Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کلمہ سوم کا تجزیہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عرش بنایا اور فرشتوں کو اسے اٹھانے کا حکم دیا تو فرشتوں کو عرش بہت وزنی محسوس ہوا اس وقت فرشتوں کو سبحان اللہ پڑھنے کو کہا چنانچہ اس کو پڑھتے ہی عرش اٹھانا آسان ہوگیا فرشتے برابر اس کلمے کو پڑھتے رہے یہاں تک کہ حضرت آدم علیہ السلام وجود میں آئے اور ان کو چھینک آئی تو الحمدللہ پڑھنے کا حکم دیا اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا یرحمک اللہ۔ فرشتوں نے یہ کلمہ سنا تو سبحان اللہ کے ساتھ الحمدللہ بھی پڑھنے لگے‘ حضرت نوح علیہ السلام کا زمانہ آیا تو بت پرستی کیخلاف اللہ نے حکم دیا کہ قوم کو لَااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی تلقین کرو۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملا کر پڑھنا شروع کردیا حتیٰ کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا زمانہ آیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا حکم ملا۔ تعمیل کرنے لگے تو جنت سے جبرائیل علیہ السلام دنبہ لیکر آئے کہ اسماعیل علیہ السلام کی جگہ اس کو قربان کردو۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زبان سے خوشی سے نکلا اللہ اکبر۔ فرشتوں نے اس کو بھی ملالیا اور یوں پڑھنے لگے یہاں تک کہ حضرت محمدﷺ کا زمانہ آیا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے یہ واقعہ آپ ﷺ کو سنایا تو آپ ﷺ نے اظہار تعجب کیلئے فرمایا لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ فرشتوں نے یہ بھی ساتھ ملا لیا اور یوں تیسرا کلمہ مکمل ہوا۔ اس میں بے شمار فضائل ہیں کم از کم صبح و شام اس کی ایک ایک تسبیح ضرور پڑھنی چاہیے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم اس آیت کے حروف کا مجموعہ بھی 19ہے اس میں پہلا لفظ بسم ہے جو قرآن پاک میں 19 بار آیا ہے دوسرا لفظ اللہ کا مجموعہ ہے جو 2698 ہے جو کہ 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔ تیسرا لفظ الرحمن کا مجموعہ 57 جو کہ 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے چوتھا لفظ الرحیم ہے جو کہ 114 مرتبہ ہے اور 19 پر پورا تقسیم ہوتا ہے۔
ماں کی دعا: حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ کے جلیل القدر پیغمبر تھے آپ علیہ السلام کوہ طور پر اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کیلئے جاتے تھے تو آپ کی سلامتی کی دعا آپ کی ماں کے مقدس لبوں پر تھی۔ والدہ محترمہ کے انتقال کے بعد جب آپ کوہ طور جارہے تھے تو غیب سے آواز آئی ’’اے موسیٰ‘‘ ذرا سنبھل کر اب تمہارے لیے دعا کرنیوالے لب خاموش ہوچکے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 348 reviews.