Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دمے اور فالج سے شفاء صرف لہسن سے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2013

بنیادی طور پر لہسن کے عرق میں گندھگ‘ سیلکا اور آئیوڈین وافر پائے جاتے ہیں جو بیماری سے بچاتے ہیں۔ اگر لہسن کو شہد کے چھتے کے قریب رکھا جائے تو مکھیاں فوراً شہد خالی کردیتی ہیں۔ اگر کسی کو شہد کی مکھی کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر لہسن اچھی طرح مل دیں آرام آجائے گا۔

آج سے ساڑھے چار ہزار سال پہلے جب اہرام مصر بن رہے تھے تو فرعون نے ان کی دیواروں پر لہسن کی تصویر بنائی اور اس کے نیچے اس کے فوائد درج تھے اور ساتھ یہ تحریر لکھی تھی اس اہرام کے بنانے والے کاریگروں کو ہر روز صبح لہسن کی چند گریاں کھلائی جاتی ہیں تاکہ وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مصر کے ادب میں یہ تحریر ہے جب وہاں طاعون کی بیماری سے لاکھوں لوگ مَرگئے صرف چار لوگ بچے۔ وہ چار افراد سرکہ اور لہسن استعمال کرتے رہے۔
اللہ تعالیٰ کے کروڑوں انعامات میں سے ایک بہترین انعام لہسن بھی ہے مشہور سائنسدان ہنری فورڈ نے 1926ء میں اپنے مضمون میں لکھا لہسن ایک عطیہ الٰہی ہے جس کو استعمال کرتے رہنے سے دل ودماغ اور جسم کی ترقی ہوتی ہے اور اس کے مسلسل استعمال کرنے سے جسمانی طاقت بے حد بڑھ جاتی ہے صالح خون پیدا ہوتا ہے۔ لہسن میں پائے جانے والے حراروں کی مقدار گاجر کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے سوگرام لہسن میں ایک سو بیس حرارے ہوتے ہیں۔
لہسن آنتوں کی بیماریوں‘ تبخیر‘ نظام تنفس‘ جسمانی کیڑے‘ امراض جلد‘ پھوڑے پھنسی اور بڑھاپے کی بیماریوں میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ لہسن ٹوٹی ہڈی کو جوڑتا ہے گلے کو صاف کرتا ہے خون پیدا کرتا ہے طاقت اور رنگ کو صاف کرتا ہے۔ ریح کو خارج کرتا ہے آواز صاف کرتا ہے۔
درد سر کی مفید دوا
اگر سر کو سرد ہوا لگ جائے یا سرد پانی کی وجہ سے درد ہو تو میٹھے تیل میں چند عدد لہسن جلا کر مکس کرلیں۔ سر اور کنپٹیوں پر مالش کریں۔ درد ختم ہوجائے گا۔
فالج کے مریض کیلئے
اگر کسی کو فالج کا مرض ہوجائے تو اس کے لواحقین کو چاہیے کہ مریض کو کوئی کھانے کی چیز نہ دیں صبح و شام چائے پکا کر تین ماشہ لہسن کا پانی ملا کر پلائیں۔ چائے میں چینی کی جگہ شہد ملالیں۔ چائے بغیر دودھ کے ہو۔ اگر بھوک برداشت کرتے ہوئے پانچ دن استعمال کرلیں تو آرام آجاتا ہے۔
حیران کن ٹوٹکا
کالی کھانسی کے مریض بچے کے گلے میں لہسن کے جوئے کو چھیل کر ان کا ہار بنا کر پہنائیں اس سے بیماری دب جائے گی بلکہ آرام آجائے گا۔ کیونکہ لہسن سے ایک جوہر نکل کر ہوا میں شامل ہوتا ہے ہوا سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتی ہے تو کھانسی کو آرام آجاتا ہے۔
دمے کے مریض
اگر کسی پر دمے کا حملہ ہوجائے تو لہسن چینی کے ساتھ ملا کر اچھی طرح چبائیں جلد افاقہ ہوگا۔
لہسن کم بلڈپریشر کیلئے بے حد مفید ہے۔ لہسن کی بدبو ختم کرنے کیلئے لہسن کھانے کے فوراً بعد خشک روٹی‘ مٹر کے دانے یا سیب کھالیں بدبو فوراً ختم ہوجائے گی۔
بنیادی طور پر لہسن کے عرق میں گندھگ‘ سیلکا اور آئیوڈین وافر پائے جاتے ہیں جو بیماری سے بچاتے ہیں۔ اگر لہسن کو شہد کے چھتے کے قریب رکھا جائے تو مکھیاں فوراً چھتہ خالی کردیتی ہیں۔ اگر کسی کو شہد کی مکھی کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر لہسن اچھی طرح مل دیں آرام آجائے گا۔ اگر کسی شخص کے دانتوں کو کیڑا لگ جائے اور شدید درد ہو تو لہسن اچھی طرح پیس لیں اور پسے ہوئے لہسن کو نمکین مکھن میں ملا کر جس دانت میں درد ہو یا جس کے اندر کیڑا ہو اور سوراخ بن گیا ہو وہاں پر مواد رکھ دیں دانت کا درد فوراً ختم ہوجائے گا۔
لہسن کے چند جوئے اگر چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں رکھ کر گندم‘ چاول اور اناج کی بوریوں میں رکھ دیںتو کیڑے مکوڑے قریب نہیں آئیں گے۔
لہسن کے نقصانات
لہسن کا زائد کھانا بینائی کمزور کرتا ہے۔
لہسن کا زیادہ استعمال مردوں کیلئے مفید نہیں۔
اگر کثیرتعداد میں استعمال کیا جائے تو اس میں موجود سنکھیا جسم میں زہریلے مواد جنم دیتا ہے۔ دودھ پینے والے بچے کو لہسن ہرگز نہ کھلایا جائے کیونکہ اس سے معدے میں دودھ خراب ہونے سے وہ دل کے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 568 reviews.