Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کینو سے سردی کے امراض بھگائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

کینو کا عرق‘ عرق گلاب اور گلیسرین ملا کر چہرے کے کیلوں اور ہاتھوں کے کھردرے پن کو دور کرنے کا ایک مشہور نسخہ ہے۔ کینو کی خوشبو لطیف اور ذائقے میں یہ مفرح اور طبیعت کو بحال کرنے والا ہے۔ چھلکے کی خوشبو عمدہ گودے کا ذائقہ اچھا اور اس کے بیج زہر کا تریاق ہیں

نبی کریم ﷺ نے اسے خوشبو کے لحاظ سے عمدہ پھل قرار دیا ہے اور اب اس کی خوشبو کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ لوگ اسے عطریات میں شامل کرتے ہیں۔ حضرت ابوموسیٰ اشعری فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’وہ مومن جو قرآن پڑھتا ہے اس کی مثال اترج کی طرح ہے جس کی خوشبو بھی عمدہ ہوتی ہے اور ذائقہ بھی لطیف اور لذیذ ہوتا ہے۔‘‘ اترج یعنی میں بے شمار فوائد ہیں کیونکہ یہ دل کے دورے کی شدت کو کم کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے۔
کینو اور اس کےچھلکے کےفوائد:کینو (اترج) چار اشیاء کا مرکب ہے۔ چھلکا‘ گودا‘ جوس اور بیج اور ان چاروں میں ہر ایک کے فوائد علیحدہ ہیں بلکہ اس میں بے کار کوئی چیز نہیں۔ کینو دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے پیاس کو بجھاتا ہے… منشیات کے برے اثرات کو دور کرتا ہے اس کے چھلکے کا جوشاندہ پکا کر ہینگ ملا کر پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے کینو کا عرق گرم کرکے شہد ملا کر دیا جاتا ہے کینو میں آئسیلک ایسڈ معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے جن لوگوں کو گردہ کی تکلیف یا پیشاب میں جلن محسوس ہوتی ہو وہ زیادہ مقدار میں کینو کھائیں گے تو ان کی جلن میں افاقہ ہوسکتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کینو کھانے سے وبائی امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے چھلکے اور پتوںکا تیل جراثیم کش ہے۔ کینو خون کو صاف کرتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ اس کا عرق مفرح‘ کھانسی‘ بلغم‘ ذیابیطس‘ جگر اور دل کی خرابیوں میں بڑا مفید ہے۔ صفرا کو دور کرتا ہے جن بچوں کو کمزوری اور اسہال ہمیشہ رہتے ہیں ان کو کینو کا عرق ابلے پانی میں ہم وزن ملا کر چھان کر ہر تین گھنٹے بعد ایک چمچہ پلانا فائدہ کا باعث ہوتا ہے۔ کینو کا چھلکا سکھا کرچائے کا چمچ دینا قے کو روکتا ہے اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے چہرے کے کیل مہاسوں پر چھلکے کو رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے کینو کے پھول ہسٹریا‘ گھبراہٹ اور اعصابی خلل کے لیے ایک مفید دوائی ہے۔ گٹھیا اور نقرس کے مریضوں کے لیے چھلکے سکھا کر استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ پیس کر استعمال کرنے سے بدہضمی رفع ہوجاتی ہے اور پیٹ کی جلن کم ہوجاتی ہے کینو کے تیل کو زیتون کے تیل میں ملا کر دماغ پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور اس کے تیل کی مالش جوڑوں کے درد میں بہت ہی مفید ہے۔ جمال گوٹہ‘ کسٹرآئل اور اس قسم کے دوسرے زہروں کا اثر زائل کرنے کیلئے کینو کا عرق پینا مفید ہے۔ سر میں رگڑنے سے بفہ ختم ہوجاتی ہے۔ کینو کا عرق‘ عرق گلاب اور گلیسرین ہم وزن ملا کر چہرے کے کیلوں اور ہاتھوں کے کھردرے پن کو دور کرنے کا ایک مشہور نسخہ ہے۔ کینو کی خوشبو لطیف اور ذائقے میں یہ مفرح اور طبیعت کو بحال کرنے والا ہے۔
کینو کو دیکھنا بھی فرحت کا باعث: چھلکے کی خوشبو عمدہ گودے کا ذائقہ اچھا اور اس کے بیج زہر کا تریاق ہیں۔ اگر اس کے فوائد پر دوبارہ توجہ کریں تو یہ بالکل اس حدیث کی تصویر نظر آتا ہے جس کے مطابق قرآن پڑھنے والا مومن کینو کی مانند صفات کا حامل ہے اور اسے دیکھنا بھی فرحت کا باعث ہوتا ہے‘ کینو کے چھلکے کو پیس کر شہد کے ساتھ اگر معجون بنائی جائے تو یہ قولنج کی کمزوری دور کرنے کے علاوہ بھوک بڑھاتا پیٹ کے ریاح کو خارج کرتا ہے اور دماغ کو طاقت دیتا ہے اور رنج و غم پریشانی اور نقاہت کو دور کرتا ہے اور خاص طور پر سردرد‘ متلی‘چکر‘ قے میں مفید ہے۔ اعصابی دردوں خاص طور پر کینسر کی وجہ سے ہونے والے شدید درد کیلئے استعمال کرنا مفید ہے۔ کینو کا چھلکا پانی میں ابال کر دینا سے آنتوں کیلئے مفید ہے اگر کسی وجہ سے پتہ صفراء پیدا نہ کررہا ہو تو چھلکے کا جوشاندہ اسے تحریک دے کر پیدائش میں اضافہ کرتا ہے۔

 

یادداشت کیلئے آزمایا وظیفہ
ایک عمل جو میرے دفتر میں موجود کمپیوٹر آپریٹر نے مجھے دیا ہے جو میں عبقری کے ذریعے تمام امت تک پہنچانا چاہتا ہوں عمل یہ ہے: سورۂ التکویر آیت نمبر20 تا29 اکتالیس مرتبہ اول و آخر درودشریف طاق تعداد میں پڑھ کر جس شخص کی یادداشت چلی گئی ہو اس پر دم کریں انشاء اللہ دماغی توازن درست ہوجائے گااور یادداشت پہلے سے بھی بہت بہتر ہوجائے گی۔ یہ وظیفہ ہم نے کئی افراد پر آزمایا ہے اللہ نے سب کو شفا دی ہے۔ (محمد عرفان غفور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 454 reviews.