Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتی مسجد میں نوافل کی برکت / سورۂ والضحیٰ کی آیت کا کمال

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتی ہوں اللہ آپ کو ہمیشہ سرسبز و شاداب رکھے اور آپ کی نسلوں کو مالامال کرے اور آپ کو اخلاص والی زندگی عطا کرے آمین۔ ایک گنہگار عورت تھی آپ نے مجھے اچھے راستے پر لگایا آپ نے میری اگلی منزل آسان کردی‘ حضرت اللہ کے بعد آپ میرا بہت بڑا سہارا ہیں اللہ آپ کو زندگی اور صحت دے۔آمین!
محترم حکیم صاحب !ہم نہایت شریف لوگ اور رزق حلال کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ چند ماہ پہلے واپڈا والے ہمیں ایک نوٹس دے کر گئے ہم نے نہ پڑھا کچھ دن بعد واپڈا والے آئے اور ہمارا میٹر کاٹ کر لے گئے کہ آپ بجلی چور ہو… بجلی چوری کرتے ہو… سارا محلہ ہماری گواہی دینے کو تیار تھا کہ یہ اس طرح کے لوگ نہیں لیکن واپڈا والے ہماری بات نہیں مانتے تھے۔ انہوں نے 30ہزار روپے کا جرمانہ ڈالا جو ہمارے بس کی بات نہیں تھی ہم بہت پریشان… پھر انہوں نے جرمانہ 15ہزار کردیا ہم نے پیسے جمع کروادئیے لیکن اللہ کے کرم سے اگلے ماہ کا بل میں کریڈٹ واپڈا کی طرف چلا گیا اور ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس سارے مسئلے کے دوران میں سورۂ فیل اور موتی مسجد میں مسلسل جاجاکر نوافل ادا کرتی رہی کہ اللہ نے میری دعا سن لی۔(پوشیدہ)

سورۂ والضحیٰ کی آیت کا کمال
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی مریدنی جو فروری 2012ء میں آپ کی بیعت میں تسبیح خانہ کے حلقہ مریدین میں داخل ہوئی اور اپنے کامل مرشد پاک کے درس اور تسبیح خانہ کی برکتوں سے مطمئن اور سکون میں ہوں۔
شادی کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دورانیہ میں‘ میں بہت زیادہ سخت بیمار ہوگئی‘ مختلف ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود میں ٹھیک نہ ہوسکی۔ بار بار میرے ذہن میں آپ کا تصور آتا تھا‘ لہٰذا میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھے حکیم صاحب کے پاس لے چلو میری حالت بہت خراب تھی کہ ہم عبقری آفس پہنچے۔ آفس والوں نے آپ سے ملاقات کا ٹائم نہیں دیا‘ مگرمجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر یقین تھا کہ میں آج محترم حکیم صاحب سے مل کر ہی جاؤں گی۔
میں ابھی تسبیح خانہ (خواتین روم) میں بیٹھی تھی کہ میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوگئی جب ہماری باری آئی تو میں اور میرے شوہر حکیم صاحب کے پاس گئے اور میرا شوہر اپنی لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں (نہ جانے ایسے کیوں ہوا) حکیم صاحب کو میری طبیعت کی کیفیات کے بارے میں بتارہے تھے کہ حکیم صاحب نے کہا میں نبض دیکھ کر بتادوں تو انہوں نے میری دونوں نبض چیک کرکے بتایا کہ جو میں نے کہا کیا وہ ٹھیک ہے؟ ہم نے کہا جی…!!! تو پھر آپ نے کہا کہ جب مرض کی تشخیص صحیح ہوجائے تو دوائی بھی تجویز ہوجاتی ہے۔ مجھ پر جادو کے سخت اثرات کے بارے بھی آپ نے بتایا۔ اسی دوران میرے شوہر نے حکیم صاحب سے کہا کہ میرےپاس کوئی جاب نہیں ہے اور میں نے حکیم صاحب کو بتایا کہ میں نے اپنے گھریلو حالات پر آپ کو ایک تفصیلی خط لکھا تھا جس کے جواب میں آپ نے سورۂ الضحیٰ کی آیت نمبر 5 وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی بتائی ہے تو آپ نے فرمایا پڑھو گے تو کام بنے گا۔ آپ نے پھر مجھے فرمایا اللہ کی بندی آپ کیوں نہیں پڑھتی…؟؟؟ آپ نے پھر مجھے ا ور میرے شوہر کو یعنی ہم دونوں کو پانچ پانچ لاکھ پڑھنے کیلئے فرمایا۔
محترم حکیم صاحب! ہم یہ وظیفہ ٹھیک طرح سے نہ پڑھ پارہے تھے پریشان رہتے… مگر یقین تھا کہ جس دن ہمیں وظیفہ پڑھنے کی توفیق مل گئی ہمارے تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اللہ تعالیٰ سے اپنی زبان پر وظیفہ جاری ہونے کی دعائیں کرتے رہے۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے آپ سے ملاقات اور تسبیح خانہ کی برکتوں سے ہماری دعا سن لی ہم نے ایک اور جگہ گھر شفٹ کرلیا وہاں میرے شوہر نے آپ کی طرف سے تجویز کردہ نام (انمول اکیڈمی) کے نام سے اکیڈمی سٹارٹ کی ہے پچھلے دو ماہ سے اللہ تعالیٰ کا احسان ہے تسبیح خانہ کی برکتوں اور آپ کی دعائیں ہیں کہ میرے شوہر کی اکیڈمی چل پڑی ہے۔ اب تو اللہ تعالیٰ سے ایک ہی دعا رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کا درس ہمیشہ سننے اور تسبیح خانہ میں حاضر ہونے کی توفیق دیتا رہے۔ آمین۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 767 reviews.