ہوا کچھ یوں کہ میرے بیٹے عبداللہ (جس کی عمر اس وقت ماشاءاللہ ساڑھے 13 سال ہے) کے کان کے اوپر ایک موٹی سوئی کے برابر پیدائشی سوراخ ہے جب اس کی عمر 4 سال ہوئی تو اس کا کان مسلسل خراب رہنے لگا۔ ہر 7,6 ماہ بعد سوراخ اور کان کے اندر سے ریشہ اور گندا مواد نکلنا شروع ہوجاتا جس سے بچہ ہفتہ‘ دس دن تک مسلسل تکلیف میں رہتا۔ شیخ زید ہسپتال سے دوائی اور ڈراپس وغیرہ استعمال کروائے جاتے جس سے وقتی فائدہ ہوتا۔ ہر چھ سات ماہ بعد اس کا ڈاکٹری علاج ہوتا رہا۔ (تقریباً چار سال تک) آخر ڈاکٹروں نے مزید معائنہ کے بعد تجویز کیا کہ اس کے کان کے اندر کی ایک حساس نالی خراب ہوچکی ہے آپریشن کے ذریعے نئی ڈالی جائے گی۔ اب رمضان میں تین چار دن باقی تھے اورآپریشن بھی ٹھیک رمضان کے شروع میں ہونا تھا‘ میں سخت پریشان ہوئی کہ اے میرے مولا! میں نے تو رمضان کا سارا وقت تیرے لیے رکھا ہوتا ہے‘ یہ تیرا افضل مہینہ اور میں کچھ بچے کیساتھ ہسپتال میں گزاروں؟ بس تو اس کو شفاءدے دے۔ صدقہ دیا‘ صلوٰة الحاجت پڑھی (الحمدللہ تب سے آج تک گھر میں خدانخواستہ بیماری آبھی جائے تو میرا میرے شوہر کا یہی عمل ہے‘ چھوٹے بچے کو 105تک بخار تھا اللہ نے بغیر دوائی کے فضل کیا سب بچوں بڑوں کیلئے یہی عمل کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی اسی عمل پر لانے کی کوشش کرتی ہوں میرا اللہ ہمیں شفاءدیتا ہے)۔ اگلے دن مجھے اپنی بیماری (سانس‘ بلغم‘ تیزابیت وغیرہ) کیلئے فیصل آباد میں محترم جناب صوفی سرور نقشبندی صاحب کے پاس کسی نے دم کروانے کیلئے جانے کو کہا جو کہ فیصل آباد میں شوگر کے دم کیلئے مشہور ہیں۔ میرا بیٹا بھی اس وقت میرے ساتھ گیا۔ صوفی صاحب سے اس کے کان کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا اس کے کان میں ”امرت دھارا“ جو کہ وہ ہر آنے والے مریض کو بطور دوا دیتے ہیں کے 3,2 قطرے کان میں ڈال کر اوپر سے سرسوں کے تیل کے 3,2 قطرے ڈال دو۔ ماشاءاللہ ایک ہفتہ کے بعد کان الحمدللہ ٹھیک ہوگیا۔ بعد میں تین سال تک صرف برسات میں ایک دو دن یہی نسخہ استعمال کرواتی رہی۔ الحمدللہ اب تقریباً چھ سال کا عرصہ ہوگیا میرے بیٹے کا کبھی کان درد نہیں ہوا۔ میرے اللہ نے شفاءدیدی الحمدللہ۔
گرتے بالوں اور سرکی سکری خشکی کیلئے مجرب عمل
2عدد لیموں کا رس نکال کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور آدھا گھنٹہ بعد سرسوں کے تیل کا مساج کریں۔ اس کے بعد اچھی طرح باریک کنگھی کریں اس سے سر کی تمام سکری کنگی کیساتھ باہر آجائے گی اور کنگھی سے جڑوں کا مساج ہوکر دوران خون درست ہوجائے گا۔ بعد میں غسل کریں انشاءاللہ ایک ہفتہ کے اندر بال گرنا بند اور سکری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ عمل گرمیوں میں ایک دو دن بعد اور سردیوں میں 5,4 دن بعد کریں۔ مرض ختم ہونے تک کرتے رہیں اور اس کے بعد بھی ہفتہ میں ایک بار یہ عمل ضرور دھرائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں