(درود شریف کے کمالات کا چشم دید مشاہدہ)
مفتی دمشق حامد آفندی رحمتہ اللہ علیہ ایک سخت مشکل میں گرفتار ہو گئے شاہ کا وزیر ان کا مخالف ہو گیا۔ وہ رات کو نہایت کرب وبلامیں تھے کہ آنکھ لگ گئی۔ خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور یہ درود شریف سکھا یا کہ جب اس کو تو پڑھے گا تیری مشکل حل ہوگی۔ اکا برین ملت نے اکثر مشکلا ت میں اس کو پڑھا ، ”فتاوی شامی “ کے مﺅ لف علامہ سید ابن عابدین رحمتہ اللہ علیہ کے ثبت میں اس کی باضابطہ سند مو جو د ہے۔ طریقہ اس کا یہ ہے کہ عشاءکے بعد غسل اور تاز ہ وضو کر کے دو رکعت نماز نفل پڑھے۔ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد قُل یا اَیُھَا الکَفِرُون اور دوسری میں سورة اخلا ص پڑھے۔ بعد از نماز قبلہ رو ہو کربیٹھ جا ئے جہا ں سو نا ہو اور صدق دل سے تو بہ کرتے ہوئے ایک ہزاربار استغفر اللّٰہ العظیمط پڑھے اس کے بعد دو زانوں مﺅد بانہ بیٹھ کر یہ تصورباندھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور حاضر ہو رہا ہوں اور عرض کر رہا ہوں اور یہ درود پاک سوبار دو سو بار تین سو بار غرضیکہ پڑھتا رہے جب نیند کا غلبہ ہو دائیں طرف لیٹ جائے۔ پچھلی رات جب جاگے تو پھر صبح تک پڑھے۔ آقا و مو لا صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے ساتھ مشکلا ت سے بھی نجا ت پا ئے گا اور وہ دورد پاک یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَ سَلِّم وَ بَارِک عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ قَد ضَاقَت حِیلَتِی اَدرِکنِی یا رَسُولَ اللّٰہِ کاش البر نی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ اگر تجھ کو ضرورت ہے کہ زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو تو چاہئیے کہ پنجشنبہ بعد از نماز عشاءبا وضو پاک صاف جگہ و لباس خو شبو سلگا ئے۔ جا ئے نماز پر ایک رانو بیٹھ کر ایک سو دفعہ دورد شریف پڑھے اس کے بعد ایک ہزار مرتبہ اسم اعظم ” اللّٰہُ الصَّمَد “ پڑھے۔ پھر ایک سو بار درود پاک پڑھے اور جا ئے نماز پر سو جا ئے۔ فوراً تیری طلبی ہو گی اور تجھ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر کر دیا جا ئے گا۔ ( ماہنامہ روحانی دنیا )
” راحت القلوب “ میں حضرت بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ سنائی رحمتہ اللہ علیہ نے خواب میں محبوب اکبر خاتم المرسلین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے چہر ہ مبارک چھپا لیا۔ حضرت شیخ سنائی رحمتہ اللہ علیہ یہ بے التفائی دیکھ کر قدموں میں گر پڑے اور عرض کیا آقا صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے کیا گستاخی سرزدہوئی ہے؟ شہ شاہا ں والئی دو جہا ں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ سنا ئی تم نے اتنا درود و سلام پڑھا ہے کہ مجھے اپنے عاشق سے آنکھ ملا تے ہوئے شرم آتی ہے میں سو چتا ہوں کہ تمہاری اس محبت کا بدلہ کس طر ح دوں گا اور سنا ئی رحمتہ اللہ علیہ کو اٹھا یا اور شفقت سے گلے لگالیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود پڑھنے والا بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوتا ہے۔ ( شفاءالقلوب) ”تحفہ درود “ میں ہے کہ حضرت محمد بن سعید مطرب رحمتہ اللہ علیہ ایک بزرگ گزرے ہیں جو رات کو سوتے وقت ایک متعین تعداد میں درود پاک پڑھا کرتے تھے۔ ایک رات خواب میں فخر جہا ں رحمتہ اللہ علیہ تشریف لانے کے بعد میری طر ف متوجہ ہو کر فرمانے لگے کہ جس لب ودہن سے تم ہم پربکثر ت درود پڑھتے ہو۔ قریب لاﺅ تا کہ ہم ان کو بو سہ دیں۔
حضرت محمد بن سعید رحمتہ اللہ علیہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد مبارک سے بوجہ شرم و ندامت عرق عرق ہو گئے کہ بھلا میرا دہن عصیاں آلودہ اس قابل کہاں کہ دہن سید الانبیاءصلی اللہ علیہ وسلم کے شرف تقبیل سے مشر ف ہو۔ مگر تعمیل ِ ارشاد کے لئے اپنے رخسار کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک کے قریب کیا۔ پیارے نبی فداہ روح و روح ابی وامی صلوٰت اللہ علیہ و سلامہ ، نے (بکمال شفقت ) رخسار کو بو سہ دیا۔ اس عجیب و غریب اور مبارک خواب کے بعد حضرت محمد بن سعید رحمتہ اللہ علیہ بیدا ر ہو گئے۔ درود کی کثرت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا باعث بنتی ہے۔ باالخصوص سونے سے قبل کم از کم سومرتبہ ضرور درود و سلام کا ورد کرنا چاہئے۔ ( زادالسعید ) (کتاب الصلوٰت و البشر) (مرج البحرین فی فضائل الحرمین) (ھب لنسیم)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 30
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں