Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

احساس کمتری سے نجات -- محمد رضا‘ اسلام آباد

ماہنامہ عبقری - اپریل 2012

٭ دوسروں کی مالی‘ ذہنی اور اخلاقی حالت سے اپنا موازنہ کرنا ترک کردیجئے اور دوسروں کو تحسین اور وسعت کی نگاہ سے دیکھنے کی عادت ڈالیے۔ یعنی حقیقت پسندی کے ساتھ ان کی شخصیت کو قبول کیجئے۔
٭ خود پسندی کی عادت ترک کردیجئے۔ کمتری کا احساس ختم ہوجائے گا اور اپنے متعلق بھی حقیقت پسندی سے سوچنے کی عادت ڈالیے یعنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کوتاہیوں پر نگاہ رکھئے اور ان پر فخر نہ کیجئے۔
٭ موازنے کا خوف دل سے نکال دیجئے۔ کوئی آپ کو کمتر نہیں سمجھتا اور ہمیشہ امید افزا رویہ اختیار کیجئے بدترین حالات میں بھی امید کا دامن نہ چھوڑئیے۔
٭افسردگی اور محرومی کا احساس قریب نہ آنے دیجئے اور ہمیشہ کامیابی کے امکانات پر نظر رکھئے ماضی کو تبدیل کرنا ممکن نہیں لیکن مستقبل کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
٭مصائب‘ دشواریوں اور ناکامیوں کے خوف سے فرار کی راہ اختیار نہ کیجئے کیونکہ کسی کو ان سے فرار ممکن نہیں آپ جہاں جائیں گے یہ آپ کا تعاقب کریں گے اور تلخ صورتحال کو ہمیشہ حوصلے کے ساتھ قبول کیجئے خوف کے ساتھ کبھی نہیں۔
٭ یہ خیال دل سے نکال دیجئے کہ آپ کا حال سب سے بدتر ہے پریشانیاں اور دکھوں میںبھی آپ بہت سے دوسرے لوگوں سے آگے ہوں گے اور کہیں نہ کہیں برتری کے امکانات ضرور ہیں۔ جائیے آگے بڑھئے اور انہیں تلاش کیجئے۔
زندگی کا لطف صرف زندہ رہنے میں ہے۔ اپنے آپ میں رہئے اپنے مقصد کیلئے سرگرم عمل رہئے۔ اس بات کی فکر نہ کیجئے کہ دوسرے آپ کو کیا سمجھتے ہیں۔ آپ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں آپ کو برتر سمجھتے ہیں یا کمتر۔ توجہ صرف اس کام پر کیجئے جسے آپ نے مقصد حیات میں کامیابی کا ثمر ہوتی ہے۔ ’’ہرفتح مندی‘ ہر کامرانی ہر کامیابی سے پہلے ایک جنگ لازم ہوتی ہے لیکن بہت سے لوگ جنگ سے پہلے ہی فتح کی تمنا کرتے ہیں۔‘‘
کامیابی کی سچی مسرتوں سے صرف وہی ہمکنار ہوتے ہیں جنہوں نے ناکامیوں سے گزر کر اور ان پر عبور حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہو۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 874 reviews.