Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

فم معدہ کا حیرت انگیز مؤثر علاج

( محمد شاہنواز‘ کوہاٹ)
میرے ایک پرانے دوست اور ہمسائے کی بیوی کو وجع الفواد عارضہ تھا‘ وہ فم معدہ کی درد سے مری جارہی تھی۔ درد کی لہر اُٹھتی تو نوبت بے ہوشی تک پہنچ جاتی۔ پیٹ پر ہاتھ رکھ کر دوہری ہوجاتی اور زور و زور سے رونا شروع کردیتی۔ فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا جاتا۔ انجکشن‘ ڈرپوں اور ہائی پوٹینسی پین کلر استعمال کرنے کے بعد کچھ افاقہ ہوتا لیکن دوسرے دن پھر وہی کیفیت۔۔۔ دو سال گزر گئے۔ گھر کی خوشحالی ختم ہوگئی۔ جو کچھ تھا اس کے علاج پر لگ گیا۔ زیور اور فرنیچر بھی بیچ ڈالا‘ نوبت قرض تک پہنچ گئی۔
پورے گھرکاماحول اداس اور پریشان تھا۔ معلوم ہوا کہ کسی نے تعویذ ڈالے ہیں اور مسئلہ جن بھوت اور سایہ کا ہے پھر اس کا شوہر اسے دور دراز مختلف پیروں‘ فقیروں اور عاملوں کے پاس لیکر گیا لیکن اتنا تو اسے ماڈرن ڈاکٹروں اور چمکتے دمکتے ہسپتالوں نے نہ لوٹا جتنا نام نہاد عاملوں نے لوٹااور مزید کئی وہموں میں مبتلا کردیا۔ ایک سال مزید گزر گیا۔ جب ہر طرف سے مایوس اور پریشان ہوگئے تو میرے پاس آئے لیکن علاج کرانے نہیں بلکہ مالی امداد کیلئے۔ میں اُن کی پوری داستان پہلے سے ہی جانتا تھا۔ اُن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وہ میری ہمسائیگی میں ہی رہتے تھے۔ اس کا شوہر بچپن میں میرے ساتھ ایک ہی سکول میں پڑھتا تھا۔ جب وہ اتنی اتنی اونچی جگہوں اور بڑے بڑے ڈاکٹرز سے علاج کررہے تھے‘ بھلا مجھے کب خاطر میں لاتے۔ لیکن اب وہ دونوں بھی مایوس ہوچکے تھے۔ میں نے کہا میں تمہیں اس مرض کی دوا بناکردوں؟
پھر میں نے سیالکوٹ میں اپنے ڈاکٹر دوست سے فون پر رابطہ کیا۔ ڈاکٹر صاحب نے مریض کی کیفیت سن کر کہا ان کو میرے پاس بھیجنے کی ضرورت نہیں‘ آپ خود ان کا علاج کریں۔ نسخہ میں تحریر کردیتا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے سادہ سا نسخہ لکھوایا۔ میں نے اسی دن بنا کرمریضہ کو استعمال کروایا۔ وہ نسخہ کیا تھا؟ جادو کی ایک پڑیا تھی کہ مریض کو پہلی خوراک سے ہی آرام محسوس ہونے لگا۔ صبح‘ دوپہر‘ شام ایک ایک پڑیا نیم گرم پانی سے دی گئی۔ آج پانچ ہفتے گزر چکے ہیں‘ صرف ایک بار مریضہ کو معمولی درد کا احساس ہوا تھا وگرنہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور صرف وہی علاج ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ اور اس کا شوہر گھر گھر میری اس دوا کا چرچا کررہے ہیں۔
نسخہ یہ ہے:۔ ھوالشافی: ثناء مکی2 تولہ‘ سونف 1 تولہ‘ مصطگی رومی 2 تولہ‘ مصری 6 تولہ۔ تمام ادویہ کا سفوف بنالیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام آدھا چمچ پانی سے لیں۔

میری زندگی کے بہترین تجربات

(محمد سلیم شہزاد‘ دنیاپور)
نظربد‘ بچے کا زیادہ رونا‘ دودھ نہ پیناوغیرہ
سورۂ مطففین تیسویں پارے میں ہے اس کو اس طرح پڑھ کر دم کریں بچہ فوراً رونا بند ہوجائے گا۔ اول و آخر درود شریف لازمی۔ پہلے درود شریف پڑھیں ایک بار سورۂ مطففین پڑھیں اور بچے کے دائیں کان میں پھونک ماریں اور پھر سورۂ مطففین پڑھ کر بائیں کان میں پھونک ماریں اور سورۂ پڑھ کر ناک کے دائیں حصے میں پھونک ماریں پھرپڑھ کر بائیں حصے میں پھونک ماریں اور پھر سورۂ پڑھ کر دائیں آنکھ میں پھونک ماریں اور پھر پڑھ کربائیں آنکھ میں پھونک ماریں اور پھر سورۂ پڑھ کر بچے کے منہ میں پھونک ماریں۔ انشاء اللہ فوراً ہی اثر شروع ہوجائے گا۔
نظر بد کا علاج:سورۂ فلق3 بار‘ سورۂ ناس 3 بار‘ درود ابراہیمی 3 بار‘ یَاسَلَامُ 33بار‘ آیۃ الکرسی 3 بار پڑھ کر چینی پر دم کرکے دودھ میں پلائیں یا ویسے ہی دم کردیں۔
جس شخص کی نظر لگی ہو اس شخص کے وضو کا پانی متاثرہ آدمی بچہ یا عورت کے پیٹ پر دھار بنا کرگرائیں انشاء اللہ نظربد کا اثر زائل ہوگا۔

خاص الخاص عمل

نظربد‘ بچوں کا ڈر جانا‘ بہت زیادہ رونا کیلئے مجرب
ھوالشافی: سورۂ عصر مکمل گیارہ سو بار لکھیں اور بہتے ہوئے پانی‘ دریا‘ نہر میں ڈالیں اس کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی پھر کسی کو بھی ایک مرتبہ لکھ کر دیں اور بچے کے گلے میں ڈالیں نظربد‘ بچوں کا رونا‘ رات کو اٹھ کر ڈر جانا کیلئے مفید و مؤثر ہے اور اگر ساتھ سورۂ عصر سات بار لکھ کر پانی میں حل کرکے مسجد کا پانی یا آب زم زم میں ڈال کر بچوں کو پلائیں سونے پہ سہاگہ ہوگا باوضو لکھیں۔نوٹ: بعض اوقات بچے پیٹ کے درد کی وجہ سے یا کان میں درد کی وجہ سے بھی روتے ہیں اس کا بھی خیال رکھیں۔نونہال جنم گٹھی وغیرہ میں بھی سورۂ عصر لکھ کر ڈالیں اور یہ پلاتے رہیں مجرب ہے‘ اللہ پاک ہر قسم کی مصیبتوں سے محفوظ رکھے (آمین)

عورتوں کے امراض کے شفائی نسخہ جات
خون کی کمی‘ کیلشیم کی کمی‘ درد کمر
پنڈلیوں میں درد (نیز سوزاک میں کارآمد ہے)

ھوالشافی: رال سفید پچاس گرام‘ سنگھاڑے خشک پچاس گرام‘ موچرس پچاس گرام‘ پتری فولاد پچیس گرام‘ کمرکس پچاس گرام‘ گوند کتیرا پچاس گرام‘ لودھ پٹھانی پچاس گرام‘ سپاری لال پچاس گرام‘ دھنیا پچاس گرام‘ کشتہ مرجان سادہ پچیس گرام‘ کشتہ صدف دس گرام‘ مصری 250 گرام۔ کوٹ کر مکس کرلیں۔ پانچ تا دس گرام صبح و شام ہمراہ دودھ دیں۔ پرہیز: قابض اشیاء‘ تلی ہوئی چیزیں‘ کھٹائی‘ سموسے پکوڑے‘ نان‘ گرم مصالحہ جات‘ چورن وغیرہ سے سخت پرہیزکریں۔

لیکوریا‘ جریان الرحم‘ سیلان الرحم
خونی پیچش‘ کثرت حیض

ھوالشافی: چھلکا انار سوگرام‘ سنگجراح سوگرام‘ صندل سفید دس گرام‘ الائچی خورد دس گرام‘ مصری 200 گرام‘ کشتہ بیضہ مرغ دس گرام۔ کوٹ کر مکس کرلیں۔ 3تا5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ لیں۔

سوزاک کا علاج

خدا کی پناہ! اس قدر خوفناک بیماری ہے‘ عضو میں سخت جلن‘ درد‘ پیپ خارج ہوتی ہے اور جلن اس قدر ہوتی ہے کہ مریض پیشاب کرتے وقت خوف محسوس کرتا ہے اور یہ مرض ایسا چھوت دار ہے کہ اگر سوزاک والا مریض پیشاب کرے اور پھر اس جگہ دوسرا عام آدمی پیشاب کرے تو عام آدمی بھی اس مرض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
ھوالشافی: ست بیروزہ خود بنائیں یا کسی اچھی کمپنی کا لیں۔
ست بیروزہ 5 تولہ‘ لوبان خام اچھا والا 5 تولہ۔ کو خوب کھرل کریں اور ایک تا دو رتی صبح و شام ہمراہ لسی دیں۔
8 یوم تک علاج کریں۔ 3 یوم میں مریض ٹھیک ہوجائے گا اور ساتھ پانی‘ لسی بکثرت پئیں یا شربت بزوری دیں‘ دودھ کی لسی بھی استعمال کریں۔

ڈاڑھی کے پانی سے جوڑوں کا درد ختم

(عمرامجد‘ ساہیوال)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا اپنا ذاتی مشاہدہ ہے کہ ڈاڑھی کے پانی سے رب تعالیٰ شفاء بھی عطا کرتا ہے۔ حکیم صاحب میں یہ مشاہدہ کافی سالوں سے کررہا ہوں اللہ نے مجھے ہر قسم کے جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھا ہوا ہے‘ بھلا وہ کیسے۔۔۔؟؟؟ حکیم صاحب میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ جب ہم نماز یا کسی اور کام کیلئے وضو کرتے ہیں تو وضو کے بعد تقریباً چار پانچ منٹ بعد وضو کا جو پانی ڈاڑھی اور چہرے وغیرہ پر ٹکا رہتا ہے اس کو اگر جوڑوں کے درد والی جگہ پر مالش کے انداز میں مل لیں تو شفاء کلی نصیب ہوتی ہے۔میری الحمدللہ ثم الحمدللہ ڈاڑھی ہے اور میں یہ عمل کرتا ہوں اللہ نے مجھے شفاء دی ہے۔ ایک اور بات جن حضرات کی داڑھی نہیں ہے وہ داڑھی رکھیں اور پھر اس ٹوٹکے کاکمال دیکھیں۔
خواتین کی خدمت میں بھی عرض ہے کہ ان کے چہرے پر جو وضو کا پانی بچ جاتا ہے وہ اپنی مطلوبہ درد والی جگہ پر ملیں انشاء اللہ ان کو ہر قسم کی تکلیف سے نجات ملے گی۔
محترم حکیم صاحب! یہ تجربہ میں نے کہیں سے پڑھا نہیں کسی سے سنا نہیں بس میرا اپنا مشاہدہ اور تجربہ ہے۔ میں خود عمل کرتا ہوں‘ یہ مفت کی دوائی اور مفت کا علاج ہے۔ ہمارے گھر میں آج تک کسی کو جوڑوں کی تکلیف نہیں ہوئی صرف اسی ٹوٹکےکی وجہ سے۔۔۔ قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دوسروں کو بھی بتائیں کیونکہ وضو کا پانی اور درود شریف دونوں حق اور سچ ہیں اور دونوں میں ہی شفاء ہے۔

صرف دس روپے سے ہر بیماری ختم

(مدثرفرقان ‘ کراچی)
محترم قارئین! میں یہاں اپنا تجربہ بیان کررہا ہوں انشاء اللہ بہت سوں کو فائدہ ہوگا۔ یہ ایک چھوٹا سا حربہ ہے اگر کسی شخص کو چاہے وہ مرد ہو یا عورت ہر جنس کوئی بھی تکلیف جسمانی ہو مثال کے طور پر زخم‘ درد‘ خارش‘ پھوڑا یا کوئی بھی پرابلم ہو وہ شخص ہر روز صبح کے وقت اپنے جسم کے متاثرہ مقام پر کم از کم دس روپے متاثرہ مقام پر تین مرتبہ پھیرے پھر وہ پیسے غریب غرباء وفقیر وغیرہ کو دےد یں‘ شرط یہ ہے کہ وہ دس روپے جو اپنے جسم کے متاثرہ مقام سے مس ہوں وہ نشانی لگا کر علیحدہ رکھیں تاکہ وہ دس روپے بقیہ پیسوں سے مل نہ جائے۔ روز یہ کام صبح کے وقت کرنا ہے‘ ساتھ میں ڈاکٹر علاج بھی کرتا رہے‘ انشاء اللہ وہ بیماری جسم سے ایسے بھاگ جائے گی جیسے وہ جسم میں موجود ہی نہیں تھی۔یہ عمل تب تک کرنا ہے جب تک آپ پوری طرح تندرست نہیں ہوجاتے۔ ایک اور پیغام میں عبقری رسالہ کے ذریعے مسلمانوں کو دینا چاہتا ہوں کہ آج کل افراتفری کا دور ہے‘ جو حالات ہیں وہ کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہر کسی کو جان کا خطرہ ہے‘ کوئی بھی محفوظ نہیں۔ حدیث قدسی ہے کہ ’’صدقہ ردبلا ہے‘‘ ہر مسلمان سے التجا ہے کہ صبح ہر گھر کا ہر فرد اپنی جان کا صدقہ نکالیں کم از کم دس روپے۔
میرا ذاتی تجربہ: میں صبح ہر روز غسل کرنے کے بعد وضو کرنے کے بعد اپنے کمرے میں آکر دس روپے اپنے پورے جسم سے مس کرکے یعنی سر سے پاؤں تک وہ دس روپے الگ رکھتا ہوں ناشتے کے بعد کام پر جاتے ہوئے رستے میں کوئی محتاج فقیر کو دے دیتا ہوں۔
میری عبقری پڑھنے والوں سے التجا ہے کہ ہر وقت باوضو رہیں اور یہ دس روپے کے صدقے والا عمل کرتے رہیں انشاء اللہ ان کی ہر بیماری پریشانی ختم ہوجائے گی۔
یہ عمل دل کی بیماری سے لے کر گینگرین تک کے زخم کو کھاجاتا ہے۔ بس یقین کے ساتھ یہ عمل کیجئے۔ دل کے مریض اپنے دل کے اوپر سے دس روپے گھما لیں جس شخص کو جو بیماری ہو وہ اپنی بیماری کے حساب سے دس روپے گھما لیں۔ اپنے جسم کے متاثرہ حصے پر تب تک دس روپے لگا کر صدقہ دیں جب تک آپ کی بیماری ٹھیک نہیں ہوجاتی۔

اعمال نے جان بچائی

(طوبیٰ کلثوم‘ چکوال)
میری بہن کی نند کا بیٹا فوت ہوا ہم لوگ تعزیت کیلئے گئے‘ موسم ابر آلود تھا‘ جھکڑ وغیرہ سے کافی ٹھنڈ ہوگئی جب جنازہ اٹھا تو دو بجے کا ٹائم تھا‘ میں نے باجی سے کہا کہ میں نے نماز ظہر پڑھنی ہے‘ میرا گھرسے وضو اور نیت تھی تو انہوں نے کہا گھر جا کر پڑھ لیںگے‘ میں اندر کمرے میں گئی اور نماز ظہر ادا کی اور استغفارا ور تیسرے کلمہ کی تسبیح پڑھ کر باہر آئی دیوار کے ساتھ چارپائی بچھی تھی‘ بہت ساری خواتین بیٹھی ہوئی تھیں‘ میں بھی بیٹھ گئی‘ اتنے میںہوا کا جھونکا آیا اور جو شامیانہ سالگا ہوا تھا ہلنے لگا‘ کچا بنیرا(دیوار) تھا اوپر سے جو رسی ہلی تو اینٹ سیدھی میرے سر پر آلگی‘ لیکن مارنے والے سے بچانے والا بڑاہے والی بات ہوئی۔
آپ یقین کریں یہ نماز کی برکت تھی۔۔۔کلمے کی برکت تھی۔۔۔ یا اس کا خاص کرم تھا۔۔۔ تقدیر بدلنا‘ زندگی اور موت بیشک ہر چیز پر وہی قادر ہے کہ مجھے سر میں خراش تک نہ آئی۔ حالانکہ ایک منزل سے اینٹ سیدھی میرے سر پر آکر لگی تھی۔جب بھی وہ بات یا گھڑی یاد آتی ہے اس کی تعریف اوردورکعت شکر کے پڑھ لیتی ہوں۔یارب العالمین تیری ذات کا لاکھ لاکھ شکر ہے جو تو نے نئی زندگی عطا کی۔ ہے نا سبق والی بات کہ ہروقت اس کی ذات کا شکر اداکروں۔
روزانہ کی دعاؤں یعنی معمول کا ذکر بھی بتاؤں کہ ہر روز بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اِسْمِہٖ تین دفعہ صبح اور تین دفعہ شام کو پڑھتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 490 reviews.