Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر کا حیرت انگیز علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

لوگ بولتے کچھ ہیں عمل کچھ کرتے ہیں آئیے میں آپ کو ہزاروں نقصان سے بچنے کی ترکیب بتاؤں۔ اس عمل کو کریں

شوگر کا حیرت انگیز علاج: لوگ اپنی جان‘ مال‘ سکون اس بیماری کے ہاتھوں تباہ کردیتے ہیں‘ مگر ہمارے قرآن نے باشعور صاحب علم لوگوں کو کھول کھول کربتایا ہے مجھے پڑھو مجھ پر عمل کرو لیکن لوگ بولتے کچھ ہیں‘ عمل کچھ کرتے ہیں۔ آئیے! میں آپ کو بے شمار نقصانات سے بچنے کی ترکیب بتاؤں۔ اس عمل کو کریں۔ شہد کی زندہ 14 مکھیاں حاصل کریں ایک دن چھوڑ کر ایک دن ایک مکھی سے اس ترتیب سے کٹوانا ہے‘ سیدھے ہاتھ پر‘ دوسری مرتبہ الٹے ہاتھ پر تیسری مرتبہ الٹے پاؤں پر‘ چوتھی مرتبہ سیدھے پاؤں پر پانچویں مرتبہ سیدھے کان‘ چھٹی مرتبہ الٹے کان پر اور ساتویں مرتبہ معدہ کی جگہ‘ اگلے سات دن بھی اسی ترتیب سے کریں لیکن پہلے ان مکھیوں پر کلام الٰہی کو پڑھیں۔ سورۂ ابراہیم کی آیت نمبر25 و مثل سے من قرار تک ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اور 1000 مرتبہ چلتے پھرتے یَارَحِیْمُ یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔
(ڈاکٹر ایم اے کاظمی‘ لاہور)
جنت کو دیکھنے کا عمل
حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے مجھ پر روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنے والا مرنے سے پہلے اپنا محل جنت میں دیکھ لے گا۔ (الصلوٰت البشر عن انسؓ)
حضور نبی اکرم ﷺ سے منقول ایک مختصر درود شریف یہ بھی ہے جس کے پڑھنے سے دیگر برکات کے ساتھ تلاوت حدیث کا ثواب بھی ملے گا۔
صَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ (نسائی)
درود شریف کی کثرت خطرات سے نجات دلاتی ہے۔ مال‘ اولاد‘ دین دنیا میں خیروبرکت کا ذریعہ ہے۔ درود شریف کے پڑھنے سننے اور پھیلانے میں دونوں جہان کی خیرو فلاح مضمر ہے اور نبی کریم ﷺ کے قرب و شفاعت کا بہترین وسیلہ ہے۔بس یہ درودشریف روزانہ ہزار بار پڑھئے اور برکات ملاحظہ فرمائیے۔
بِسْمِ اللّٰہِ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ۔ (اللہ دتہ چشتی‘ خانیوال) 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 632 reviews.