Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مراقبے سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے تین سال سے مراقبہ کررہی ہوں‘ مجھے مراقبے سے بہت فیض ملا ہے میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے بہت ساری عظیم شخصیات کی زیارت بھی ہوئی ہے۔ شروع میں جب میں مراقبہ کرتی تھی تو میرا رابطہ بالکل بھی نہیں بنتا تھا لیکن آہستہ آہستہ تقریبا دو سال کے بعد میرا مراقبے میں دھیان بننا شروع ہوا اور الحمدللہ ابھی پچھلے ہفتے میں نے جو مراقبہ کیا اس کی کیفیت درج ذیل ہے:۔مراقبہ شروع کرتے ہی میں نے خود کو مسجد نبوی شریف میں پایا‘ حضور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی میں نے دیکھا کہ حضور نبی کریم ﷺ منبر کے پاس کھڑے ہیں میں آپ ﷺ کو عرض کرتی ہوں کہ میں مراقبہ کررہی ہوں اس کے بعد منظر بدلا اور دیکھا کہ میں پہلے آسمان پر ہوں اس کے بعد دوسرے آسمان پر پہنچی مگر وہاں

کچھ پتہ نہیں چلا کہ کیا منظر ہے اور پھر تیسرے آسمان پر پہنچی۔ پہلے آسمان کی روشنی ہلکے سنہری رنگ کی تھی مگر تیسرے آسمان کی روشنی بالکل سفید دودھیا رنگ کی تھی ہرچیز نئی لگتی تھی اوپر دیکھتی تھی تو آسمان بالکل سفید نظر آتا تھا۔پھر دیکھا کہ حسین و جمیل تخت ہے اور اس پر کوئی بزرگ بیٹھے ہوئے ہیں اور اسی طرح تھوڑا سا اور آگے گئی تو وہاں بھی ایک بزرگ تخت نشین ہیں پھر اسی طرح دو اور بزرگوں کو دیکھا یہ سارے بزرگ مسکرا رہے ہیں۔ یہ چاروں بزرگ مجھے اپنی طرف پیار سے بلارہے ہیں اور میں باری باری سب کے پاس جاتی ہوں یہ بزرگ مجھے کچھ چیزیں دیتے ہیں جب میں دیکھتی ہوں تو یہ بہت بڑے بڑے ہیرے ہیں میرے ہاتھ بھر جاتے ہیں۔ پھر مجھے سارے آسمان کی سیر کروائی گئی اس دوران ہی مجھے پتا نہ چلا کہ کب میں نیند کی وادی میں کھوگئی۔(ا،ع)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 529 reviews.