Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - فروری 2013

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

علم کی دو قسمیں ہیں ایک علم کسبی ہے اور دوسرا علم لدنی جس کو وہبی بھی کہتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کا چناؤ جس کے لیے ہوجائے جیسے کہ اللہ پاک نے اپنے کلام مقدس میں ارشاد فرمایا اَللہُ یَجْتَبِیْ اِلَیْہِ مَنْ یَّشَآءُ وَ یَہْدِی اِلَیْہِ مَنْ یُّنِیْبُ ﴿الشوریٰ۱۳﴾کہ اللہ جس شخص کو چاہتا ہے اپنے تعلق و معرفت کے لیے چن لیتا ہے اور رب کا انتخاب کبھی معاذ اللہ غلط ہو ہی نہیں سکتا اور اس کا انتخاب اور چناؤ نام‘ نسب‘ علاقہ اور قوم نہیں دیکھتا بس وہ رب کی ایک محبت والی نظر ہوتی ہے اور وہ نظر کسی پر بھی اور کسی بھی وقت پڑسکتی ہے۔اس انتخاب اور چناؤ کے چند واقعات میں آپ کو سناتا ہوں:۔ شیخ ابوالخواص رحمۃ اللہ علیہ اپنے دور کے نہایت ہی کم عمر شخص تھے اور ان کے دور کے بڑے بڑے علماء اور فقہاء جو شیخ سے عمر میں بھی بہت زیادہ تھے تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو کمال و فضیلت اور شہرت اس جوان شیخ ابوالخواص رحمۃ اللہ علیہ کو ملی وہ اور کسی کو نہ مل سکی۔ عبدالرحمن فروخ رحمۃ اللہ علیہ ایک بڑے محدث گزرے ہیں وہ تیس ہزار اشرفیاں اپنی حاملہ بیوی کو دے کر اشاعت دین کا جذبہ لیے گھر سےنکل گئے اور اس جدائی کو ستائیس سال کا طویل عرصہ بیت گیا۔ اس عرصے میں گھر کی کچھ خیرخبر نہیں لی۔ ستائیس سال بعدرات کے وقت گھر پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور اندر داخل ہوتے ہیں اہلیہ پہچان لیتی ہیں کہ یہ تو میرے وہی شوہر ہیں جو طویل عرصہ ہوا مجھے چھوڑ کر گئے تھے۔ صبح کی نماز میں جب مسجد نبوی ؐ تشریف لے جاتے ہیں تو وہاں ایک جوان کا حلقہ لگا ہوا دیکھتے ہیں جن کے سامنے حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ جیسے علم کے بحربیقراں بھی زانوئے تلمیز طے کرتے نظر آتے ہیں بعد میں اہلیہ کی زبانی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہونہار استاد آپ کا بیٹا ہے اور وہ تیس ہزار اشرفیاں جو آپ جاتے وقت مجھے دے کر گئے تھے اسی کی تعلیم پر خرچ ہوئیں۔
شیخ محمد بغدادی رحمۃ اللہ علیہ ایک بہت بڑے محدث گزرے ہیں صاحب کمال بھی تھے آٹھ سال کی عمر میں ماں نے کہا بیٹا تمہارے والد کا انتقال ہوچکا ان کی خواہش تھی کہ میرا بیٹا ذی استعداد اس کے عالم دین بنے ‘ ہماری بستی کے قافلے بغداد جارہے ہیں تم بھی ان کے ساتھ چلے جاؤ۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 495 reviews.