Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

افغانستان سے آئے جن کے ساتھ ملاقات

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

پوچھا کہ کون ہو اور کہاں سے آئے ہو؟ بولا افغانستان سے وہ بہت حیران ہوئے۔ اس نے میرے بھائی کی انگلی پکڑی اور بھینسوں کو چارہ ڈالنے والی کھُرلی کے پاس پہنچا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ بہت بڑا ہوگیا کہنے لگا اب آپ مجھے پہچان گئے ہوں گے؟

میرا پھوپھی زاد بھائی تھا اس پر جن آئے تھے ہم ان کے گھر گئے‘ میرے بڑے بھائی نے بتایا کہ میں کل وہاں گیا تھا جنات نے کہا تھا کہ ہر شام کو وہاں دیا جلانا۔ اس لڑکے کی زبان سے جنات بول رہے تھے میں ان سے کہا کہ میں نے میٹرک کا امتحان دیا ہوا ہے میرے نمبر معلوم کرکے بتائیں انہوں نے کہا کہ مستقبل کا ہم صرف اندازہ ہی کرسکتے ہیں جو غلط بھی ہوسکتا ہے۔ البتہ ماضی کی باتیں ہم بتاسکتے ہیں۔ وہاں ایک عامل موجود تھا اس نے دروازے میں ایک گھڑا رکھوایا اور اس پر کچھ دیر پڑھتا رہا۔ کچھ دیر کے بعد وہ گھڑا پانی سمیت اوندھا ہوگیا اور وہ لڑکا نارمل ہوگیا۔
دیہات میں ہمارے گھر کے ہمسایہ میں ایک چھوٹی سی بچی پر جن آنے لگے۔ میں نے اس کی والدہ سے کہا کہ جب بھی جن آئیں تو مجھے ضرور بلائیں۔ ایک دن جب لڑکی پر جن آئے تو انہوں نے مجھے بلایا۔ میرے اندر جاتے ہی جن بچی کی زبان سے کہنے لگے حاجی صاحب آجائیں ڈرتے کیوں ہیں۔ میں نے ان سے درخواست کی کہ چھوٹی سی بچی ہے میری ہمسائی بھی ہے اس کو چھوڑ دیں۔ کہنے لگے اس نے آپ کے باغ سے پھول توڑے ہیں ہم اس کی سزا دے رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ میں نے معاف کیا آپ بھی اس کو معاف کردیں۔ پھر وہ اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔ ایک اور دلچسپ واقعہ میرے بھائی کے ساتھ پیش آیا۔ رات بارہ یا ایک بجے کا وقت تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی میرے بھائی نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو ایک بچہ کھڑا تھا۔ پوچھا کہ کون ہو اور کہاں سے آئے ہو؟ بولا افغانستان سے وہ بہت حیران ہوئے۔ اس نے میرے بھائی کی انگلی پکڑی اور بھینسوں کو چارہ ڈالنے والی کھُرلی کے پاس پہنچا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ بہت بڑا ہوگیا کہنے لگا اب آپ مجھے پہچان گئے ہوں گے۔ میرے بھائی نے کہا جن لگتے ہو‘ بولا ہم جن ہیں۔ اس نے اپنا نام بھی بتایا جو کہ زمان خان تھا۔ اس نے کہا ہم افغانستان سےآئے ہیں اور ہم تین دن تک اس سفیدے کے درخت پر رہنے کی اجازت چاہتے ہیں۔ میرے بھائی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ تین دن بعد عصر کے وقت وہاں سے تقریباً دو یا اڑھائی ہزار چھوٹے چھوٹے پرندے اچانک پرواز کرگئے اور جاتے جاتے چھوٹی سی ٹہنی توڑ کر پھینک گئے نشانی کے طور پر کہ ہم جاتے ہیں۔
ہمارے گھر کی بیٹھک میں مشہور تھا کہ جنات ہیں۔ ہمارے گھر سرگودھا سے ایک حافظ صاحب مہمان آئے۔ ان سے کہا گیا کہ یہاں نہ سوئیں وہ نہ مانے‘ اگلی صبح کہنےلگے میری توبہ! ساری رات میری چارپائی اوپر نیچے کرتے رہے۔ وہ وہاں حقہ وغیرہ پیتے رہے تھے۔ میں ان دنوں میٹرک میں پڑھتا تھا کبھی کبھار ریڈیو چلا لیتا تھا جس دن ایسا کرتا تو رات جسم بوجھل ہوجاتا اور ہل جل نہیں سکتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ ایسا کرنے سے ان کی عبادت میں خلل پڑتا ہوگا۔ میں نے یہ کام ہی چھوڑ دیا۔ ایک دن میری فجر کی نماز فوت ہونے ہی والی تھی کہ کسی نے میرا نام لے کر پکارا کہ اٹھو پھر میں نے اٹھ کر جلدی سے فجر کی نماز پڑھی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 558 reviews.