Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حال دل

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

نسل در نسل گناہوں کے اثرات
کل ملاقات کیلئے ایک عمر رسیدہ خاتون اپنے دو جوان بچوں کو ساتھ لیکر آئیں‘ زارو قطار رو رہی تھیں‘ کچھ دیر بعد ان کے آنسو تھمے اور آنسوؤں کے تھمنے تک میں مسلسل ان کو ٹشودیتا رہا۔ موصوفہ بولیں کہ دراصل بات یہ ہے… میرا بیٹا اس وقت پچیس سال کا جوان ہے اس نے آج تک تنکا بھی توڑ کر نہیں دیکھا‘ پتہ نہیں کیسے بری عادتوں میں مبتلا ہوگیا ہے‘ شراب پیتا ہے‘ نشہ کرتا ہے‘ راتوں کو گھر سے باہر رہتا ہے‘ بات کریں تو غصہ‘ لڑائی جھگڑا کرتا ہے‘ ہروقت موبائل‘ نیٹ… میں اس کا حال کیا بتاؤں۔گھر کے اس ماحول کی وجہ سے بیٹی کو طلاق ہوگئی ہے‘ اس کا ایک بچہ ہے اور اس کا سارا دن رونا مجھ سے برداشت نہیں ہوتا۔ آپ کے پاس آئے ہیں کیا آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے…؟ میں نے سب سے پہلے سوال کیا: اس کا باپ کیسا آدمی ہے؟ کہنے لگی یہ سوال آپ نہ ہی کرتے تو اچھا تھا‘ میں نےساری زندگی اس کے باپ کی انہی حرکات کی وجہ سے روتے روتے گزاری پھر اس امید کے ساتھ جیتی رہی کہ شاید اولاد میرا سہارا بن جائےگی۔ دو بیٹے ہیں‘ ایک اس سے بڑا ہے اس کے بھی سارا دن یہی معاملات ہیں اور چھوٹے کےبھی یہی حالات ہیں۔ پھرمیں نے اگلا سوال کیا اس کا دادا کیسا آدمی تھا؟کہنے لگیں: میں نے ان کو دیکھا تونہیں لیکن سبھی کہتےہیں وہ بھی ایسے ہی تھے۔ میں نےا گلا سوال کیا… اس کا پردادا کیسا آدمی تھا؟وہ خاتون کہنے لگیں ان کی مجھے خبر نہیں… تو فوراً میری نظر ایک دوسرے خاندان کی طرف چلی گئی وہ نوجوان بھی اکیس سال کا ہے اس کا باپ‘ اس کا دادا اور اس کاپردادا… ان چار نسلوں کو تو میں جانتا ہوں اس کے بعد کی مجھے خبر نہیں۔ ان کی صورت حال بھی بالکل یہی ہے۔ نشہ‘ شراب‘ مستی‘ موجیں‘ راتیں اور آوارگی… پہلے دور میں ایسا ہوتا تھا بلکہ اب بھی گائے لینے سے پہلے کہتے ہیں اس کی ماں دکھاؤ۔ اس کی عادات کیسی ہیں؟ وہ دودھ کتنا دیتی ہے؟ اس نے کتنے بچے جنے ؟جو بہت عقلمند لوگ ہوتےہیں وہ کہتے ہیں اس کی ماں کی ماں دکھاؤ۔ سوچیں تو سہی…!گائے کی ماں کی عادات گائے میں منتقل ہوسکتی ہیں کیا انسانوں کی عادات انسانوںمیں منتقل نہیںہوتیں؟ ہاں! ایک چیز اس مکافاتی عمل کو روک سکتی ہے وہ توبہ اور استغفار ہے اور ندامت ہے اس کے علاوہ مجھے تو کہیں کوئی راستہ نظر نہیں آتا… یہ عادات دراصل ایک لعنت ہے جو نسل درنسل منتقل ہوتی ہے اور یہ لعنت ایک قسم کی پھٹکار ہے اور اس پھٹکار کو صرف اللہ کی رضا ہی ختم کرسکتی ہے… ورنہ تجربات شاہد ہیں کہ یہ نہ ختم ہونے والا ایک انوکھا سلسلہ ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 645 reviews.