٭
میرا آزمودہ اور سوفیصد مجرب تجربہ
ایک دفعہ ترنول میں میں کسی چیز پر ویلڈنگ کروا رہا تھا تو ویلڈر نے مجھے کہا کہ اس لوہے کو پکڑو تو میں نے جلدی میں لوہا اُسی جگہ سے پکڑ لیا جس جگہ وہ ویلڈنگ کی وجہ سے لال تھا بس میرا ہاتھ فوراً جل گیا‘ میں نے جلدی میں اپنا ہاتھ فوراً گریس کے ڈبے میں ڈال دیا تو جلن اور زیادہ ہونا شروع ہوگئی ‘ صرف 20 منٹ بعد میرے ہاتھ میں نہ جلن تھی اور نہ کوئی نشان‘ اتفاقاً علاج درست ثابت ہوا۔ چائے‘ دودھ یا پانی جس چیز سے جل جائیں تو فوراً گریس لگائیں‘ سوفیصد سے زیادہ آزمودہ ہے۔ (محمدرحمت اللہ جان‘ بنوں)
٭٭٭٭٭
عبقری آپ کے شہر میں
کراچی: رہبر نیوز ایجنسی اخبارمارکیٹ، 0333-2168390۔ پشاور: اطلس نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0314-9007293۔ راولپنڈی: کمبائنڈ نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 051-5505194۔ لاہور: شفیق نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 042-7236688۔ سیالکوٹ: ملک اینڈ سنز ریلوے روڑ، 0524-598189 ملتان:ادارہ اشاعت الخیر ملتان، 0322-6748121۔ رحیم یار خان: امانت علی اینڈ سنز، 068-5872626۔ خانیوال: طاہر سٹیشنری مارٹ۔ علی پور: ملک نیوز ایجنسی، 0333-7684684۔ ڈیرہ غازی خان: عمران نیوز ایجنسی، 064-2017622۔ جھنگ: حافظ طلحہ اسلام ، قرآن محل سیٹلائٹ ٹاﺅن 0314-3401441۔ حاصل پور: اسلام الدین خلجی لاری اڈا حاصل پور 0622-442439۔ درگاہ پاکپتن: مہرآباد نیوز ایجنسی ساہیوال روڑ پاکپتن 0333-6954044۔ کلور کوٹ: محمد اقبال صاحب، حذیفہ اسلامی کیسٹ ہاﺅس۔ مظفرگڑھ:مولانامحمد یوسف الحبیب نیوز ایجنسی، 0333-6031077۔ گجرات: خالد بک سنٹر مسلم بازار، 0333-8421027۔ چشتیاں: حافظ اظہرعلی ، مین بازار چشتیاں 0300-6989035۔ شورکوٹ کینٹ:حبیب اللہ ندیم مکتبہ اسلامیہ والے، 0302-7296211۔ بہاولپور:ابومعاویہ، قاسمی نیوز ایجنسی 0333-6367755 بوریوالہ: سید شیح احمد شہید تحصیل والی گلی 0300-7591190۔ وہاڑی: فاروق نیوز ایجنسی ٹھینگی کالونی، 0301-6661714۔ بھیرہ شریف: شیخ ناصر صاحب نیوز ایجنٹ، 0301-6799177۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ: حاجی محمد یسیٰن جنگ نیوز ایجنسی 0462-511845۔ ملک نوید نیوز ایجنسی 0333-6870706۔ وزیر آباد:شاہد نیوز ایجنسی، 0345-6892591۔ ڈسکہ: نایاب نیوز ایجنسی، 0300-6430315۔ حیدرآباد: الحبیب نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0300-3037026۔ سکھر:الفتح نیوز ایجنسی مہران مرکز، 071-5613548۔ کوئٹہ: خرم نیوز ایجنسی اخبار مارکیٹ، 0333-7812805 حضرو: خواجہنعیم پنسار سٹور حضرو ضلع اٹک، 0301-5514113۔ اٹک شہر: ظفراقبال مکتبہ مقصود احمد شہید 0321-5247893۔ میلسی: امتیاز احمد صاحب نیو شوکت کلاتھ ہاﺅس، 0321-7982550۔ خان پور: چوہدری فقیر محمد صاحب، انیس بک ڈپو، 068-5572654۔ واہ کینٹ: حبیب لائبریری اینڈ سٹیشنری میلاد چوک، 0514-543384۔ فیصل آباد: ملک کاشف صاحب، نیوز ایجنٹ اخبار مارکیٹ، 0300-6698022۔بہاولنگر: المدینہ بکڈپو تحصیل بازار بہاولنگر 0333-6320766 صادق آباد: عاصم منیر صاحب، چوہدری نیوز ایجنسی، 068-5705624۔ قلعہ دیدار سنگھ: عطاءالرحمن مکہ میڈیکل سٹور، سول ہسپتال قلعہ دیدار سنگھ، 0300-7451933۔ بھکر: ممتاز احمد، نیوز ایجنٹ چشتی چوک، 0300-7781693۔ کوٹ ادو: عبدالمالک صاحب، اسلامی نیوز ایجنسی، 0333-6008515۔ کنڈیارو: ماشاءاللہ ٹریڈنگ کارپوریشن 0333-3436222۔منڈی بہاﺅالدین: آصف میگزین اینڈ فریم سنٹر 0345-5861514۔ احمد پور شرقیہ: بخاری نیوز ایجنسی، 0302-7768638 بنوں:امیر احمد جان 0333-9748847۔ نارووال: محمد اشفاق صاحب، باﺅجی نیوز ایجنسی ضیاءشہید چوک ظفروال۔ جہانیاں: حافظ نذیر احمد، جمال کالونی نزد تھانہ، 0333-7646085 گوجرانوالہ: رحمن نیوز ایجنسی، 0300-6422516 سرگودھا: احمد حسن، مدنی کیسٹ اینڈ جنرل سٹور مدنی مسجد سرگودھا،0301-6762480، چکوال: عمران فاروق، 0333-5778810۔ لیاقت پور: بدر نیوز ایجنسی مین بازار 0345-8709947۔ گوجرخان: الفلاح اسلامک نیوز ایجنسی 0332-5878032۔ تونسہ شریف: اسلامی کتب خانہ کالج روڈ 0345-2508728۔ خضرو: بلال خوشبو محل میزائل چوک 0314-2192166۔ ایبٹ آباد: آصف خلیل فریدی طیبہ بک سنٹر۔ میانوالی: نور سٹیمپ میکر 0333-9836818۔ کوہاٹ: عزیز نیوز ایجنسی 0922-511760۔مری: حمید برادرز مال روڈ 051-3411116۔ رائے ونڈ: محمد سلیم پاکستان نیوز ایجنسی 35390737۔ ساہیوال: مختاراحمد زمیندار نیوزایجنسی۔
٭٭٭٭٭
٭....قارئین کیلئے خوشخبری....٭
گھریلو ناچاقیوں رزق کی تنگی‘پریشانیوں سے نجات کیلئے اور صدیوں کے چھپے صدری رازوں اور طبی معلومات سے مکمل طور پر استفادہ کیلئے عبقری کے گزشتہ سالوں کے تمام رسالہ جات مجلد دیدہ زیب فائل کی صورت میں دستیاب ہیں۔ یہ رسالہ جات نسلوں کا روحانی‘ جسمانی‘ نفسیاتی معالج ثابت ہونگے ۔
عید کی خوشی میں قارئین کو شریک کرتے ہوئے عبقری کی گزشتہ فائل کی قیمت دوبارہ 500 روپے کردی گئی ہے۔
(قیمت فی جلد 500/- روپے علا وہ ڈاک خرچ )
٭٭٭٭٭
رسی کودنے کے فوائد
ایک دن میں نے رسی کودنا کے فوائد پڑھے‘ مجھے دمہ کی شکایت ہوگئی تھی اور اکثر رات کو سانس خراب ہوجاتا تھا۔ میں نے صبح کے وقت رسی کودنا شروع کی میں موٹی تو نہیں ہوں لیکن اس کے فوائد بہت سارے ہیں۔ صبح کے وقت تازہ ہوا میں رسی کودنے سے پھیپھڑوں کو تازہ ہوا حاصل ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور بیک وقت پورا جسم حرکت کرتا ہے ۔ یہ بہت آسان ورزش ہے اور ٹائم کی بھی بچت ہوجاتی ہے میں تو کہتی ہوں کہ جو خواتین موٹاپے کا شکار ہیں وہ روزانہ صبح کو 50 سے 70 مرتبہ ایک سانس میں رسی کودنے کی ورزش کریں ان کا موٹاپا مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ختم ہوجائیگا۔ خواتین کیلئے بے حد آسان اور مفید ورزش ہے اور بے شمار امراض سے نجات کاسبب بن سکتی ہے۔ اس سے خون تیزی سے گردش کرتا ہے۔ اس ہلکی پھلکی ورزش سے دمہ کی شکایت اور سانس کا نہ آنا ختم ہوگا۔ (رابعہ قمر)
٭٭٭٭٭
نیک صحبت کے ثمرات
مولانا جلال الدین رومی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک کانٹا روتے ہوئے اللہ پاک سے کہہ رہا تھا کہ میں نے صلحاءکی زبان سے سنا ہے کہ آپ کا نام ستار العیوب ہے یعنی عیبوں کو چھپانے والا لیکن آپ نے مجھے تو کانٹا بنایا ہے میرا عیب کون چھپائے گا؟ مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اس کی زبان حال کی دعا پر اللہ تعالیٰ نے اس کے اوپر پھول کی پنکھڑی پیدا کردی تاکہ وہ پھول کے دامن میں اپنا منہ چھپالے۔ بتائیے گلاب کے پھول کے نیچے کانٹے ہوتے ہیں یا نہیں؟ مگر باغبان ان کانٹوں کو باغ سے نہیں نکالتا‘ باغ سے صرف وہ کانٹے نکالے جاتے ہیں جو خالص کانٹے ہوں جنہوں نے کسی پھول کے دامن میں پناہ نہیں لی‘ اسی طرح جو اللہ والوں سے نہیں جڑتے ان کیلئے تو خطرہ ہے لیکن جو گنہگار اللہ والوں کے دامن سے جڑ جاتے ہیں ان کی برکت سے ایک دن وہ بھی اللہ والے بن جائیں گے دنیا کے کانٹے تو پھولوں کے دامن میں کانٹے ہی رہتے ہیں لیکن اللہ والے ایسے پھول ہیں کہ ان کی صحبت میں رہنے والے کانٹے بھی پھول بن جاتے ہیں۔ (بنت صدیق‘ سرگودھا)
٭٭٭٭٭
ادویات اور کتابیں منگوانے والے
ایک خط لکھیں یا فون کریں‘ کتاب/ دوائیVP بذریعہ ڈاک آپ کے پاس ہوگی رقم دے کر کتاب/ دوائی ڈاکیہ سے حاصل کریں۔
نوٹ: بعض احباب جلدی کرتے ہیں‘ مستعد سٹاف ناانصافی یا کسی کو نظرانداز نہیں کرتا‘ باری آنے پر پارسل جلد کیا جاتا ہے۔
آرڈر کیلئے صرف اسی نمبر کو ڈائل کریں۔
042-37597605
٭٭٭٭٭
عبادت کیوں ضروری ہے!
ایک دفعہ ایک طوائف سے کہا گیا کہ تف ہے تمہاری زندگی پر کہ چند سکوں کی خاطر اپنی عصمت کا سودا کرلیتی ہو‘ طوائف نے جواب دیا مجھے اپنی اس بدقسمتی کا احساس تو ضرور ہے مگر افسوس نہیں ہے کیونکہ میں جو کچھ بھی کرتی ہوں کھلم کھلا طور پر کرتی ہوں۔ افسوس تو ان لوگوں کا ہے جو اپنے رزق حلال کو تھوڑے سے نفع کی خاطر حرام کرلیتے ہیں اور پارسا بھی بنتے ہیں۔ابن الامام شفترسید انعام علی رضا کی ایک انوکھی منفرد نئی تصنیف سے انتخاب۔
٭٭٭٭٭
عبقری شمالی علاقہ جات میں
گلگت: نارتھ نیوز ایجنسی مدینہ مارکیٹ گلگت۔گاہگوچ ،غذر: جاوید اقبال ہیلپ لائن نیوز ایجنسی مین روڈ گاہگوچ، غذر۔ ہنزہ: ہنزہ نیوزایجنسی علی آباد ہنزہ۔سکردو: سودے بکس اسٹور، لنک روڈ سکردو۔ سکردو:
بلتستان نیوز ایجنسی نیا بازار سکردو۔
٭٭٭٭٭
عبقری کی ادویات آپ کے شہر میں
علاج معالجے کے سلسلے میں ادارہ کا کوئی نمائندہ مقرر نہیں
نوٹ: اعتماد سے صرف عبقری ہی کی ادویات خریدیں۔
لکھی ہوئی قیمت سے زیادہ ہرگز ادا نہ کریں۔
احمد پور شرقیہ: فارابی دواخانہ 0622272198۔اٹک:مکتبہ ظفراقبال 0321-5247893 ۔علمی بک ڈپو اٹک 057-2602020 ۔ باغ آزادکشمیر: بلال میڈیکل سٹور 0313-5619880۔ 0333-8402844۔اُگی ضلع مانسہرہ:خان محمد۔0300-2753463۔بہاولنگر: المدینہ سٹیشنرز ۔ 0333-6320766 ۔ بہاولپور: ابومعاویہ، 0333-6367755۔پشاور: شاہ ہومیو اینڈ ہربل سٹور 0333-9161237 ۔ پشاور: افتخاراللہ جان 0314-9007293۔ٹانک: صوفی سنز یونانی میڈیسن کمپنی 0963511209301-8790927۔ جھنگ: 0333-6756493 ۔جہانیاں: حافظ نذیر 0333-7646085۔ چکوال: عبدالماجد 0333-5783167 حیدرآباد: محمداقبال قریشی 0300-3790255۔راولپنڈی: اسلامیہ ٹریڈرز۔ 0333-5648351۔ ڈھڈیال آزادکشمیر: 0302-5898995۔ ڈیرہ اسماعیل خان: خواجہ ٹریڈرز 0966-710887۔سرگودھا:میاں احمد حسن 0301-6762480 ۔سکھر: زلفی ٹریڈرز 057-5625019۔فیصل آباد: نورکلاتھ سنٹر13 ۔ 0300-6684306۔کنگری ضلع لورالائی:ھوالشافی کلینک 0828-601084۔ کنڈیارو: ماشاءاللہ پیسٹی سائیڈ گورنمنٹ ہائی سکول 0300-3215348 ۔کراچی: عبقری اکیڈمی 0300-3218560۔ کوئٹہ: غزنوی کتب خانہ 081-2824617۔گجرات: غوثیہ گفٹ سنٹر 0302-6292132۔ گوجرانوالہ: شافی دواخانہ ‘برانچ2۔ 0300-6453745 گلگت :عمرخطاب اینڈ برادرز ۔لاہور: غوری برادرز0324-4280213۔ ملتان: ادارہ اشاعت الخیر 0322-6748121۔ منڈی بہائوالدین: حذیفہ دواخانہ ۔ 0345-6810615۔ مظفرگڑھ: محمدیوسف الحبیب 0333-6031077۔میلسی: امتیاز احمد۔ 0321-7982550۔میانوالی: مکتبہ جاوید 0303-7523280۔چشتیاں: اکبر بوٹ ہائوس‘321/0300-6989035۔
٭٭٭٭٭
خون کے دستوں کیلئے
یہ نسخہ میں نے ایک پرانی کتاب سے لیا تھا جس کسی کو بھی دیا بہت مجرب پایا۔ ھوالشافی:مکھن گائے 3 تولہ‘ کھانڈ ایک تولہ‘ شہد خالص ایک تولہ ملا کر چٹانے سے خون کے دستوں کا آنا بفضلہ بالکل بند ہوجاتا ہے۔ نہایت سہل تدبیر ہے۔(محمد شاہد‘ لاہور)
٭٭٭٭٭
دو انمول خزانے کا حیرت انگیز کمال
جناب ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! میں آپ کو ایک نہایت ہی سچی روداد بیان کررہا ہوں ہوا یوں کہ مجھے راستے میں ایک دوست ملا اور انہوں نے تحفے میں دو انمول خزانے کا کتابچہ دیا اور خلوص نیت کے ساتھ پڑھنے کی تاکید کی۔
میں نے اس کو نہایت اہتمام سے اللہ سے ہونے کے یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کیا اور پچھلے ایک سال سے ہر فرض نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر ایک اور روزانہ کثرت سے انمول خزانہ نمبر دو پڑھنا شروع کیا۔ جیسے جیسے پڑھتا گیا میرے دن رات بدلنے لگے۔ ذہن اور دل ایک بے سکونی کی کیفیت سے سکون اورقرار کی طرف بڑھنے لگے۔ رزق میں برکت ہوئی اور میری ایک جگہ پر آفیسر کیڈر میں ملازمت جو کہ عرصہ 13 سال سے رکی ہوئی تھی۔ اس کے بحال ہونے کی کوئی امید نہیں اور میں اس کو بھول چکا تھا۔ لیکن اچانک کچھ ایسے اسباب بن گئے جو ابھی تک مجھے خود سمجھ نہیں آرہے۔ میری وہ ملازمت اللہ تعالیٰ نے بحال کردی۔ ساتھ ہی مجھے بہت سارے پیسے بھی مل گئے اور مالی پوزیشن بھی کافی بہتر ہوگئی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب کرشمہ اللہ کے فضل سے صرف اور صرف دو انمول خزانے پڑھنے سے ہوئے لیکن اس کے پڑھنے کیلئے خلوص وخشوع اور رزق حلال کا حصول بہت ضروری ہے۔(فاروق خان ‘ اٹک)
٭٭٭٭٭
دانتوں کی تمام بیماریوں کا علاج
السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ ماہنامہ عبقری نہایت ہی اچھااور سبق آموز واقعات کے ساتھ ساتھ روحانیت و حکمت کے انمول لیے ہوئے ہر ماہ شائع کرنے پر مبارکباد قبول فرمائیں ناچیز نے اس سے بہت کچھ پایا
دانت درد ماسخورہ‘ پانی یا ٹھنڈا لگنا‘ دانتوں کی صفائی کیلئے روانہ کررہا ہوں ۔ بہت عجیب اور آزمودہ نسخہ ہے۔مشاہدہ تجربہ کا محتاج ہے دانت کے ڈاکٹر کو دیا اس نے مریض پر آزمایا مریض نے پھر طلب کیا۔ نسخہ حاضر ہے:۔
سرخ پھٹکڑی ایک چھٹانک‘ نیم کے پتے ایک چھٹانک‘ جامن کی گٹھلی ایک چھٹانک‘ نیم کے سَک ایک چھٹانک‘ لونگ آدھا چھٹانک۔ خشک کرکے باریک پیس کرکپڑ چھان کرلیں صبح و شام تین دن استعمال کرنے سے جملہ دانتوں کی بیماریاں انشاءاللہ ختم ہوں گی۔ (رحمت علی ‘ کراچی)
٭٭٭٭٭
کشتہ فولاد
پہلے برادہ فولاد کو ترپھلے کے پانی میں گرم کرکے 7 بار بجھاوے دیں پھر کسی مٹکے میں ڈال دیں اور لیموں کا رس ڈالیں‘ پھر تربوز کا ‘ پھر جامن ‘ پھر نارنگی‘ پھر انگور کا اور ساتھ ساتھ ہلاتے جائیں ۔ ایک سال میں تیار ہوگی۔ رتی خوراک جگر کیلئے‘ کمی خون کیلئے اکسیر ہے۔ (ایک چیز کا پانی خشک ہوجائے تو دوسری چیز کا پانی ڈالیں۔)
(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم‘سندھ)
٭٭٭٭٭
نسخہ برائے خونی بواسیر
یہ نسخہ بہت سے مریضوں کو دیا ہمیشہ تیربہدف پایا۔ آپ بھی کریں انشاءاللہ سوفیصد کامیاب پائیں گے۔
نسخہ: ھوالشافی! پرانی بوڑھی بھینس کا پتہ 1 عدد‘ چاکسو 1 تولہ‘ نیلا تھوتھا 6 ماشہ‘ چاول 1 تولہ۔
ترکیب: پتے کے پانی میں سب چیزیں ڈال کر سایہ میں رکھ دیں۔ جب صحیح طرح خشک ہوجائے تو باریک پیس لیں۔ ترکیب استعمال: 2 چاول برابر سفوف کو مکھن کی گولی سی بنا کر اس میں ملالیں اور نہارمنہ ہمراہ پانی مریض کو دیں۔ (صرف تین دن) خوراک: مکھن‘ گھی‘ بالائی‘ روٹی کی چوری‘ حلوہ‘ کھیرخوب گھی ڈال کر کھائیں۔ پرہیز: نمک‘ مرچ‘ مصالحہ جات‘ کھٹائی‘ تین دن تک آٹے کی روٹی میں بھی نمک نہ ہو تو بہتر ہے۔ اس کے بعد جو جی چاہے کھائیں۔ (ملک محمد یعقوب‘ راولپنڈی کینٹ)
٭٭٭٭٭
حضرت حکیم صاحب سے موبائل پر رابطہ(بیرون ملک)
حضرت حکیم صاحب ہر ہفتے کی شام 7 بجے سے 9 بجے تک صرف بیرون ملک کی کالیں سنیںگے۔ قارئین کا اندرون ملک رسالہ‘ خط اور ملاقات کے ذریعے حکیم صاحب سے رابطہ ہے‘ بیرون یہ ذرائع نہیں ہیں۔ براہ کرم اندرون ملک سے کال نہ کریں بیرون ملک مجبور لوگوں کا حق نہ ماریں۔ اندرون ملک موصول کالیں کاٹ دی جائینگی۔ مجبوری کی صورت میں پیشگی معذرت۔ موبائل:0343-8710009
٭٭٭٭٭
کالا یرقان کیلئے
پھٹکڑی سفید آدھا پائو توے پر رکھ کر اس کا پھلہ بنانا ہے پھر اس کو پیس کر رات کو سوتے وقت 1/4 چمچہ چائے والا پانی سے استعمال کریں۔
کان کے امراض کیلئے
دیسی لہسن کی ایک پھلی کو سرسوں کے دو چمچ تیل میں گرم کرلیں یہ دونوں جل جائیں۔پھر اس تیل کو ٹھنڈا کرکے دو قطرے کان میں ڈال دیں‘ انشاءاللہ شفاءہوگی۔
سخت موشن کیلئے
انجبار کی لکڑی کو میدے کی طرح پیس کر رکھ لیں۔چھوٹے بچے کو اگر موشن لگے ہوں تو کالی مرچ کے دانے کے برابر دیں اگر کوئی بڑا بندہ ہو جسے موشن لگے ہوں یا پیٹ بہت خراب ہو تو ایک ماشہ وزن دیں۔اگر کوئی افیم چھوڑنا چاہتا ہو اور اگراس سے پیٹ خراب ہوجائے تو ڈیڑھ ماشہ وزن ہمراہ پانی کے ساتھ دیں۔ انشاءاللہ شفاءہوگی۔
(سید شہبازحسین بخاری‘ احمد پورشرقیہ)
٭٭٭٭٭
قارئین کے نام اہم اعلان
1۔الحمدللہ لاکھوں قارئین پڑھتے اور پھر لکھتے ہیں ہم آپ کی تحریریں باری آنے پر ضرور شائع کریں گے۔ اگر کسی وجہ سے ڈاک ہم تک نہ پہنچی تو مجبوری ہے۔ اگر کہیں سے تحریر لیں تو متعلقہ حوالہ ضرور لکھیں۔تحریر پر اپنا موبائل یا فون نمبر ضرور لکھیں۔
2۔ ایڈیٹر کی کتابیں‘ رسالہ آپ کی نظر سے گزرا۔ حتی الوسع کوشش کی جاتی ہے کہ غلطی نہ رہے۔ بشری تقاضے کے پیش نظر اگر غلطی رہ جائے تو مطلع فرمائیں۔ ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہوں گے۔(ادارہ)
3۔حکیم صاحب کو موصول ہونیوالی ڈاک میں سے بعض کیساتھ جوابی لفافہ نہیں ہوتا لہٰذا ان کا جواب نہیں دیاجاتا۔ قارئین! جوابی لفافہ ساتھ ضرور ارسال کیا کریں۔
نوٹ: بعض قارئین اخبارات و رسائل سے تحریریں من وعن نقل کرکے اپنے نام سے ارسال کرتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہ کریں۔ ورنہ آئندہ ان کی قلمی تحریر بھی شائع نہیں کی جائیگی۔
٭٭٭٭٭
اس ماہ کی موصول منتخب تحری
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 463
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں