Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

اللہ نے خوب عبادات میں لگایا‘ اللہ کی تسبیح اور تعلیم اور ذکرخاص خوبیاں ہیں مگر ترتیب ایسی تھی کہ مکمل آرام بھی میسر ہوا

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب ارادہ کیا کہ 2012ء کے رمضان کا آخری عشرہ میں تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب کی سرپرستی میں گزاروں گاتو اللہ نے بڑے انتظامات کیے جن میں میری عقل کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ میں کرائے کے گھر میں تھا اور سوچتا تھا کہ بچوں کے پاس کس کو چھوڑ کر جاؤ ںبس اللہ نے ایسا انتظام کیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اب دوسرا کٹھن مسئلہ دفتر سے چھٹی کا تھا کہ جولوگ مجھے دو دن کی چھٹی نہیں دیتے دس دن کیلئے کیسے برداشت کریں گے خیر سوچا اللہ مالک ہے‘ میں خاموش رہا۔ جب سے جہالت کی زندگی چھوڑی ہے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ میرے بچے اور گھر والے بھی اللہ کی راہوں کی طرف چل پڑیں میں نے آنے سے کچھ دن قبل بیٹے کو بھی آمادہ کرلیا جو کہ بہت مشکل کام تھا اللہ نے وہ بھی آسان کیا‘ دفتر سے چھٹی کا بھی مسئلہ نہیں بنا۔ رمضان کے دوسرے عشرے سے مجھے شدید ریاحی مسائل تھے‘ تبخیر بہت تنگ کرتی تھی‘ میں بڑا محتاط کھاتا پیتا تھا۔ تسبیح خانہ میں جاکر الحمدللہ لنگر کی برکت سے سارا بوجھل پن دور ہوگیا اور اللہ نے معدے کی طرف سے پریشانی ختم کردی خوب سیر ہوکر لنگر اللہ نے نصیب کیا۔ اللہ نے خوب عبادات میں لگایا‘ اللہ کی تسبیح ‘تعلیم اور ذکر تسبیح خانہ کی خاص خوبیاں ہیں۔ مگر ترتیب ایسی تھی کہ مکمل آرام بھی میسر ہوا۔ لنگر سے لیکر باتھ روم تک ہر معاملے میں اللہ نے بڑی آسانی دی کبھی کوئی شکایت یا دقت نہیں ہوئی۔ تسبیح خانہ سے منسلک خدمت والے حضرات کا جذبہ بے مثال پایا۔ بہت خندہ پیشانی سے ان کا برتاؤ رہا۔ مسافر خدمت والوں نے بھی اللہ کو راضی کرلیا۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا مسلسل رابطہ اور مہمانوں کی عزت افزائی اور انتھک میزبانی میری زندگی کا سرمایہ رہے گی۔ مختلف رنگ و نسل کے مہمان ساتھیوں کے ساتھ قیام بھی ایک منفرد تجربہ رہا۔ اللہ نے بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیا اور یہ صرف اور صرف حضرت صاحب دامت برکاتہم کی نظرکرم اور ہدایات کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ورنہ جن مزاجوں کے لوگ تھے کہیں اور ہوتے تو کتنے ہی بڑے بڑے حادثات ہوچکے ہوتے۔ اللہ تسبیح خانے اور حضرت دامت برکاتہم کی عمر میں برکت کرے اور امت محمدیہ ﷺ کیلئے یہ فیض ہمیشہ جاری رہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 670 reviews.