Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ڈاکوؤں کو اندھاکرنیوالاوظیفہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

رمضان المبارک کے فوراً بعد وہ پکڑے گئے انہیں اور انہیں بھیجنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اتنا ذلیل کیا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ہی ہماری مدد کی اور ہمیں ایسے ایسے لوگ ملے اور انہوں نے ہماری مدد کی جس کے بارے میں ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے

محترم حکیم صاحب رمضان المبارک 2011ء میں میں نے عبقری پڑھنا شروع کیا وہ رسالہ کون سے مہینے کا تھا یہ تو یاد نہیں‘ میں نے اس میں حَسْبِیَ اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ ﴿توبہ۱۲۹﴾ کے فوائدپڑھے اور دو تین لوگوں نے اپنے واقعات لکھے ہوئے تھے کہ اس آیت کی برکت سے ہماری جان اور عزت کس طرح بچی میں بھی ایک مختصر سا واقعہ لکھتی ہوں۔ یہ واقعہ مجھے سترہ رمضان 2011ء کو پیش آیا اللہ کا شکر ہے کہ ہم لوگ بچپن ہی سے نماز کے عادی ہیں میرے پانچ بچے ہیں ان دنوں میرے خاوند بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔ رات تقریباً ایک بجے کا ٹائم تھا میں‘ میری ساس اور بچے برآمدے میں سوئے ہوئے تھے مجھے نیند نہ آئے‘ بار بار میری آنکھ کھلے‘ میں نے تقریباً پندرہ بیس دفعہ آیۃ الکرسی پڑھی اس کے بعد مجھے نیند آگئی‘ اتنے میں کسی نے زور سے میرا بازو پکڑاجب میری آنکھ کھلی تو سامنے تین آدمی کھڑے تھے‘ ایک تو بہت ہی قدآور اور دو اس کے ساتھ درمیانی عمر کے لڑکے کھڑے تھے ایک دم میرے منہ سے یہ آواز نکلی اے اللہ! مجھے تو ہی کافی ہے‘ کہاں تین مرد اور کہاں میں اکیلی عورت… اس آدمی نے میرے منہ پر چادر رکھی‘ میرے کندھے پر بندوق رکھی اور مجھے کہا اندر چلو‘ کمرے تک جاتے جاتے میں نے تقریباً بیس پچیس دفعہ حسبی اللہ کا ورد کرلیا تھا۔
مجھے لگتا ہے اس رات فرشتوں نے میری مدد کی اور میرے دل میں ذرا بھی خوف پیدا نہیں ہوا اور تسلی کے ساتھ میں نے انہیں ہر بات کا جواب دیا۔ انہوں نے مجھ سے الماری کی چابیاں لیںمیں نے خود اپنے ہاتھوں سے الماری کھولی‘ زیور اور رقم الماری میں سامنے پڑے ہوئے تھے‘ میں نے خود دیکھے لیکن انہیں نظر نہیں آرہے تھے‘یہ سب کیسے بچا…؟ یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ انہوں نے بہت زور لگایا تمہارے پاس زیور ہے‘ پیسے ہیں اگر نہ دیا ہم بچوں کو مار دیں گے۔ میں نے آگے سے جواب دیا اگر بچوں کی موت آج ہی لکھی ہوئی ہے تو مجھے کوئی ڈر نہیں‘ میرے اس جواب پر وہ آدمی چونک گیا اور بہت ہی ڈھیلا پڑگیا۔
سب سے بڑی بات ہے کہ جان اور عزت اللہ تعالیٰ نے بچا دی۔ جب وہ ڈاکو ہمارے گھر سے گئے تو کہنے لگے کہ ہم آپ کے گھر آنا نہیں چاہتے تھے ہمیں زبردستی بھیجا گیا ہے بات دراصل یہ تھی کہ اس واردات میں ہمارے گاؤں کے دو آدمی شامل تھے جو ہمیں یہ بتانا چاہتے تھے کہ آپ کہتے ہیں کہ شوہر اللہ کی راہ میں ہو تو فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں‘ ہم دیکھتے ہیں کہ فرشتے کیسے گھر کی حفاظت کرتے ہیں؟؟؟ تو میں نے دل میں کہا کہ سارا کچھ سامنے پڑا ہوا آپ کو اللہ نے اندھا کردیا‘ فرشتے ایسےحفاظت کرتےہیں۔
کچھ ہی عرصے بعد وہ لوگ پکڑے گئے انہیں اور انہیں بھیجنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اتنا ذلیل کیا کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے خود ہی ہماری مدد کی اور ہمیں ایسے ایسے لوگ ملے اور انہوں نے ہماری مدد کی جس کے بارے میں ہم سوچ بھی نہ سکتے تھے کہ یہ لوگ بھی ہماری مدد کریں گے اب وہ جیل میں ہیں۔ وہ ذلیل ہورہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کی ذات بہت بڑی ہے جب اس کی ذات پر انسان مکمل بھروسہ کرلے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اس واقعہ کے بعد میں پابندی سے اعمال کرتی ہوں اور عبقری ہر مہینے لازمی پڑھتی ہوں۔

ایجنسی کے خواہشمند توجہ کریں

 

درج ذیل شہروں میں ادویات اور کتب کی ایجنسی لینے کے خواہشمند حضرات دفتر عبقری سے رابطہ کریں۔ ایجنسی پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائے گی۔ مالی طور پر مستحکم پارٹیاں رجوع کریں جو ادویات کا سٹاک رکھ سکیں۔
علی پور۔ حاصل پور۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ وزیرآباد۔ قلعہ دیدار سنگھ۔ بنوں۔ کوٹ ادو۔ بھمبر۔ پلندری۔ تلہ گنگ۔ سوات۔ شجاع آباد۔ دوآبہ آباد۔ ٹھینکی۔ مانسہرہ۔ گوجرخان۔ وغیرہ۔۔۔۔! اور ایسے شہر جہاں ایجنسی نہیں۔
قواعد و ضوابط لاگو ہونگے۔ (ادارہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 446 reviews.