Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعا پڑھتے ہی بینائی لوٹ آئی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

دعائے بصارت
حسن بن سالم رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میری دادی اندھی تھیں ان کے پاس رات کو ایک شخص نے آکر کہا کہ میں تجھ کو ایسا وظیفہ بتاتا ہوں جس سے خداوند تعالیٰ تیری بینائی واپس کردے میری دادی نے کہا اللہ تیری مغفرت کرے اس نے کہا اپنے ہاتھ اٹھا کر یہ دعا پڑھو‘ پھر ہاتھوں کو اپنے منہ پر اور آنکھوں پر مل لے چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بینائی واپس کردی اور اس نے اپنے آگے ایک بزرگ کو کھڑے ہوئے دیکھا پھر وہ غائب ہوگئے اور میری دادی نے مرنے سے چند دن پہلے اس دعا کو بیان کیا اور یہ دعا شروع سورۂ حدید سے عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(حدید6) تک اور آخر ی آیات سورۂ حشر ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے کسی نے ایسی دعا کی نسبت سوال کیا جو حضور ﷺ نے خاص آپ کو تعلیم کی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا مجھ کو یہ خیال نہیں تھا کہ کوئی مجھ سے اس کا سوال کریگا پھر فرمایا شروع سے سورۂ حدید کی چھ آیتیں اورسورۂ حشر لَوْ اَنْزَلْنَا ہٰذَا الْقُرْاٰنَ سے لیکرآخر تک پڑھ کے کہےاَللّٰھُمَّ یَامَنْ ھُوَکَذَا وَکَذَا اِفْعَلْ لِیْ کَذَا وَکَذَا پھر جو دعا مانگے قبول ہوگی۔
حصول پوشیدہ اسرار
اسم ظَاہِرُ کا جو شخص ذکر کرے گا اس کو پوشیدہ باتیں معلوم ہوں گی اور باطنی خزانے اس کے ہاتھ آئیں گے ۔ جس کو خواب میں کوئی چیز معلوم کرنی ہو اس کو چاہیے کہ اس اسم کا پوری طہارت کے ساتھ ذکر کرے یہاں تک کہ حال اس پر غالب ہوجائے تب وہ بات اس کو خواب میں معلوم ہوجائےگی۔
حصول کشف
جو شخص اسم بَاطِنُ کا ذکر کرے جس چیز کی طلب رکھتا ہو اس سے حاصل ہو اور قلب اس کا کشادہ ہوجائے اور نور باطن عنایت ہو اور جو شخص اس کثرت سے اس کا ذکر کرے کہ اس کے مؤکلات اس کے ساتھ ذکر کرنے لگیں اس وقت یہ شخص جس جگہ جائے گا وہاں کےلوگ اس کی اطاعت کریں گے اور محبت سے پیش آئیں گے اس اسم میں اہل توحید کے واسطے بہت اسرار ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 367 reviews.