(قارئین! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں)
میں سفر کے سلسلے میں جہا نیا ں تھا ۔وہا ں ایک نہا یت تجربہ کا ر شخص نے راز دارانہ اندا ز میں بتایا کہ ایسا شخص جس کو سانپ بار با ر کا ٹتا ہو یا سالا نہ کا ٹتا ہو، اگرمندرجہ ذیل نسخہ استعمال کر ے تو واقعی فائدہ ہو گا۔ اسی دوران جیکب آباد سے ایک مریض آیا اس نےیہ نسخہ استعمال کیا، وا قعی مفید پایا۔ پھر تو کئی لوگوں نے یہ نسخہ استعما ل کیا اور فائدہ اٹھا یا ۔
ھو الشافی
ریوند عصارہ ۔ گلقند۔ جلا پہ ہریڑ ۔ ہر ایک 20 گرام کو ٹ پیس کر روزانہ 1/4 چمچہ چھوٹا چٹائیں۔ پھر کچھ عرصہ وقفہ کریں، پھر چٹائیں۔ کچھ ما ہ اس تر تیب سے کریں ، فائدہ ہو گااور کبھی سانپ نہیں آئے گا۔
انگو ر کی خاصیت: گر دے، مثانے اور آنتو ں کے لیے لا جوا ب ہے ۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کا لج سے 1954 ءسے فارغ التعلیم ایک اعلیٰ ڈاکٹر، بہت عرصہ بیرون ملک رہے۔ واپسی پر ایک چائنیز ڈش اپنے دوستوں کو کھلا ئی جو کہ انگور کے پتو ں میں پکتی تھی۔ ڈش واقعی لا جواب اور لذید تھی۔ مزے سے کھائی گئی اسی محفل میں ایک سید صاحب بھی شریک تھے۔ رات کو انکے گردے میں سخت درد شروع ہو اجو کہ ناقابل برداشت تھا۔ فوراً انہیں ڈاکٹر صاحب کو بلا یا گیا ۔انہوں نے علا ج معالجہ کیا اور حیرت انگیز طور پر مثانے سے پتھری نکلی جو کہ بہت علا ج دوا سے نہیں نکل سکی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے فوراً کہا کہ یہ انگور کے پتو ں کا کمال ہے ۔ قارئین کرام انگور اگر خوب پکے ہوئے ہوں اورکھٹے نہ ہوں اور چبا چبا کر کھا ئے جائیں تو یقینا صحت اور تندرستی ہو گی اور گردے کی پتھری کا واقعی علا ج ہے۔ (انشاءاللہ )
کا نو ں کا بہنا
یہ ایک خبیث مرض ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کا نو ں کا آپریشن بھی ہو جا تا ہے لیکن مر ض پھر بھی نہیں جا تا۔ ایک دیہا تی میر ے پا س آیا اور گفتگو کے دوران اس نے یہ کا نو ں کے بہنے کا اکسیری نسخہ بتایا۔ موصوف نے واقعہ سنا یا کہ میرے پا س ایک فقیر خیرا ت مانگنے آیا۔ میں نے اپنے 7 سال کے بچے کو روپیہ دیا کہ سائل کو دے۔ میرا وہ بچہ گذشہ کئی سالوں سے کانوں کے بہنے اور پکنے کے مرض میں مبتلا تھا۔ فقیر نے فوراً کہا کہ یہ نسخہ بنا لو کبھی بھی آپ کے بچے کو پھر تکلیف نہیں ہو گی۔ میں نے جلد ی جلدی بنایا واقعی مفید ثابت ہوا۔پھر کئی اور بچو ں کو استعمال کرا یا،واقعی فائدہ ہو ا۔ گل ِبنقشہ 50 گرام کوایک کلو پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں۔پھر جب ایک پا ﺅ پانی باقی بچے تو اس میں روغن گل ملا کر ہلکی آنچ پر ابالیں جب تمام پانی اور گل بنقشہ جل جائے ۔ تیل نتھار لیں کا نو ں میں 3 قطرے ڈالیں صبح و شام چند ہفتے مزید استعمال کریں ۔
جلے ہو ئے زخموں کا کا میا ب علاج
میرے ایک آدمی کے دوست میجر صاحب ایک دفعہ بیٹھے تھے کہ دفعتاً اطلاع ملی کہ دیہا ت میں گُڑ کے کڑاھے میں ایک بچہ گر گیا اور وہ بچہ اتنی بری طر ح جھلس گیا کہ تمام لو گ نا امید ہو گئے۔ ڈاکٹرں نے بہت علاج کیے آخر کا ر لا علا ج کہہ دیا۔ اس بچے کو جب یہ نسخہ استعمال کرایا تو اللہ عزوجل نے کامل شفا عطا فرمائی۔ اس طرح ایک صاحب حلوا ئی تھے دوران کا م ہا تھ بری طر ح جل گیا انہو ں نے بھی یہی نسخہ مستقل مزاجی اور توجہ سے استعمال کیا، بالکل صحت یا ب ہو گئے ۔حتیٰ کہ لا علاج اور آگ سے جلے اور گندے زخمو ں کے لیے جب یہ نسخہ استعمال کیا گیا تو شافی افا قہ ہو ا۔
بورے والا کی ایک خاتون کو چولھے سے آگ لگ گئی۔ میرے پا س زیر علا ج رہیں، خاتون پہچانی نہیں جا تی تھی۔ اس خاتون کو بھی یہی نسخہ استعمال کرا یا، بہت زبر دست چیز ہے ۔
ھو الشافی
چونے کا نتھر ا ہو ا پانی 1 پاﺅ ۔ السی کا تیل 1 پا ﺅ ۔ رال سفید اعلیٰ 50 گرام ۔ کا فو ر 10 گرام ۔ کتھہ پان والا 10 گرام ۔ تمام چیزو ں کو اکٹھا ڈال کر خو ب گھوٹیں اتنا گھوٹیں کہ سب چیزیں مر ہم کی طر ح بن جائیں شرط یہ ہے کہ جتنا زیا دہ گھوٹا جا ئے گا اتنا زیا دہ فائدہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ گھوٹنے کے دوران با وضو یہ آیت بار بار پڑھتے رہیں اول آخر درود شریف 11 بار قُلنَا یا نَا رُ کُونِی بَرداً وَّ سَلَاماًعَلٰی اِبرَاہِیمَ پڑھ کر یہ آیت کم از کم 4 بار ضرور پڑھیں اور پھر دوا زخمو ں پر لگائیں ۔ الغر ض مذکو رہ نسخہ جلے ہوئے زخمو ں اور گندے زخمو ں کا حتمی علا ج ہے ۔
سکھ چین کا کما ل
ایک نیک صالح صاحب نے ایک دفعہ مجھے بتایا کہ سکھ چین کے درخت کو پھلیاں لگتی ہیں ان میں سفید رنگ کے بیج ہوتے ہیں مجھے کسی نے بتایا کہ یہ بیج نزلے کیرے اور بلغم کا با ر بار حلق میں گرنے کا کامل علا ج ہے پہلے تو مجھے یقین نہ آیاکہ میں اس مر ض کا بہت علاج کر چکا تھا۔ آ خر کار تجر بہ کے طور پر یہ نسخہ استعمال کیا۔ کہ اس درخت کی پھلیاں لے کر کو ٹ پیس کر 1/4 چمچہ پانی کے ہمراہ صبح و شام استعمال کر ائیں صرف چند روز کے استعمال سے کیرے ( حلق میں با ربار بلغم گرنے کا مر ض ) ختم ہو گیا ۔ پھر مزید مریضوں کو یہ نسخہ استعمال کرایا واقعی لا جواب ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں