Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

2رکعت نفل سے یوایس بی مل گئی / برکت کا نایاب عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

جنات کا پیدائشی دوست میں ایک مرتبہ 2رکعت نفل کا چھپا تھا میرا بیٹا امریکہ میں ہے اس سیمسٹر میں اس سے یوایس بی کھو گیا میں بھی پریشان وہ بھی پریشان۔ میں نے رسالہ اٹھایا خدایا میری مدد فرما اور سورہ اخلاص والے 2 نفل پڑھنے شروع کیے 111مرتبہ دونوں رکعتوں میں سورۂ اخلاص پڑھی اور پھر 11سجدے اور 11مرتبہ بیٹھ کر سورۂ اخلاص پڑھنا تھا یقین کریں رات کے ڈیڑھ بجے میرے بیٹے ابوبکر نے فون کیا ماں سوجا ئو صبح 7بجے میں یونیورسٹی جائونگا اس سے پہلے رات کو میں نے اس سے کہا کہ ا پنے پاکٹ میں آپ نے رکھا ہے اس نے کہا ماں نہیں ہے صبح یونیورسٹی گیا سیڑھیوں پے یو ایس بی پڑی تھی اس پر ساری رات بارش ہوئی اس پے لوگوں کے جوتوں کے نشان تھے مجھے فون کیا ماں مل گئی‘ میں پڑھ رہی تھی میں نے کہا 2رکعت نفل بہت جذب اور دکھ میں پڑھے ہیں یہ میرا آزمایا ہوا ہے اور اس کے بعد بار بار آزما رہی ہوں۔

برکت کا نایاب عمل
رمضان میں میں نے تھیلیاں بنائیں اور ان کو 20روپے جو آپ نے مقرر کیے تھے بیچیں میں نے اپنے مزید پیسے ملائے اور ان پیسوں سے مسجد کے لئے قالین کی ایک صف خرید لی‘ رمضان میں جب میں نے ان تھیلیوں پر آپ کی ہدایت کے مطابق پڑھا جب اکیسویں شب آئی اور 1100مرتبہ سورۂ کوثر پڑھا تو آپ یقین کریں نہ میں سوئی نہ میں جاگی ہوئی کیفیت میں تھی جن جن لوگوں کو ضرورت تھی جن کا ہاتھ تنگ تھا وہ سب میرے آنکھوں کے سامنے آئے جس کا بٹوا جس کا پرس میں ان پر دم کرتی گئی اور وہ سب کہتے ہیں کہ اللہ نے بہت برکت ڈالی ہے لیکن اس سے ایک الگ بات جو لڑکی میرے بیٹے کو پسند تھی اور اس کی شادی ہوچکی ہے وہ لڑکی کھڑی ہے میں اور میرے شوہر صاحب ہیں اس لڑکی کا باپ اپنی بیٹی کے سرپر چادر ڈالتا ہے لیکن وہ سفید چارداغ دار ہے بیٹی کہتی ہے بابا دوبارہ میرے سر پر یہ چادر تو نہ ڈ الیں میںسیدھی ہو کر بیٹھ گئی کہ یا اللہ یہ کیا ماجرہ ہے اس سے پہلے بھی میں اس لڑکی کو اپنے بیٹے کیساتھ طواف کرتے ہوئے دیکھ چکی ہوں ا ور اس کا شوہر وہاں سے چلا جاتا ہے ۔
آپ دعا کیجئے میرے بیٹے کیلئے کہ اس کی زندگی سے یہ الجھنیں ختم ہوں ۔
میں سورۂ فاتحہ بہت عقیدت سے پڑھتی تھی کچھ عرصہ بعد بلکہ کچھ مہینوں بعد مجھے محسوس ہوا کہ میرے ساتھ کچھ عجیب سا ہورہا ہے میری بیٹیاں میری دوست ہیں میں نے ان سے کہا انہوں نے کہا نہیں یہ جوآپ محسوس کرتی ہیں دیکھتی ہیں یہ حقیقت ہے میں لوگوں کے ذہن پڑھ لیتی تھی۔ پھر جب میں جن سے مخلص ہوتی اور ان کا دل میرے لیے اندر سے کھوٹا ہوتا تو میں دکھی ہو جاتی تھی ۔ بہت عرصہ میں اس گرداب میں پھنسی رہی پھر میں نے لوگوں کو سٹڈی کرنا چھوڑ دیا کہ یہ تو سوائے اذیت کے اور کچھ بھی نہیں میں نے متواتر 6عمرے کیے پچھلے سال عمرہ پر جانے سے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ ایک کچے مکان کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اور فرمارہے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی ﷺنے فرمایا کہ سورہ فاتحہ پڑھو 12مارچ کو حکیم صاحب کے پاس گئی تو انہوں نے بھی فرمایا سورۂ فاتحہ پڑھو لاکھوں میں پڑھو۔ روالپنڈی میں ایک صاحب اللہ والے ہیں جب میں اپنے بیٹے کیلئے بہت پریشان تھی تو انہوں نے کہا آپ فجر کی نماز کے بعد بغیر کسی سے بات کیے 7مرتبہ سورۂ مزمل پڑھو یقین جانیے 3مہینے بعد میں نے عجیب و غریب ویسٹرز دیکھی اگر کسی کو بتاتی وہ ان کا مسئلہ بتدریج ٹھیک ہوتا میری بیٹی پریشان تھی میں نے اسے کہا کہ 3دن 11مرتبہ امن الرسول پڑھو اس کی الجھن سلجھ گئی لیکن اپنی الجھن کا تصور ذہن میں رکھنا ہے۔
جب میرا ہاتھ تنگ ہوتا ہے تو میں ایک تسبیح سورہ قریش کی اور ایک تسبیح رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارپڑھتی ہوں اللہ سبب پیدا کردیتا ہے میں جب بھی 5مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھتی ہوں تو عام د نوں میں خانہ کعبہ اور شب جمعہ کو اپنے آپ کو مسجد نبویؐ میں پاتی ہوں کبھی علامہ صاحب سے کبھی صحابی بابا سے التجا کرتی ہوں میرے بچوں کےلیے دعا کریں پچھلے دنوں جن دنوں میں ربیع الاول کا مہینہ تھااس میں ہم اجتماعی دعا کریں گے میں نے کہا مجھے یاد رکھیں جب وہ مہینہ ختم ہوا تو میںنے صحابی بابا سے پوچھا آپ کہاں ہو پوچھنے لگے بیٹھو ان جالیوں کے پاس دعا مانگو۔ میں نے کہا یہ کونسی جگہ ہے فرمایا غوث الاعظم رحمتہ اللہ کا مزار ہے۔ پوچھا آپ کہاں ہو فرمایا ہم جبل طور پر ہیں فرمایا پوچھنا ضروری ہے دعا مانگو۔(ف۔ گ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 766 reviews.