(جسمانی صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرنا بہت اہم ہے۔ جسم یا سانسوں سے نکلنے والی بدبو آپ کی خوبصورتی کو غارب کر سکتی ہے اور آپ کی مقبولیت کم کر سکتی ہے۔ بری عادتیں بھی لوگوں کو آپ سے متنفر کر سکتی ہیں)
گھر اور ازدواجی زندگی ہمیشہ کچھ انداز اور طور طریقے اپنانے سے جنت بنتے ہیں۔ وہ کیا ہیں؟ آئیے وہ طریقے ہم آپ کو بتائے دیتے ہیں ۔
ایک دلکش خاتون کمر ہ میں داخل ہو تی ہے ۔ اچانک خاموشی چھا جا تی ہے اور ہر ایک کی نظریں اس پر مر کو ز ہو جا تی ہیں۔ آپ بھی اس پر ایک نظر ڈالتی ہیں اور ” داد“ کئے بغیر نہیں رہ سکتیں ۔ ایسی سا حرانہ اور پر کشش شخصیت اکثر اوقات دوسروں کو اس طر ح متا ثر کرتی ہے ۔ دوسر و ں پر اثر اندا ز ہونے کے لیے ہما ری شخصیت کوہر لحاظ سے بھاری بھر کم ہو نا چاہیے ۔ لیکن عموما ً ہم کسی ایک پہلو کی طر ف ا شا رہ کر کے یہ بتا نے میں نا کا م رہتے ہیں کہ کون سی با ت شخصیت میں چا ر چاند لگا دیتی ہے ۔ یہ بڑی عجیب سی بات معلو م ہو تی ہے ۔ مثلا ً نزہت بڑی خوبصورت ہے لیکن یا سمین لو گو ں کو زیادہ متاثر کرتی ہے ۔ کیو نکہ وہ زیادہ زندہ دل اور دلفریب ہے، اسے دوسروں سے باتیں کرنے اور انہیں اپنا گرویدہ بنا لینے کا گُر آتا ہے ، حسن کے مر قع کے مقابلے میں چر ب زبان شخصیت کسی محفل کی رونق میں زیا دہ اضا فہ کر سکتی ہے ۔ کسی شخصیت کو پر تا ثر بنانے میں بہت سے عنا صر کا ر فر ما ہو تے ہیں ۔ جسم سے خا ر ج ہونے والی مہک ، ظاہری رکھ رکھا ﺅ طور طریقے اوردوسروں کے ساتھ طر زِ عمل ، یہ با تیں کسی شخصیت کو نکھارنے کے لیے ضروری ہیں ۔ ایک کہا وت ہے کہ کسی سے ملنے کے بعد پیدا ہونے والا تاثر ہی آخری ثابت ہو تا ہے۔ البتہ مسلسل ملا قاتیں جا ری رہنے کے بعد اس کی دوسر ی خصوصیات آپ کے سامنے وا ضح ہو تی چلی جا تی ہیں ۔
وضع طور
ظاہر ی و ضع قطع اہم ترین چیز ہے ۔ خوب صورت شے زندگی بھر خو شیاں بکھیر تی رہتی ہیں ۔ خوب صورتی میں مقناطیسیت ہو تی ہے۔ تا ہم خوب صورت ہی سب کچھ نہیں کیو ں کہ بعض افرا د خو ب صورت نہ ہونے کے باوجود گہر ا تا ثر چھوڑتے ہیں ۔ اس کے علا وہ کئی دوسرے عناصر بھی ایسے ہیں جنہیں اجا گر کر کے خوب صورتی پر فتح پا ئی جا سکتی ہیں ۔
بننا سنورنا
یہ بھی بہت اہم ہے ، بنا سنور ا شخص بہت جلد دوسرو ں کی توجہ اپنی طر ف ر اغب کرلیتا ہے ۔ پھو ہڑ اور بے سلیقہ شخصیت اپنی خوبصور تی کو بھی زائل کر دیتی ہے۔ اس کی نسبت صاف ستھری اور سمارٹ شخصیت کو زیادہ پسندیدگی کی نظروں سے دیکھا جا تا ہے ۔ اس لئے اپنے جسمانی بناﺅ سنگھار کا زیا دہ خیال رکھنا چاہئے ۔ چہرے، بالو ں اور ہا تھ پیرو ں کی طر ف کا فی توجہ دینا چاہیے ۔
صحت
کمزور اور زرد چہرے والی خاتون کے مقابلے میں صحت مند خاتون کا روشن چہرہ زیادہ پر کشش نظر آتا ہے ۔ یہ ضرور ہے کہ بیماری انسان کے بس میں نہیں ہو تی ہے ۔ تا ہم ورزش اور متو ازن غذا کا استعمال ہر ایک کو صحت مند رکھتا ہے ۔ صحت مند جلد اور با لو ں میںایک قدرتی چمک ہو تی ہے، جو سب کو متا ثر کر تی ہے ۔ جسمانی صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولو ں کو اختیار کرنا بہت اہم ہے ۔ جسم یا سانسوں سے نکلنے والی بد بو آپ کی خوبصورتی کو غا ر ت کر سکتی ہے اور آپ کی مقبولیت کم کر سکتی ہے ۔ بر ی عا دتیں بھی لو گو ں کو آپ سے متنفر کر سکتی ہیں ۔ مثلا ً محفل میں نا ک صاف کرنا یا ہر وقت کھجا تے رہنا ۔
طر ز خرام
اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے کا طریقہ بہت اہم ہے ، اکثر طویل قامت خواتین بھی تھو ڑا جھک کر چلتی ہیں، جوان کے طرزِ خرام کو بھدا بنا دیتا ہے اور ان کی کشش معدوم ہو جا تی ہے ۔ با وقار طریقہ سے چلنا پھر نا زیا دہ جا ذبیت پیدا کر تا ہے ۔ خوا تین کی خوبصور ت فِگر اور مرد وں کا متنا سب قد و قامت انہیں و جا ہت عطا کر نے میں اہم کر دا ر اداکر تا ہے ۔ اس لئے اپنے جسم کا خیال رکھنا ضرور ی ہے ، اسے بھدا اور بے ڈھنگا ہر گز نہ بننے دیں۔ خوا تین کو کھانے پینے پر کنٹرول رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے تا کہ ان کی جسمانی خوبصورتی قائم رہ سکے ۔ تا ہم دیکھا گیا ہے کہ بعض بھدے لوگ بھی کرشماتی شخصیت کے حامل ہو تے ہیں لیکن ہمیں دوسروں کی نقل ہر گز نہ کرنا چاہیے ۔ مثلا ً ہو سکتا ہے کہ اسٹیج پر اٹھلا کر چلنے والی ایک ماڈل کو جنسی کشش کا حامل سمجھا جائے لیکن عام زندگی میں ہم اسی انداز کے ساتھ سڑک پر ہرگز نہیں چل سکتے۔
لبا س
ایسا لبا س پہننا چاہیے جو ہماری جسمانی ساخت اور شخصیت کے عین مطا بق ہو۔ عمر کا بھی خیا ل رکھنا چاہیے اور اس میں اضافے کے ساتھ لبا س میں صوفیا نہ رنگ غالب آتے رہنا چاہیے ۔ ایسا لبا س پہنیں جو آپ کی رنگت کو بھی اجا گر کرنے کی صلا حیت رکھتا ہو ۔ بعض شخصیات بھڑکیلے اور شوخ کپڑوں میں خوب سجتی ہیں ۔ جب کہ بعض دوسروں کو ایسے ملبوسات میں دیکھ کر تر س آتا ہے ۔ آپ کو چاہیے کہ محض جدید فیشن اپنانے کے بجائے صاف ستھرے اور خوبصورت رنگو ں والے ملبوسات کو زیا دہ اہمیت دیں ۔ خو اتین کے لیے میک اَپ اورزیورات کا انتخاب بھی مو قع اور ضرورت کے عین مطابق ہو نا چاہیے۔ (باقی آئندہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 259
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں