Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالی دنیا کے کالے عامل اور ازلی کالی مشکلات کا زوال اور قرآنی طاقت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔ ) ناجائز عورت سے خودبخود نفرت اگر کسی عورت کے خاوند نے کسی عورت سے نا جائز تعلق کر رکھا ہو ایک ہزار ایک دفعہ اس آیت کا گیا رہ روز تک پڑھنا ، پھر ہر روز پانی یا کھانے کی چیز پر دم کر کے خاوند کو کھلا نا بہت مفید ہے انشاءاللہ اُس نا جائز عورت سے خودبخود نفر ت ہو کر جدائی ہو گی۔ آیت یہ ہے۔ قُل لَّا یستَوِی الخَبِیثُ وَ الطَّیب وَلَو اَعجَبَکَ کَثرَةُ الخَبِیث فَاتَّقُو اللّٰہَ یا ولِی الاَلبَابِ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ 0 بے محنت حلال روزی ملنے کے لئے رزق کی فراخی ، تجا رت کی ترقی ، بے محنت حلا ل روز ی ملنے کے لیے اس آیت کا گیارہ سو مرتبہ ہر روز پڑھنا دستِ غیب کا حکم رکھتا ہے بشرطیکہ عامل پاک صا ف ہو۔ آیت شریف یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اَنزِل عَلَینَا مَآ ئِدَةً مِّنَ السَّمَا ئِ تَکُو نُ لَنَا عِیدًالِّاَ وَّ لِنَا وَ اٰخِرنَاوَ اٰےَةً مِّنکَ وَر زُ قنَا وَاَنتَ خَیرُ الرَّازِقِینَ0 رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا پھر سوا لاکھ مرتبہ اس آیت کا پڑھنا ہمیشہ ہمیشہ عمربھر کی روزی کی تنگی سے محفوظ رہنا بزرگو ں کا مجرب عمل ہے۔ جس بیمار کو مرض کا دورہ ہوتا ہو جس بیمار کو مر ض کا دورہ ہوتا ہو۔ اس کی صحت کے لیے اس آیت شریف کا کورے برتن پر لکھ کر پانی سے دھو کر پلا نا اور لکھ کرتعویز بنا کر گلے میں ڈالنا نہایت مجرب ہے۔ آیت یہ ہے۔ قُل لِّمَن مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَلاَرضِط قُل الِّلّٰہِ کَتَبَ عَلٰی نَفسِہ الرَّحمَة وَلَہ‘ مَا سَکَنَ فِی اللَّیلِ وَالنَّھَارِط وَھُوَ اسَّمِیعُ العَلِیمُ 0 یہ آیت شریف دن میں تین مر تبہ پلا ئی جائے انشاءاللہ دورہ بند ہو جائے گا۔ مکان میں وبا ہرگز داخل نہ ہو گی اگر کسی شہر میں طا عون یا ہےضہ یا وبا ئی بخار یا کسی اور عالمگیر وبا کی شہر ت ہو اس آیت کا مکان کے دروازہ پر اور مکان کے اندر کی دیوار پر لکھ کر لگانا نہایت مفید ہے انشاءاللہ اس مکا ن میں وبا ہرگز داخل نہ ہو گی۔ آیت شریف یہ ہے۔ مَن یصرَف عَنہُ یو مَئِذٍ فَقَد رَحِمَہ‘ وَ ذٰلِکَ الفَوزُ المُبِینُ 0 وَاِن یمسَسکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَا شِفَ لَہ‘ٓ اِلَّا ھُوَط وَاِن یمسَسکَ بِخَیرٍ فَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر’‘ 0 ننگے سر کھڑے ہو کر داہنا ہاتھ سینہ پر رکھ کر اگر کسی شخص پر کوئی ظالم زبردستی کرتا ہو۔ بے جا ستاتا ہو اور مظلو م شخص اس ظالم کو مغلو ب کر نا چاہے اکیس سو مرتبہ روشنی مو قوف کر کے ننگے سر کھڑے ہو کر داہنا ہاتھ سینہ پر رکھ کر اس آیت کو سات دن تک برابر پڑھنا بالیقین دشمن کو زیر و مغلو ب کرتاہے۔ آیت کریمہ یہ ہے۔ وَھُوَ القَاھِرُ فَوقَ عِبَادِہ وَھُوَ الحَکِیمُ الخَبِیرُ 0 آپ کا خواب اور روشن تعبیر بے روزگاری کی آزما ئش تھوڑی سی باقی ہے ( ظہیر خان۔ لاہور) خواب:میں نے خواب میں دیکھا کہ کہیں کوئی حاجی آیا ہے اس خوشی میں میٹھے چاول یعنی زردہ پکایا ہوا ہے میرے والد صاحب کھا رہے ہیں مجھے بھی کھانے کی پیشکش کی لیکن میں نے نہیں کھایا۔ پھر ایک دم میں نے دیکھا کہ میں سڑک پر کھڑا ہوں مجھے کچھ معلوم نہیں کہ میں کہاں سے آیا ہوں اور مجھے کہاں جانا ہے۔ قریب سے ایک موٹر سائیکل سوار گزرتا ہے تو میں نے اس سے لفٹ مانگی۔ اس نے مجھے اپنی موٹر سائیکل پربٹھا لیا۔ رفتاربہت تیز تھی وہ مجھے ویران علاقے میں سے گزار کر ایک ایسے مقام پر لا کر چھوڑتا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے میری منزل قریب ہے میں اتر جاتا ہوںتھوڑا سا پیدل چلتا ہوں تو سامنے ہی ایک بہت اونچی جگہ نظر آتی ہے اور راستہ بنا ہوا ہے۔ میں چڑھنا شروع کر دیتا ہوں یہ راستہ بہت آسان محسوس ہوتا ہے اور جو جگہ مجھے اوپر نظر آتی ہے وہاں پر سبزہ ہی سبزہ ہوتا ہے اورجب میں اوپر چڑھ جاتا ہوں تو ایک دروازہ نظر آتا ہے۔ میں اس میں سے گزرتا ہوں وہاں پر تین یا چار میٹھے چاولوں یعنی زردے کی دیگیں رکھی تھیں۔ یہاں پربھی کوئی مجھے کھانے کی پیشکش کرتا ہے تو ایک دیگ کو میں اٹھا کر کھانا شروع کر دیتا ہوں لیکن پھر ایک اور لڑکا آتا ہے کہتا ہے کہ میں کھڑے ہو کر کھاﺅں گا جبکہ میںکھاتا ہوںاور کھانا گرتا ہے تو میں زمین پر گرے ہوئے کھانے کو بھی اٹھا کر کھا لیتا ہوں اورباقی دیگیں رکھی ہوئی ہیں۔ جبکہ مجھے محسوس یہ ہوتا ہے کہ یہ دیگیں بھی میری ہیں۔ تعبیر:۔ آپ کی بے روزگاری کی آزمائش تھوڑی سی باقی ہے جلد ختم ہونے والی ہے۔ دراصل کوئی قریبی دشمن رکاوٹ بنا ہوا ہے لیکن کسی اثر و رسوخ والے سرکاری آدمی کی مدد سے آپ کو بہت اچھی سرکاری نوکری ملے گی جو آپ کے عزت و مال میں اضافے کا ذریعہ ہو گی بلکہ آپ دوسرے پریشان حال لوگوں کے بھی کام آئیں گے اور آپ کا دشمن تباہ و برباد ہو گا خلاصہ یہ کہ عنقریب آپ اپنے والدین پربوجھ بننے کی بجائے خود اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائیں گے بشرطیکہ آپ اتباع سنت صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کریں کیونکہ آپ اسی پر سعادت راہ پر گامزن ہو کر یہی کشادگی و خوشحالی کی منزل کو پا سکیں گے اور آپ کی محنت کی کمائی کبھی ضائع نہیں ہو گی بصورت دیگر اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔ واللہ اعلم تینوں دفعہ اداس ہوں (ا۔ ر۔ )نامعلوم خواب:۔ میں نے ایک ہی خواب تین مرتبہ دیکھا۔ تینوں مرتبہ میں نے اپنے ماموں کے بڑے لڑکے کو دیکھا تینوں مرتبہ وہ بہت خوش ہے مگر میں تینوں دفعہ اداس ہوں۔ دو خوابوں میں اس کی شادی ہو رہی ہے جبکہ تیسرے میں وہ بہت خوش ہے۔ پہلے خواب میں اس کی شادی اس کی کزن کے ساتھ دوسرے خواب میںایک نامعلوم انڈین اداکارہ کے ساتھ ہو رہی ہے۔ ۲۔ میں نے جمعہ کی رات استخارہ کیا۔ استخارے میں، میں نے ایک بہت خوبصورت لڑکا دیکھا جس کی خوبصورت مونچھیں بھی ہیں۔ وہ ایک دوکان یا پتہ نہیں کون سی جگہ تھی مگر اس کے سامنے ٹافیوں کے ڈبے ہوتے ہیں اور ان ڈبوں کے ساتھ ایک خوبصورت بچی ہوتی ہے لڑکے کا ایک ہاتھ بچی کے کندھے پر ہوتا ہے اور لڑکے کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ ہوتی ہے۔ یہاں میں آپ کو بتاتی چلوں کہ یہ لڑکا میرے ماموں کا دوسرا بیٹا ہے اور یہ بچی ماموں کی نواسی ہے دونوں کو استخارہ کرنے سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔ دونوں خواب والے لڑکے آپس میں سگے بھائی ہیں۔ استخارہ شادی کے لئے کیا تھا۔ تعبیر:۔ آپ کے استخارہ کے مطابق ماموں کا دوسرا لڑکا آپ کیلئے انشاءاللہ بہت اچھا شوہر ثابت ہو گا اور اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات طرفین کیلئے خیرو خوشی کا ذریعہ ہوں گے اس لئے اگر آپ خواہش مندہیں توماموں کے دوسرے بیٹے کے رشتہ کو منظور کر لیں فقط و اللہ اعلم۔ ازد واجی زندگی خوشگوار رہے گی۔ ( قاسم صاحب۔ ۔ ۔ ۔ پنڈی) خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میری خالہ اپنی بیٹی کے رشتے کی بات میرے والد سے کر رہی ہے اور میرے والد صاحب کے کہنے پر انہوں نے اپنی بیٹی کا رشتہ میرے ساتھ طے کر دیا۔ بعد میں میرے والد صاحب نے مجھ سے پو چھا تو میں نے ہاں میں جواب دیا اس کے بعد بچے ہمار ا مذاق اڑانے لگے۔ حقیقت میں بھی میری خواہش ہے کہ میری شادی میری خالہ کے گھر ہو۔ تعبیر :۔ انشاءاللہ آپ کی خواہش کے مطا بق یہ رشتہ ہو جائے گا اور طر فین کے لیے بہت خیر و برکت کا ذریعہ ہو گا اور ازدواجی زندگی نہایت خوشگوار رہے گی۔ فقط واللہ اعلم۔ زندگی کے حد ود و خطوط سنتو ں کی را ہ پر ( عرفان علی نیا زی۔ ۔ ۔ ۔ میا نوالی) خواب:۔ میری ماں نے خواب میں دیکھا کہ میں ان کی گو د میں لیٹا ہوا ہوں۔ میرے منہ پر چھوٹی چھوٹی داڑھی ہے۔ ( یا د رہے ابھی میری داڑھی نہیں آئی ) میری ما ں اسے چومتی ہے اور اس پر ( داڑھی پر ) درود شریف پڑھ پڑھ کر پھو نک رہی ہے۔ مہربانی فرما کر میرے اس خواب کی تعبیربتائیں۔ تعبیر :۔ ما شاءاللہ آپ کو ابھی سے راہ ہدایت کی طر ف اشارہ کر دیا گیا ہے۔ اپنی زندگی کے حدودو خطوط نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتو ں کی راہ پر متعین کریں اور داڑھی مبارک رکھنے کا عزم کر لیں اور چہرہ کو اس سے زینت بخشیں۔ انشاءاللہ اس کی برکت سے آپ کو اپنو ں اور غیروں کی طر ف سے خوب عزت و محبت ملے گی لیکن اگر اس کے خلاف کیا تو نتیجہ بر عکس بھی ہو سکتاہے۔ فقط واللہ اعلم
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 35 reviews.