Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تہجد سے جوچاہے لے لو(شرطیہ) (محمد شریف‘ آرام باغ، کراچی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2012

 

میں نے عبقری رسالے کے مضمون ”دکھی خط“میں پڑھا ہے کہ کوئی بہن یا بھائی یا کوئی شخص بہت ہی سخت مشکل میں گرفتار ہے اس کی پوری داستان لکھی جاتی ہے۔ آخر میں یہ بھی لکھا جاتا ہے کہ کوئی صاحب اس کے حل کے بارے میں بتائے۔ تو آج میں آپ کو ان تمام بھائی بہنوں کی مشکلات کا حل بتاتا ہوں اس پر عمل کرکے دیکھیں پھردیکھئے کہ کس طرح رحمت خداوندی جوش میں آتی ہے‘مشکلات کے بادل چھٹتے ہیں مگر اس عمل کی مداوت نہایت ضروری ہے ‘ کیونکہ اگر اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ کی مشکل اگر 6 سال کی لکھی ہے تو جب آپ اس عمل کو کریں گے تو رحمت خداوندی جوش میں آتی ہے کبھی فوراً مشکل حل ہوجاتی ہے کبھی کسی مصلحت کے تحت دیر ہوتی تو دیر کی وجہ سے تنگ آکر یا جھنجھلا کر عمل کو بند نہ کریں کیونکہ شیطان بہت کوشش کرتا ہے آپ کو طرح طرح سے بہکائے گا کہ اتنا عرصہ ہوگیا مشکل حل نہیں ہوتی مگر آپ شیطان کی بات بالکل نہ مانیں بلکہ اور زیادہ عمل میں لگ جائیں انشاءاللہ دکھ و تکلیف کے بادل چھٹ جائیں گے بعد میں دفع ہوجائیں گی۔ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ۔

 

وہ عمل ہے (تہجد کی نماز)

میں ایک صاحب کی سچی کہانی انہی کی زبانی آپ کو بتاتا ہوں۔ میں ایک عرصے سے بیروزگار تھا۔ نوکری اور روزگار کیلئے جگہ جگہ دھکے کھاتا رہا مگر ہرطرف سے جواب نہ میں آتا۔ کبھی کبھی میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگتا۔ میری والدہ نے میرے انتہائی منع کرنے کے باوجود میری شادی کردی‘ میری والدہ کا کہنا تھا کہ تمہاری شادی کے بعد تمہاری روزگار کی پریشانی ختم ہوجائیگی اور آنیوالی دلہن اپنی تقدیر اور اپنا رزق ساتھ لائیگی۔ ایک مخلص دوست نے مشورہ دیا کہ آپ کسی شپنگ ایجنٹ کے ذریعے باہر چلے جائو اور جہاز پر تنخواہ بھی اچھی ہوتی ہے اور ملک ملک کی سیر مفت میں ملے گی۔ میں اپنی بیوی کا زیور بیچ کر ایک شپنگ ایجنٹ کو بیس ہزار کی رقم دیدی یہ تقریباً 1980 کا سال تھا اس وقت میں حیدرآباد میں رہتا تھا شپنگ ایجنٹ کا دفتر کراچی میں واقع تھا جس کی وجہ سے مجھے بار بار کراچی جانا پڑتا چونکہ میرے سسرال کراچی میں تھے اور مجبوراً وہاںرہنا پڑتا تھا مجھے وہاں رہتے بڑی شرم آتی تھی۔ دوسری مصیبت یہ تھی کہ میرے سسر کو مجھ سے خدا واسطے کا بیر تھا وہ شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ ان کے خیال میں ان کی بیٹی کو میں بھوکا ماررہا ہوں۔ میں اپنے سسر سے چھپ کر مجبوراً سسرال میں رہتا تھا۔ میں جب بھی ایجنٹ کے پاس جاتا تو وہ دوسرے دن آنے کو کہتا لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے۔ ایک دفعہ رمضان کا مہینہ تھا میں سسرال میں ٹھہرا ہوا تھا۔ ایجنٹ وعدہ پر وعدہ کررہا تھا آفس کے باہر لوگوں کا بے پناہ ہجوم ہوتا تھا‘ لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھی لوگ بڑے بڑے لوگوں کی سفارشیں لے کرآتے تھے روزانہ لوگوںکی فلائٹ ہوتی تھی مگر میں کس کی سفارش لاتا؟ ایجنٹ کی بڑی منتیں کرتا مگر وہ منہ نہیں لگاتا تھا زیادہ ضد کرتا تو کہتا کہ تم سے پہلے کئی لوگ موجود ہیں ان کے بعد تمہارا نمبر آئیگا۔ ایک دن میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان تھا میں نے رات کو اپنی بیوی کو اٹھا کر اس سے جائے نماز اور قرآن لے کر مکان کی چھت پر چڑھ گیا رات کو چھت پر ہوکا عالم تھا‘ اندھیرے میں ٹٹولتا ہوا آگے بڑھا اور ایک جگہ جائے نماز بچھا کر بیٹھ گیا۔

تہجد کی نماز پڑھی پھر 2رکعت صلوٰة الحاجت پڑھی اور قرآن سر پر رکھ کر اپنے رب سے دعا مانگنے لگا۔ میرا دل بھر آیا اور میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا کہ (اے میرے رب میں کہاں جائوں تیرے علاوہ کوئی اور سنتا بھی نہیں‘ میں روزگار سے بے انتہا پریشان ہوں اے میرے رب اپنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل میرے کام کو بنادے اور مجھے جلد سے جلد باہر ملک جہاز پر نوکری لگوادے) بس رو رو کر میری ہچکی بندھ گئی پھر میں سجدے میں گرگیا اور کافی دیر تک دعائیں مانگتا رہا۔ رمضان کا مہینہ تھا اور عید میں تقریباً پندرہ دن باقی تھے میں روزانہ رات کو چھت پر چڑھ جاتا تہجد پڑھتا اور اپنے رب سے دعا مانگتا رہتا۔ میں بے انتہا روتا اور گڑگڑاتا رہتا۔ ابھی عید کے آنے میں تقریباً چھ دن رہ گئے تھے میں نے اپنے رب سے دعا کی کہ اے میرے رب مجھے عید سے پہلے پاکستان سے باہر نکال دے مجھے نوکری عطا کردے۔ میں بہت دلبرداشتہ ہورہا تھا۔ اتنی دعائیںاور تہجد پڑھنے کے باوجود دعا کی قبولیت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔ ہر دفعہ شپنگ ایجنٹ ٹکا سا جواب دیدیتا ایک دن اتوار کو میں نے اپنے ایک دوست سے ایجنٹ کے دفتر چلنے کو کہا تو میرا دوست حیرت سے بولا کہ بھائی آج اتوار ہے اور اتوار کو تمام دفتر بند ہوتے ہیں مگر اپنے دوست سے بضد رہا۔ میرے زور دینے پر اپنے دوست کے ساتھ ایجنٹ کے دفتر پہنچا۔ دفتر کے باہر چوکیدار نے ہمیں روک لیا میں نے چوکیدار سے کہا ہمیں دفتر میں جانا ہے تو وہ بولا کہ آج دفتر بند ہے۔ میں نے کہا کہ دفتر میں کوئی تو ہوگا مجھے اس سے ملنا ہے مگر چوکیدار بھی کوئی ضدی بندہ تھا اس نے ہمیں دفتر میں جانے نہیں دیا۔ میں واپس جانے ہی والا تھا کہ چوکیدار بولا اندر افتخار صاحب ہیں جائو اس سے مل لو۔ بس میں فوراً دفتر میں داخل ہوا اندر افتخار صاحب (کلرک) بیٹھے ہوئے تھے سلام وغیرہ کے بعد میں نے اپنے باہر جانے اور نوکری کے بارے میں پوچھا وہ بولے کہ ابھی تو مہینوں بعد تمہارا نمبر آئیگا کیونکہ تم سے پہلے کئی لوگ انتظار میں بیٹھے ہیں میرا دل ایک دم دھک سے رہ گیا کہ یاالٰہی !میں تو بڑی امید لے کر آیا تھا میں ٹوٹے ہوئے دل سے واپس ہونے لگا کہ اچانک افتخار صاحب بولے کہ بھائی تمہارا نام کیا ہے میں نے اپنا نام بتایا تو فوراً انہوں نے اپنے رجسٹر کو کھولا اور اس کے اندر سے پاسپورٹ اور فلائٹ کا ٹکٹ نکالا اور چہک کر بولے ارے یہ تو تمہارا پاسپورٹ اور ٹکٹ ہے میں تمہارا ہی تو انتظار کررہا ہوں۔ آج رات کی آپ کی فلائٹ ہے جرمنی کی۔ میں حیرت کے سمندر میں ڈوب گیا کہ میرے کام کا دور دور تک پتا نہیں تھا نہ ہی سوچ تھی اتوار کو آفس بند ہوتا ہے میں ہی ضد کرکے یہاں پر آیا اور ناممکن کام ممکن ہوگیا۔ بس یہ تہجد ہی کی برکت تھی کہ میرے پیارے رب نے میری فریاد سن لی اور میں کامیاب ہوگیا۔ اسی رات میں فلائٹ میں بیٹھ کر باہر روانہ ہوگیا اور اللہ نے میری قسمت کھول دی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 786 reviews.