Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دعا حضرت انس رضی اللہ عنہٗ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

دعا حضرت انس رضی اللہ عنہٗ پڑھنے سےبے گناہ ملزم ایک پیشی میں چھوٹ گیا
(پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج‘ جھنگ)
یہ دعا بہت مجرب ہے‘ ہمارے ایک جاننے والے آدمی کو قتل کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسایا گیا اور پولیس نے اصل قاتل پر پردہ ڈال دیا۔ عدالت میں کیس چلا‘ پہلی ہی پیشی پر بے گناہ ملزم نے درج ذیل دعا کو گڑگڑا کر پڑھا اور جج صاحب کے سامنے پولیس نے پیش کیا۔ جج بہت سخت آدمی تھا اس نے اس بے گناہ ملزم کی طرف دیکھا اور کیس کی فائل پولیس والوں کے منہ پر دے ماری اور کہا کہ تمہیں یہ شخص قاتل نظر آیا ہے؟ اصل قاتل جو تم نے چھپایا ہوا ہے اسے تین دنوں کے اندر پیش کرو اور اسے باعزت بری کردیا۔
دعاحضرت انس رضی اللہ عنہٗ: حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی اقدس ﷺ سے عرض کیا کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ آپ ﷺ کے خادم ہیں‘ ان کیلئے دعا فرمائیں تو آپ ﷺ نے ہر خیروبرکت کی دعا فرمائی۔ روایت نمبر2: حضرت انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان کیلئے دعا کی: اے اللہ ان کی عمر زیادہ کر اور ان کے مال میں کثرت دے اور انہیں بخش دے۔ روایت نمبر 3: حضرت ابوالعالیہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے‘ فرماتے ہیں: حضرت انس رضی اللہ عنہٗ کا باغ تھا جو سال میںدو مرتبہ پھل لاتا تھا اور باغ میں ایک خاص قسم کی مہک تھی جس سے مشک کی خوشبو مہکتی تھی۔ روایت نمبر4: حضرت انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے دعا دی کہ اے اللہ ان کے مال میں برکت دے اور ان کی عمر میں زیادتی کر اور انہیں بخش دے تو میں نے102 اپنی نسبی اولاد کو دفن کیا ہے اور میرے پھل سال میں دو مرتبہ آیا کرتے تھے اور اب میں اس دنیا سے جینےسے تنگ آگیا ہوں اب میں چوتھی دعاء مغفرت کا امیدوار ہوں (یعنی جنت میں داخل ہونے کا)۔ روایت نمبر 5: حضرت انس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ حضور انور ﷺ نے میرے لیے اور میری اولاد کیلئے دعا فرمائی اسے میں خوب پہچانتا ہوں۔(صحیح مسلم ج۲،جامع ترمذی ج۲، خصائص کبریٰ ج۲، مجمع الزوائد)
 وہ دعا یہ ہے:۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَدِیْنِی۔ بِسْمِ اللہِ عَلٰی اَھْلِیْ وَ مَالِیْ وَوَلَدِیْ۔  بِسْمِ اللہِ  عَلٰی مَااَعْطَانِیَ اللہُ۔ اَللہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا۔ اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، اَللہُ اَکْبَرْ، وَاَعَزُّ وَاَجَلُّ وَاَعْظَمُ مِمَّااَخَافُ وَاَحْذَرُ عَزَّ جَارُکَ وَجَلَّ ثَنَائُکَ وَلَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّکُلِّ شَّیْطَانٍ مَّرِیْدٍ۔ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اِنَّ وَلِیَّ اللہُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْکِتٰبَ وَھُوَ یَتَوَلَّی الصَّالِحِیْنَ۔ آج بھی اگر کوئی شخص اس دعا کو پڑھے تو کوئی ظالم و جا بر اس کو دینی و دنیاوی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘ نیز حادثات اور مشکلات سے محفوظ رہے گا۔
پڑھنے کا طریقہ اور اوقات: صبح اور عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے‘ انشاء اللہ وہی اثرات ہوں گے جو آج سے1400ء سال پہلے تھے۔  

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 410 reviews.