Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحت سب کیلئے ضروری

ماہنامہ عبقری - اپریل 2013ء

طاہر جمیل‘ کوئٹہ

کوئی پریشانی نہ ہو‘ ہروقت دل خوش رہے ورنہ مطمئن تو رہے‘ خاندانی اور غیرخاندانی جھگڑوں سے اجتناب کریں

صحت سب سےزیادہ ضروری ہے۔ صحت کے بغیر انسان نہ نیکی کرسکتا ہے نہ بدی‘ جسمانی صحت بھی ہو اور روحانی بھی۔ اس کیلئے یہ اہتمام کرنا چاہیے۔کوئی پریشانی نہ ہو‘ ہروقت دل خوش رہے ورنہ مطمئن تو رہے‘ خاندانی اور غیرخاندانی جھگڑوں سے اجتناب کریں کسی کی طرف سے کینہ‘ بغض اور حسد نہ رکھیں اور سب سے مناسب برتاؤ کریں۔
کوئی بیماری ہو تو اس کا علاج کریں‘ آنکھ اور پاؤں کی زیادہ قدر کریں‘ صاف ستھری غذا بروقت کھائیں۔ سبزی زیادہ معمول میں رکھیں۔ مرچ‘ چینی اور چائے کا استعمال زیادہ نہ کریں اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔ دودھ اور موسمی پھل کا استعمال تھوڑا بہت ضرور کریں۔ بھوک لگنے پرکھائیں پیٹ سے زیادہ نہ کھائیں اگر اتفاقیہ پیٹ میں گڑبڑ ہوجائے تو کھانا بند کردیں پھر بتدریج بحال کریں۔ روزانہ ’’ورزش‘‘ یا کوئی ایسا کام کریں جس سے بدن کے تمام اعضاء کو حرکت ہوجایا کرے۔ ہفتہ وار حجامت بنوانا ضروری ہے۔ تیز گرمی میں روزانہ نہائیں‘ کم گرمی میں تیسرے دن‘ معتدل موسم میں ہفتہ میں دوبار اور سردیوں میں ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ ضرور نہائیں۔ پاک صاف کپڑے پہنیں اور لباس خوراک اور گزران میں سادگی اختیار کریں۔ فرائض نماز اور حقوق بیوی بچوں کی ضروریات پوری کریں اور حقوق اللہ اور حقوق العباد میں سے کوئی حق تلف نہ ہو تاکہ آخرت کی طرف سے بھی اطمینان رہے۔ جہاں عام فضولیات سے بچیں وہیں قویٰ کے استعمال میں بھی کفایت برتیں مثلاً کم بولنا‘ آہستہ بولنا‘ نیچی نگاہ رکھنا‘ اپنی سماعت و بصارت کو ناجائز چیزوں سے بچائیں ناجائز جگہ قدم نہ رکھیں اور شہوانی قوت کا وقت کم از کم ایک ماہ ‘دن رات میں مجموعی 8 گھنٹے آرام کرنا ضروری ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 637 reviews.