Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک ایٹمی روحانی بیماری

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

انسان روح اور جسم کامرکب ہے ‘ جسم بیمار ہوجائے اسے دل کی تکلیف ہو‘ کینسر میں مبتلا ہو‘ فالج ہوجائے یا کوئی اور جسمانی بیماری لگ جائے‘ اس کا اچھی سے اچھی غذا کھانے کو جی نہیں چاہے گا‘ بعینہ اگر روح بیمار ہوجائے یعنی وہ تکبر جھوٹ‘ غیبت‘ چغلی‘ حسد جیسی کسی روحانی بیماری میں مبتلا ہوجائے تو اسے اچھی سے اچھی عبادت میں کوئی مزہ نہیں آئے گا۔ آج ہم جس روحانی بیماری کا ذکر کررہے ہیں وہ ایک ایٹمی بیماری ہے جس طرح ایٹمی جنگ میں سب کچھ تباہ و فنا ہوجاتا ہے اسی طرح ایٹمی روحانی بیماری سب نیکیوں کو تباہ و برباد کرکے ان پر پانی پھیر دیتی ہے جس آدمی کے دل میں ذرہ برابر غرور ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوسکے گا جس باریک ذرہ کو عام انسانی آنکھ دیکھنے سے عاجز ہے اسے سائنس کی اصطلاح میں ’’ایٹم‘‘ کہتے ہیں جس آدمی میں ایٹم کے برابر بھی فخر‘ غرور‘ گھمنڈ‘ تکبر ہوگا اسے جنت کی ہوا بھی نصیب نہ ہوگی وہ ذرہ بھر تکبر اس کی ساری عمر کی نیکیوں کی پونجی کو ملیا میٹ کرکے رکھ دے گا جس طرح شیطان کے لمحہ بھر تکبر نے اس کی اسی ہزار سال کی نیکیوں کو تباہ کرکے رکھ دیا۔
دنیا میںسب سے پہلی نافرمانی ’’انا‘‘ یعنی مَیں سے ہوئی۔ میں آگ سے پیدا کیا گیا ہوں اور آدم علیہ السلام مٹی سے… وہ بھول گیا کہ کس کی بارگاہ میں کھڑا ہے۔ قیامت تک کیلئے اس پر لعنت برستی رہے گی۔ وہ کس چیز میں مدہوش تھا؟ شراب تو اس نے نہیں پی تھی ۔ ’’میں‘‘ کا نشہ تھا۔
تکبر وہ گناہ ہے جس کاعذاب آخرت میں ہی ہوگا… اللہ تعالیٰ دنیا میں تکبر کا مزہ چکھاتا ہے۔ دنیا میں ہی ان کی مٹی پلید کی جاتی ہے اسے تگنی کا ناچ نچایا جاتاہے۔ نمرود‘ فرعون‘ ہامان نے تکبر کیا دنیا میں ہی ذلیل و خوار ہوئے جو انسان دنیا میں ’’میں‘‘ کو نہیں توڑتا اس کو اللہ تعالیٰ توڑتے ہیں اور جس کو اللہ توڑے اس کا تماشا دنیا دیکھتی ہے۔
قرآن مجید میں ہے کہ جو قومیں طاقت کے نشے میں اپنے آپ کو بھول گئیں انہیں عبرت ناک انجام سے دوچار ہونا پڑا قوم عاد کی مثال لیں جن کے قد ساٹھ ہاتھ کے برابر تھے‘ پہاڑوں کو کھود کھود کر انہوں نے عالی شان گھر بنائے‘ انہوں نے کہا کہ ہم جیسا طاقتور کون ہے؟ اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ ان جیسی قوم پھر پیدا نہیں ہوئی۔ نافرمانی کے مرتکب ہوئے… عبرتناک انجام ہوا آٹھ دن اور سات راتوں میں ایسی ہوا چلی جو کہ مؤمنوں کیلئے فرحت بخش تھی مگر کافروں کیلئے اتنی شدید کہ انہیں تھپیڑے لگتے اور گرجاتے۔ کھجوروں کے تنوں کی طرح مردود ہوئے۔ جن قوموں نے تکبر کیا وہ مٹادی گئیں اور جن افراد نے غرور کیا وہ بے نشان ہوئے۔
ایک دفعہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا اپنے غلام سے جھگڑا ہوا اور اسے ابن السودا (کالی عورت کے بچے) کہا اتنے میں حضور نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور یہ سن کر اظہار ناراضگی فرمایا حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہٗ فوراً زمین پر لیٹ گئے اور غلام سے فرمایا کہ جوتے سمیت میرے گالوں پر قدم رکھ تاکہ میری نخوست نکل جائے۔
تکبر کا علاج: روحانی مرض تکبر کے علاج کیلئے چند نسخہ جات درج کیے جاتے ہیں:۔
اپنی ذات کی پہچان: تکبر سے انسان پر سعادت کی راہیں بند ہوجاتی ہیں اور یہ جنت سے محرومی کا سبب بنتا ہے چاہے ایک رائی (ایٹم) کے برابر ہی کیوں نہ ہو۔ انسان سوچے کہ میں مٹی سے پیدا کیا گیا ہوں میری سماعت‘ بصارت‘ قوت‘ قدرت‘ ہر چیز عارضی ہے۔ میرا حسن و جمال بھی مستعار ہے مرنے کے بعد یہ سب چیزیں گنوا بیٹھوں گا۔
انجام پر گہری نظر: انسان سوچے کہ مرنے کے بعد مردار ہوجاؤں گا۔ لاش میں اتنا تعفن پیدا ہوجائے گا کہ لوگ ناک بند کرلیں‘ کیڑوں مکوڑوں اور حشرات الارض کے پیٹ میں نجاست ہوکر رہ جاؤں گا‘ چوپائے تو حساب کتاب سے بچ جائیں گے مگر میں دھرلیا جاؤں گا۔ مجھ سے جانور اچھے ہیں جو آج حساب کتاب سے مامون ہیں‘ زمین و آسمان کے ذرات میری رسوائی پر روئیں گے۔
نیک لوگوں کی صحبت: متکبر کو چاہیے کہ اللہ والوں کی صحبت اختیار کرے‘ ان کے ہاں عاجزی ہوتی ہے‘ مشک والوں کی صحبت میں بیٹھو گے تو خوشبو ضرور آئے گی لوہار کی دکان میں بیٹھو گے‘ دھواں تمہارے جسم میں داخل ہوگا۔ اصحاب کہف کے ساتھ ان کا کتا ہولیا۔ ان پاک لوگوں کی صحبت کی وجہ سے اس کا تذکرہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کیا اور قیامت تک اس کا ذکر ہوتا رہے گا۔
عملی علاج: جو آدمی اپنے اندر تکبر کے جرثومے محسوس کرے وہ اعلانیہ تواضع والے کام کرے تاکہ اس کی ’’میں‘‘ ٹوٹے صحیح بزرگان دین کے جوتے اٹھائے خواہ تکلفاً ہی سہی۔ ماں باپ کے جوتے صاف کرے‘ یہ کام قسمت والوں کو نصیب ہوتا ہے‘ گھر کا کام کرنے میںعار محسوس نہ کرے‘ سامان سر پر اٹھا کر لائے‘ امیر ہوکر حمام میں پانی خود رکھے‘ لوگوں کو سلام کہنے میں پہل کرے‘ مسجد کے غسل خانے صاف کرے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 413 reviews.